Online Madina Tul ilm Quran Academy

Online Madina Tul ilm Quran Academy

Share

It is a online teching Quran Academy.

WhatsApp Group Invite 09/09/2020

https://chat.whatsapp.com/Jlc80c2vCKX5Y02UtGuXB1
*Read online Quran ho pak*so
*join Madina tul ilm Quran academy*

courses offered 📚
✅ *Quran-e-Majeed with Tajweed Rules & Qirat*
✅ *Pronunciation*
✅ *Tafser.E.Quran & Taranslation*
✅ *Nahjul balagha*
✅ *Basic Islamic teachings* .
✅ *Quran memorization*
✅ *Namaz & fiqhi masail*
✅ahefa sajadia Duaas,suras ,ziarat*
✅ *History & karbala knowledge*
✅ *Akhlaqiyat,Serat e Masomeen as*
📲Contact Us *WhatsApp*
*+923424777327*

WhatsApp Group Invite WhatsApp Group Invite

20/06/2020

*جس گھر میں قرآن پڑھا جاتا ہو اس میں برکتیں نازل ہوتی ہیں اور شیاطین اسکے قریب نہیں آتے!*

عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ع قَالَ قَالَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ ع‏ الْبَيْتُ الَّذِي يُقْرَأُ فِيهِ الْقُرْآنُ وَ يُذْكَرُ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ فِيهِ تَكْثُرُ بَرَكَتُهُ وَ تَحْضُرُهُ الْمَلَائِكَةُ وَ تَهْجُرُهُ الشَّيَاطِينُ وَ يُضِي‏ءُ لِأَهْلِ السَّمَاءِ كَمَا تُضِي‏ءُ الْكَوَاكِبُ‏ لِأَهْلِ الْأَرْضِ وَ إِنَّ الْبَيْتَ الَّذِي لَا يُقْرَأُ فِيهِ الْقُرْآنُ وَ لَا يُذْكَرُ اللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ فِيهِ تَقِلُّ بَرَكَتُهُ وَ تَهْجُرُهُ الْمَلَائِكَةُ وَ تَحْضُرُهُ الشَّيَاطِينُ.
*🍀ترجمہ:*
امام صادق علیہ السلام اپنے جد حضرت امام علی علیہ السلام سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:
جس گھر میں قرآن پڑھا جائے گاا اور ذکر خدا کیا جائے گا تو اس میں برکت زیادہ ہوگی اور ملائکہ موجود ہو گے اور شیاطین دور رہیں گے اور وہ گھر اہل آسمان کے لئے اس طرح چمکے گا جیسے اہل زمیں کے لئے ستارے اور جس گھر میں قرآن نہ پڑھا جائے گا اس کی برکت کم ہو جائے گی ملائکہ اس گھر کو چھوڑ دیں گے اور شیاطین گھس جائیں گے۔
*📚حوالہ:*
اصول الکافی، کتاب فضل القرآن، باب البيت الذي يقرأ فيه القرآن، ح١.

14/06/2020

*☀بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ☀*
*🌸 حُسینی کیلنڈر 🌸*
*🌼درُود بَر مُحَمد وَ آل مُحَمد صَلواۃ🌼*
*💚 آج کا دن : اتوار*
*‏💚 22 شوال المکرم 1441ھ*
*💚 14 جون 2020 ء*
*💚 31 جیٹھ 2077 بکرمی*
*💛 نسبت روز : آج کا دن جناب امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السّلام اور جناب سیدہ فاطمۃ زهراء سلام الله علیہا سے منسوب ھے*
*💙 آج کے اذکار*
*💥 یا ذَالْجَلالِ وَالْاِكْرام 💯 مرتبہ*
*💥 ایاک نعبد و ایاک نستعین 1000 مرتبہ*
*💥 یا فتاح 489 مرتبہ*

*💠آج اتوار کے دن چار رکعت نماز دو سلاموں سے ادا کرے کہ ھر رکعت میں سورة الحمد کے بعد سورة الملک کی تلاوت کرے تو اللہ تعالی اسے بہشت میں دل پسند محل عطا فرمائے گا* *(فرمان امام حسن عسکری ع)*

