Interview Preparation for Agrarian jobs

Interview Preparation for Agrarian jobs

Share

Dear For Learning give&take information

08/01/2026

گندم کی جڑی بوٹی سلائ سٹی کی پہچان

12/11/2025

12/11/2025

09/04/2023

پی ایچ( pH) کیا ھے

دو حصے ھایڈروجن اور ایک حصہ آکسیجن کیمیایء طور پر مل کر پانی کا ایک مالیکیول بناتے ھیں, پانی لاتعداد مالیکیولوں کا مجموعہ ھے,

پانی میں آزاد ھایڈروجن پاےء جاتے ھیں, جن کو انگریزی زبان میں پوتینشل ھایڈروجن ( potential hydrogen) کا نام دیا گیا ھے,

اسے اردو میں تعامل جبکہ انگریزی زبان میں مختصرا پی ایچ کہا جاتا ھے, اس کو مختصر صورت میں pH لکھا جاتا ھے, لفظ ھایڈروجن ( H) بڑا, جب کہ پی ( p) کو چھوتا لکھا جاتا ھے,

ھم اپنے ملک میں جگہ جگہ سیر کرنے , دوست احباب اور عزیز و اقارب کو ملنے جاتے ھیں تو ھم مشاھدہ کرتے ھیں کہ اس علاقے کے پانی کا ذایقہ کھارا, میتھا یا ترش ھے, یہ ھایڈروجن پاور ( pH) کو ظاھر کرتا ھے,

اگر پانی میں آزاد ھایڈروجن زیادہ تعداد میں ھوں تو پانی کا ذایقہ ترش ھوگا, اگر آزاد ھایڈروجن کی تعداد کم ھو تو پانی کا ذایقہ کھارا یا سوڈے جیسا ھو گا ,

اگر پانی میں آزاد ھایڈروجن ایتم مناسب تعداد میں ھوں تو پانی کا ذایقہ میتھا/ بے ذایقہ ھوگا,

پوتینشل ھایڈروجن ( pH) کی پیمایش کیلیے ساینس دانوں نے ایک پیمانہ ترتیب دے رکھا ھے جسے پی ایچ میتر ( pH meter) کا نام دیا گیا ھے,

پی ایچ میتر کے 1 سے 14 درجے ھیں, درجہ 7 کو نیوترل ( neutral) , درجہ 1 سے 7 تک ترش, جبکہ درجہ 7 سے 14 تک کھارا یا سوڈے جیسا ھے,

درجہ 7 سے 1 ترش ھے, 7 سے کم ھر درجہ دس گنا ترشی کو ظاھر کرتا ھے, درجہ 1 انتہایء ترش ھوگا,

7 سے 14 تک ھر درجہ دس گنا زیادہ تعدیلی/ کھارا ھوگا,
کاستک سوڈے کا درجہ 14 ھوگا, جبکہ کسی طاقتور تیزاب ( جیسے گندھک کا تیزاب) کا درجہ 1 ھوگا,

پی ایچ میتر آلے کی مدد سے تعامل ( pH) معلوم کیا جاتا ھے, پی ایچ پیپر کی مدد سے بھی تعامل کا اندازہ ھو جاتا ھے,

پی ایچ پیپر کو پانی میں ڈالیں تو پیپر کا رنگ تبدیل ھو جاتا ھے,

ھلکا نیلا رنگ کم تیزابیت, زیادہ نیلا زیادہ تیزابیت, جبکی گہرا نیلا رنگ انتہایء تیزابیت کو ظاھر کرتا ھے,

نہر, تیوب ویل, اور بارش کے پانی کی پی ایچ مختلف ھوتی ھے, یہی پانی جب کھیت میں جاتا ھے تو متی کے ساتھ کیمیایء عمل کرنے کی وجہ سے اس کی پی ایچ مختلف ھو جاےء گی,

پودوں کی جڑوں اور بالایء حصوں کی بڑھوتری, پودوں کی صحت, ان کی پیداوار , اور پودوں کو زمین سے غذایء اجزاء کی فراھمی , پی ایچ کی مرھون منت ھے,

فصلوں کی اچھی بری صحت ھایڈروجن پاور کے تحت ھے, پی ایچ, فصلوں کی پیداوار کا زبردست کنترولر ھے,

پانی کا درجہ تعامل 7 موزوں ھے, زمین کا درجہ تعامل 7 موزوں ھے,

پاکستان میں زرعی زمینوں کا درجہ تعامل 7.5 سے 10 تک ھے, نہری اور تیوب ویل کے پانی کا درجہ تعامل 7.5 سے 10 تک ھے, نہری پانی کا درجہ تعامل 7.5, جبکہ تیوب ویلوں کے پانی کا درجہ تعامل 8 سے 10 درجہ تک ھے, روس اور دیگر یورپی ممالک کی زمینوں کا درجہ تعامل 5 سے 7 ھے,

کیمیکلز اور کھادوں کی پی ایچ ,

اگر کسی کیمیکل کو پانی میں ڈالنے سے 100% آزاد ھایڈروجن (hydrogen ion ) پیدا ھوں تو ایسے کیمیکل کو درجہ 1 دیا جاتا ھے, اور ایسے کیمیکل کو تیزاب ( acid) کہا جاتا ھے,

