Mudarsa Al Saeed

Mudarsa Al  Saeed Deeni information
recite and learn Quran

25/06/2023

📚 📖 🖋 🌙 ⚔

*فہم قرآن کیلئے روزانہ کا مختصر سبق۔*

(بیس سے زائد تفاسیر کا خلاصہ)

*24 جون، 2023ء*


*درس قرآن 3153*

*سورۃ یوسف کا خلاصہ(1)*

یہ مکی سورۃ ہے، اس کی آیات کی تعداد ایک سو گیارہ ہے۔ بارہ رکوع، الفاظ کی تعداد 1776 اور 7996 حروف ہیں(معالم العرفان)
سورۃ یوسف کا موضوع دراصل نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے شاندار مستقبل کی طرف اشارہ ہے۔ یہ سورۃ، سورۂ ھود کے ساتھ ہی مکی دور کے آخر میں نازل ہوئی اور یہ وہ زمانہ تھا جب آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کو کافروں کی طرف سے سخت مشکلات کا سامنا تھا۔ اللّٰہ تعالیٰ نے یہ سورۃ نازل فرما کر آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی کامیابی اور مکہ کے کافروں کی ناکامی کی پیش گوئی کر دی۔
مکہ کے بعض کافروں نے یہودیوں کے اشارہ پر آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ
بنی اسرائیل کے جد امجد سیدنا ابراہیم، اسحاق اور یعقوب علیہم السلام تو فلسطین میں آباد تھے، یہ لوگ مصر میں کیسے پہنچ گئے ؟ یہ ایسا سوال تھا جس کے متعلق مکہ کے لوگ کچھ نہ جانتے تھے۔ اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے نہ صرف یہ پورا واقعہ اس سورت میں بہت ہی خوبصورت انداز میں بیان فرما دیا بلکہ اس قصے کو قریش کے اس طرز عمل پر بھی چسپاں کردیا جو وہ برادرانِ یوسف کی طرح نبی آخر الزماں کے ساتھ روا رکھے ہوئے تھے۔
چنانچہ آنے والے حالات نے تصدیق کردی کہ سیدنا یوسف علیہ السلام کا واقعہ کس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واقعہ سے مطابقت رکھتا ہے۔ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے متعلق بھی دار النّدوہ میں قتل کا مشورہ ہوا اور مشورہ کرنے والے بھی برادری کے ہی لوگ تھے آپ وہاں سے نکلے تو غار ثور میں جا کے چھپے۔ یہ بھی ایسے ہی تھا جیسے یوسف علیہ السلام کو کنویں میں پھینکا گیا۔ وہاں سے آپ نکلے اور مدینہ منورہ میں اللّٰہ تعالیٰ نے آپ کو سلطنت دی اور غلبہ دیا جس طرح یوسف علیہ السلام کو اقتدار اور غلبہ عطا فرمایا تھا۔ اور ایک وقت آیا کہ مکہ کے لوگ جو آپ کے بارے میں قتل کا مشورہ کرنے والے تھے اور جو آپ کو شہر سے نکالنے والے تھے یہ اس طرح سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے فتح مکہ کے موقع پر شرمسار ہو کے سرجھکائے کھڑے ہیں جیسے برادرانِ یوسف کھڑے تھے۔ تو آپ نے فرمایا کہ میں تمہیں آج وہی بات کہتا ہوں جو میرے بھائی یوسف (علیہ السلام) نے اپنے بھائیوں سے کہی تھی " لَا تَثۡرِیۡبَ عَلَیۡکُمُ الۡیَوۡمَ " آج تم پر کوئی کسی قسم کی گرفت نہیں ہے۔
اس واقعہ کے ضمن میں اللّٰه تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گویا کہ اپنے مستقبل کا مطالعہ کروا دیا کہ آپ کے ساتھ بھی ایسے ہی ہونے والا ہے اور اللہ تعالیٰ اس طرح آپ کو نوازے گا جس طرح یوسف علیہ السلام کو عزت اور غلبہ سے نوازا تھا۔

*(از مولانا فاروق احمد )*

🇦🇶 🇦🇶 🇦🇶 🇦🇶 🇦🇶

Address

Model Town Galamandi Road Mailsi
Mailsi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mudarsa Al Saeed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Mudarsa Al Saeed:

Shortcuts

Share