🧡🧡 *آج کی تاریخ نیک ھے*

🧡🧡 *جن خواتین کے شوہر نہ خرچا دیتے ہوں نہ ہی خیال رکھتے ہوں*

🧡 *ان کو چاہئیے کے جو خوشبو ان کے شوہر کو پسند ہو اس پر121 مرتبہ*

🧡 *مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلَٰكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ ۗ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا*
*(سورہ احزاب آیت نمبر 40)*

🧡 *پڑھ کر دم کر لیں اور جب بھی وہ ان کے قریب جائیں وہ خوشبو لگا لیا کریں*

🧡 *انشاءاللہ شوہر کی نفرت محبت میں بدل جائے گی اور خرچہ کے علاوہ ہر چیز کا خیال رکھے گا*

*الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ وَعـَجــِّل ْ فــَرَجـَهـُم*🍀 *[ا ل م]*

12/06/2020

🌷 *بسمِْ ﺍﻟﻠَّﻪِﺍﻟﺮَّﺣْﻤٰنِ ﺍﻟﺮَّﺣِﻴﻢ*🌷
☀ *حُسینی کیلنڈر* ☀

*🌼ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ ﻳَﺎﻣَـــــﻮْﻟَﺎﻱَ ﻳَﺎﺻَــﺎﺣِﺐَ ﺍﻟـــﺰَّﻣَﺎﻥِ ﺃَﺩْﺭِﮐْﻨِـــﯽ ﺍﻟْﻌَﺠَــﻞَ🌼*

💚 *آج کا دن 👈 جمعة المبارک*
💚 *20 شوال المکرم 1441ھجری*
💚 *12 جون 2020 عیسوی*
💚 *29 جیٹھ 2077 بکرمی*

🌺 *القرآن الحکیم* 🌺
سورہ آلِ عمران - 3 (مدنی)
آیت 98 تا 100

*قُلْ يٰٓاَھْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَكْفُرُوْنَ بِاٰيٰتِ اللہِ وَاللہُ شَہِيْدٌ عَلٰي مَا تَعْمَلُوْنَ۝ قُلْ يٰٓاَھْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللہِ مَنْ اٰمَنَ تَبْغُوْنَھَا عِوَجًا وَّاَنْتُمْ شُہَدَاۗءُ وَمَا اللہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ۝ يٰٓاَيُّھَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اِنْ تُطِيْعُوْا فَرِيْقًا مِّنَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ يَرُدُّوْكُمْ بَعْدَ اِيْمَانِكُمْ كٰفِرِيْنَ۝*

🍀 کہدیجیے: اے اہل کتاب! تم اللہ کی نشانیوں کا انکار کیوں کرتے ہو جب کہ اللہ تمہارے اعمال کا مشاہدہ کرنے والا ہے۝کہدیجیے : اے اہل کتاب ! تم ایمان لانے والوں کو راہ خدا سے کیوں روکتے ہو؟ تم چاہتے ہو اس راہ میں کجی آئے حالانکہ تم خود اس پر شاہد ہو (کہ وہ راہ راست پر ہیں) اور اللہ تمہاری حرکتوں سے غافل نہیں ہے۝ اے ایمان والو! اگر تم نے اہل کتاب میں سے کسی ایک گروہ کی بات مان لی تو وہ تمہارے ایمان لانے کے بعد تمہیں کافر بنا دیں گے۝

⬅ کھانے کی چیزوں کی حرمت و حلیت، کعبے کی قداست و قدامت اور اس کے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ ربط و نسبت اور دیگر حقائق سے پردہ اٹھانے کے بعد اب ان آیات میں ارشاد ہو رہا ہے کہ اے اہل کتاب تم اللہ کی نشانیوں کے منکر کیوں ہو رہے ہو حالانکہ تم خود ان کے برحق ہونے پر شاہد ہو ۔ لیکن اہل کتاب نہ صرف خود ان آیات کے منکر ہیں بلکہ وہ اسلامی احکام اور قبلۂ مسلمین کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کر کے اہل ایمان کو گمراہ کرنے کی گھناؤنی سازش بھی کر رہے ہیں۔

