Markazi Dar Ul Uloom Madyan

Markazi Dar Ul Uloom Madyan islam

20/07/2026

خبصورت نعت شریف

25/06/2026

یومِ عاشورہ کی فضیلت
عاشورہ محرم الحرام کی دسویں تاریخ کو کہتے ہیں۔ یہ اسلام میں نہایت بابرکت اور فضیلت والا دن ہے۔
1۔ گناہوں کی معافی حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
«صِيَامُ يَوْمِ عَاشُورَاءَ أَحْتَسِبُ عَلَى اللَّهِ أَنْ يُكَفِّرَ السَّنَةَ الَّتِي قَبْلَهُ»
"میں اللہ تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ عاشورہ کے دن کا روزہ گزشتہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ بن جاتا ہے۔"
(Sahih Muslim)
2۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نجات کا دن حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے:
رسول اللہ ﷺ مدینہ تشریف لائے تو یہودی عاشورہ کا روزہ رکھتے تھے۔ آپ ﷺ نے فرمایا:
"یہ کیا دن ہے؟"
انہوں نے کہا: یہ وہ عظیم دن ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم کو نجات دی اور فرعون کو غرق فرمایا۔
تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"ہم موسیٰ علیہ السلام کے زیادہ حق دار ہیں۔"
پھر آپ ﷺ نے خود بھی روزہ رکھا اور اس کا حکم فرمایا۔
(Sahih al-Bukhari)
3۔ نویں اور دسویں محرم کا روزہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"اگر میں آئندہ سال زندہ رہا تو نویں محرم کا روزہ بھی رکھوں گا۔"
(Sahih Muslim)
اس لیے بہتر یہ ہے کہ 9 اور 10 محرم یا 10 اور 11 محرم کے روزے رکھے جائیں۔
یومِ عاشورہ کا پیغام
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا۔
انبیاء علیہم السلام کی سنت کو یاد کرنا۔
حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور اہلِ بیتِ اطہار کی قربانیوں اور دینِ اسلام کے لیے ان کی خدمات کو یاد کرنا۔
نیک اعمال، تلاوتِ قرآن، ذکر و دعا کا اہتمام کرنا۔
اللہ تعالیٰ ہمیں یومِ عاشورہ کی برکتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَہمارے گاؤں پکلی شاہگرام کے نہایت معزز، باوقار، ملنسار اور نیک سیرت بزرگحاجی س...
29/05/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ہمارے گاؤں پکلی شاہگرام کے نہایت معزز، باوقار، ملنسار اور نیک سیرت بزرگ
حاجی سید نسیم شاہ بابا کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔
مرحوم اپنی شرافت، اخلاق اور نیکی کی وجہ سے پورے علاقے میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ ان کی وفات یقیناً ایک بڑا نقصان ہے۔
مرحوم
سید عظیم شاہ
سید وکیل شاہ
سید زمان شاہ
اور چیئرمین وی سی پکلی شاہگرام سید صدام شاہ کے والدِ محترم تھے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اللہ پاک تمام لواحقین، اہلِ خانہ اور متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲
نمازِ جنازہ آج صبح 9:30 بجے ادا کی جائے گی۔
تمام اہلِ علاقہ سے مرحوم کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی اپیل ہے۔

گوشت فریجوں میں تو چند مہینے ہی چلے گا، لیکن اگر کسی ضرورت مند کے چولہے تک پہنچ گیا تو اس کا اجر صدیوں تک رہے گا۔ آئیے ا...
23/05/2026

گوشت فریجوں میں تو چند مہینے ہی چلے گا، لیکن اگر کسی ضرورت مند کے چولہے تک پہنچ گیا تو اس کا اجر صدیوں تک رہے گا۔ آئیے اس عید پر سچی خوشیاں بانٹیں اور ان لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں جو قربانی نہیں کر سکے۔
​جزاک اللہ خیر "مرکزی دارالعلوم مدین" اتنی خوبصورت یاددہانی کے لیے۔ 💯

07/05/2026

شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کی نماز جنازہ میں عوامی سمندر ؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞؞

06/05/2026

شیخ ادریس کے انتقال پر ہمیں دلی رنج و غم ہے۔ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

05/05/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ شیخ ادریس کے انتقال کی خبر سنی۔ وہ ایک نیک، مخلص اور بااخلاق انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی دینِ اسلام کی خدمت اور لوگوں کی بھلائی میں گزاری۔ ان کی شخصیت علم، تقویٰ اور اخلاص کا حسین امتزاج تھی، اور ان سے ملنے والا ہر شخص ان کے اخلاق اور حسنِ سلوک سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہتا تھا۔
ان کے وصال سے ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جسے پر کرنا آسان نہیں۔ ان کی دینی خدمات، نصیحتیں اور اچھے اعمال ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے اور ان کے لیے صدقۂ جاریہ ثابت ہوں گے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شیخ ادریس کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ اور تمام متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

انا للہ وانا الیہ راجعونانتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ شیخ ادریس کے انتقال کی خبر سنی۔ وہ ایک نیک، مخلص اور بااخلاق انسان...
05/05/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
انتہائی افسوس اور دکھ کے ساتھ شیخ ادریس کے انتقال کی خبر سنی۔ وہ ایک نیک، مخلص اور بااخلاق انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی دینِ اسلام کی خدمت اور لوگوں کی بھلائی میں گزاری۔ ان کی شخصیت علم، تقویٰ اور اخلاص کا حسین امتزاج تھی، اور ان سے ملنے والا ہر شخص ان کے اخلاق اور حسنِ سلوک سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہتا تھا۔
ان کے وصال سے ایک خلا پیدا ہوگیا ہے جسے پر کرنا آسان نہیں۔ ان کی دینی خدمات، نصیحتیں اور اچھے اعمال ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے اور ان کے لیے صدقۂ جاریہ ثابت ہوں گے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شیخ ادریس کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ اور تمام متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

19/04/2026

🌹🌙 بصد مسرت مبارکباد 🌙🌹
مکرم جناب سید غفور شاہ صاحب کو عمرہ شریف کی بابرکت سعادت حاصل کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ عظیم سعادت اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو عطا فرماتا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ رب العزت آپ کے اس مقدس سفر کو شرفِ قبولیت بخشے، تمام دعاؤں کو قبول فرمائے اور آپ کی زندگی کو خیر و برکت سے بھر دے۔ آمین 🤲
اللہ تعالیٰ آپ کو بار بار حرمین شریفین کی حاضری نصیب فرمائے اور اس روحانی سفر کے اثرات کو آپ کی دنیا و آخرت کے لیے باعثِ رحمت بنائے۔
منجانب:
مہتمم و بانی
مولانا سید سلیمان شاہ الحنفی

Address

Saifi Qalooni
Madyan
SHAGISHAHGRAM

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Markazi Dar Ul Uloom Madyan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category