⬅ مدینہ کے دو بڑے قبائل اوس و خزرج کی ایک سو سال سے زیادہ عرصہ سے دشمنی چلی آ رہی تھی اور کٸی بار ایک دوسرے سے جنگیں کر چکے تھے اور انکے ہزاروں آدمی ان جنگوں کی بھینٹ چڑھ چکے تھے۔
➖ دین اسلام آنے کے بعد اور جناب رسول اکرمﷺ کے ہجرت کر کے مدینہ تشریف لانے کے بعد انکی دیرینہ دشمنی اور خاندانی عداوت اسلامی اخوت و محبت سے بدل گٸی۔
➖ یہ بات یہودیوں کو ایک آنکھ نہ بھاٸی اور انکو آپس میں لڑانے کی تدبیریں کرنے لگے۔
➖ چنانچہ ایک یہودی سازش کار نے اوس اور خزرج کے دونوں قبیلوں کو پھر سے لڑانے کے لیے عہد جاہلیت کی مشہور لڑائی *جنگ بعاث* کے جنگ نامہ کے اشعار پڑھ کر پرانی عداوتوں کو تازہ کرنے کی کوشش کی اور اس میں کافی حد کامیاب بھی ہو گیا لیکن رسول کریمﷺ کی نصیحتوں کی وجہ سے جنگ نہ چھڑی۔ اس سلسلہ میں یہ آیت نازل ہوئی ۔

🙏 قارئين محترم!
اس آیت مبارکہ پر گہری نظر ڈالٸے تو آج موجودہ صدی براعظم پاک و ہند میں ملت اسلاميہ پر کیا گزری؟
➖ یورپ کے عیساٸیوں نے مسلمان حکمرانوں کو کس طرح ایک دوسرے کے خلاف اکسا کر اسلامی مملکت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔
➖ مسلمانوں نے جب بھی اغیار پر یوں اندھا دھند اعتماد کیا تو انہیں روح فرسا حالات سے دوچار ہونا پڑا۔ اسلام نے کسی کیساتھ کارخیر میں تعاون کرنے سے منع نہیں کیا لیکن اس نے دوسروں سے فریب اور دھوکا کھانے سے روکا ہے۔
➖ آج بھی بڑے زور و شور سے یہ رسم جاری ہے اغیار سازشوں کے جال بچھا رہے ہیں اور سادہ لوح مسلمان اسکا شکار ہو رہے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان میں اسلام کے مختلف فرقوں سے وابستہ لوگ دین و مذہب کے نام پر ایک دوسرے کیساتھ دست و گریباں ہیں۔
➖ علماۓ سو ٕ نے جزوی اور فروعی مساٸل کو اس قدر ہوا دی ہے کہ راٸی کو پہاڑ بنا کر باہمی نفرت و عداوت کی دیواریں کھڑی کر دی ہیں۔ بھاٸی چارہ کی فضا میں مل جل کر رہنے کی کوٸی صورت نظر نہیں آتی۔ اب تو نوبت یہاں تک پہنچ گٸی ہے کہ ایک دوسرے کی عبادت گاہیں اور عبادت گزار محفوظ نہیں ہیں۔ مسلمان ہر جگہ ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں یہ دشمن کی سازش کا نتیجہ و ثمرہ نہیں ہے تو اور کیا ہے۔
➖ اور یہ سب کچھ اس لٸے ہو رہا ہے کہ ہم نے اسلام کی بنیادی تعليم تحمل و برداشت اور رواداری کا دامن چھوڑ دیا ہے۔

💛 *نسبت روزِ جمعہ*
آج کا دن *مولا امام زمانہ عجل الله تعالی فرجه الشریف سے منسوب ھے*

💖 *آج کے دن کی نمازیں*

قاٸدالغرالمحجلین امام الراکعین مولا علی علیہ الصلاةوالسلام فرماتے ہیں:
نماز روز جمعہ چھ رکعت ہے۔ اس نماز کے پڑھنے والے کو اللّٰہ تعالی جنت میں ہزار درجے بلندی عطا فرماٸے گا۔
⬅ اس کا وقت طلوعِ آفتاب کے ایک گھنٹہ بعد ہے۔
مثلاً اگر طلوع آفتاب صبح 7 بجے ہے تو نماز کا وقت 8 بجے ہوگا۔
⬅ دو دو رکعت کر کے نماز پڑھنی ہے۔
⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا/پڑھتی ہوں قُربةًاِلی اللّٰہ۔
⬅ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد جو سورہ یاد ہو پڑھیں۔

💖 *دوسری نماز*

یعسوب الدین، انزع البطین مولا امام علی علیہ السلام فرماتے ہیں:
جمعہ کے دن 4 رکعت نماز بجا لاٸیں۔
⬅ دو ، دو رکعت کر کے پڑھنی ہے۔
⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً الی اللّٰہ۔
⬅ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 15 پندرہ مرتبہ آیت الکرسی پڑھیں۔
⬅ نماز کے 70 مرتبہ پڑھیں۔
*أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ رَبّی وَاَتُوبُ اِلَیہ*
⬅ اور 50 مرتبہ پڑھیں۔
*لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّابِاللّٰہ*

💖 *تیسری نماز*

مولا امام حسن عسکری علیہ السلام اپنے آباۓ طاہرین علیھم السلام سے ارشاد فرماتے ہیں:
جمعہ کے دن طلوع آفتاب سے لیکر زوال آفتاب تک 4 رکعت نماز پڑھیں۔
⬅ دو ، دو رکعت کر کے پڑھنی ہے۔
⬅ دو رکعت نماز روزِ جمعہ پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربةً الی اللّٰہ۔
⬅ پہلی اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ الملک اور سورہ حٰم سجدہ کی تلاوت کریں۔
⬅ حق تعالی نماز پڑھنے والے کو جنت میں داخل کریگا، اس خاندان کیلٸے اسکی شفاعت قبول فرماٸیگا، اسکو قبر تنگی اور حشر کی ہولناکیوں سے محفوظ رکھے گا۔

💙 *آج کے اذکار*
💥 *اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 💯مرتبہ*
💥 *یا ذاالجلال و الاکرام 1000 مرتبہ*
💥 *یا نور 256 مرتبہ*

♣ *وسعت رزق اور طلبِ حاجت کاعمل*

اگر رزق میں اضافہ اور قضاۓ حاجت مقصود ہو تو جمعہ کے دن باوضو ہو کر
➖ سورہ الحمد پڑھیں اور پھر سورہ انعام پہلی آیت سے آیت 124 تک تلاوت کریں۔
➖ اسکے بعد فوری دو رکعت نماز پڑھیں۔ جسکی یوں نیت کریں۔
*دو رکعت نماز حاجت پڑھتا / پڑھتی ہوں قربةًالی اللّٰہ*
➖ ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد 7 مرتبہ آیةالکرسی ، 7 مرتبہ سورہ الکوثر پڑھیں۔
➖ جب نماز سے فارغ ہوں تو بغیر فاصلہ کے آیت 125 سے تا آخر سورہ انعام مکمل پڑھیں۔
➖ پھر سجدہ میں جاٸیں اور 70 مرتبہ
*لاالہ الا اللّٰہ محمدرسول اللّٰہ*
پڑھ کر اللّٰہ تعالی سے اپنی حاجت طلب کریں ان شاء اللہ تعالی بہت جلد دعا قبول ہوگی۔

💖 *آج کا پیغام*

ابوعبداللّٰہ مولا امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
ہر مومن پر جو ہمارا شیعہ ہے واجب ہے کہ وہ شب جمعہ نماز میں سورہ جمعہ اور سورہ اعلی پڑھے اور جمعہ کے دن نماز ظہرین میں سورہ جمعہ اور سورہ منافقون پڑھے۔ جب ایسا کریگا تو گویا اس نے جناب رسول اللّٰہ ﷺ کے عمل جیسا عمل کیا۔ اللّٰہ تعالی اس جنت کا ثواب اور جزا عطا کریگا۔

💜 *عمل براٸے حاجات*

آج کے دن نماز جمعہ یا عصر کے بعد 500 مرتبہ یہ تسبیح تلاوت کریں۔ یا ہر نماز کے بعد دس دس مرتبہ پڑھیں۔
➖ ان شاء اللہ تعالی تمام نیک حاجات کیلٸے مجرب ہے۔

🌸 *اَللّٰھُمَّ صَلّ عَلَی الحُجَّةِ بنِ الحَسن علیہ السّلام*

*الـّلـهـم صـَل ِّ عـَلـَی مـُحـَمـَّدٍ وَآل ِ مـُحـَمـَّدٍ وَعـَجــِّل ْ فــَرَجـَهـُم*

10/06/2020
Want your school to be the top-listed School/college in Lodhran?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Lodhran
59320