100% ھایڈروجن آین بننے میں جس قدر کم وقت لگے گا, اتنا ھی اس کیمیکل کو زیادہ طاقت ور تیزاب مانا جاتا ھے, اور 100% ھایڈروجن آین بنتے بنتے جس قدر زیادہ وقت لگے گا, اسے اتنا زیادہ کمزور تیزاب مانا جاتا ھے, مگر اسکی پی ایچ کو ( 1) ھی مانا جاتا ھے,

اگر وہ کیمیکل پانی میں 100% ھایڈروجن آین پیدا نہ کر سکے تو اسے تیزاب نہیں بلکہ تیزابی ( acidic) کہا جاےء گا,اور ھایڈروجن آین کی شرح کے حساب سے ھی اسے پی ایچ سکیل پر درجہ دیا جاےء گا,

جیسے ایس ایس پی کھاد کی پی ایچ ( 2.0) ھے, امونیم سلفیت کی 2.8, نایترفاس کی ( 3.0), اور تی ایس پی کھاد کی پی ایچ ( 4.0) ھے,

اسی وجہ سے ان کھادوں کو تیزابی کھادیں کہا جاتا ھے, مگر تیزاب نہیں کہا جاتا, جبکہ نایترک ایسڈ, ھایڈروکلورک ایسڈ اور سلفیورک ایسڈ , طاقت ور تیزاب ( acid) کہلاتے ھیں, ان سب تیزابوں کی پی ایچ ( 1) ھی مانی گیء ھے,

گندھک کا تیزاب ( سلفیورک ایسڈ) , پانی میں ڈالنے سے 100% ھایڈروجن آین بنانے میں کسی بھی دوسرے تیزاب کے مقابلے میں کم وقت صرف کرتا ھے, مگر اس کا پی ایچ درجہ بھی (1) ھی تسلیم کیا گیا ھے,

اس کے مقابلے میں کاربانک ایسڈ ( زمین میں بننے والا نامیاتی تیزاب) , سب سے کمزور تیزاب مانا گیا ھے, یہ تیزاب , پانی میں 100% آین بنانے میں کیء دن لگا سکتا ھے, ( مگر ھایڈروجن آین ھی بناےء گا), اسی لیے اسے کمزور تیزاب کہا جاتا ھے, مگر اس کمزور تیزاب کی پی ایچ بھی ( 1) ھی ھوگی,

اسیاگر کویء کیمیکل پانی میں ڈال کر محلول بنانے سے 100% ھایڈروکسل آین ( hydroxyl ions)بناےء تو ایسے کیمیکل کو الکلی یا اساس کہا جاےء گا, جیسے کاستک سوڈا ( سوڈیم ھایڈروآکسایڈ), کیلشیم ھایڈروآکسایڈ, میگنییشیم ھایڈرو آکسایڈ, پوتاشیم ھایڈرو آکسایڈ وغیرہ,

ان سب الکلی والے کیمیکلز میں سوڈیم ھایڈرو آکسایڈ ( کاستک سوڈا) کو طاقت ور ترین الکلی مانا جاتا ھے, مگر پی ایچ سکیل پر ان سب کیمیکلز کو درجه( 14) ھی دیا جاےء گا,

اگر کویء کیمیکل پانی میں ڈال کر محلول بنانے سے 50% سے زیادہ ھایڈروکسل ( OH) آین خارج کرے تو ایسے کیمیکل کو اساسی ( alkaline) کہا جاےء گا اور بننے والے ھایڈروکسل آین ( OH) کے 100% تناسب کے لحاظ سے ھی پی ایچ سکیل پر اس کا درجہ بنے گا,

مثلا یوریا کھاد کا پی ایچ سکیل پر درجہ( 8.5 ) ھے, اسی وجہ سے ماھرین یوریا کھاد کو اساسی کیمیکل کہتے ھیں,

اسی طرح ڈی اے پی کھاد کا پی ایچ سکیل پر درجہ ( 9.5) ھے, یہ یوریا سے بھی زیادہ اساسی ھے,

اسی طرح مارکیت میں بکنے والا دانے دار ھیومک ایسڈ کا پی ایچ سکیل پر درجہ( 10.8 ) ھے, یہ یوریا اور ڈی اے پی کے مقابلے میں زیادہ اساسی ھے, مگر کمپنیاں اس کو ھیومک ایسڈ ( acid) بنا کر جھوت بول کر بیچ رھی ھیں,

اگر کسی کیمیکل کو پانی میں محلول بنانے سے 50% ھایڈروجن آین اور 50% ھی ھایڈروکسل آین ( OH) خارج ھوں تو ایسے کیمیکل کا تیزابی اور اساسی اثر ختم ھو جےء گا, ایسے کیمیکل کو معتدل ( neutral) کہا جاےء گا, ایسے کیمیکل کو پی ایچ سکیل پر درجہ ( 7) دیا جاتا ھے,

ایسے کیمیکل کے بار بار اور بکثرت استعمال سے زمین کی کیمیایء حالت پر کویء مثبت یا منفی اثر نہیں ھو گا,

امید ھے کہ میرے دوست پی ایچ کے بارے میں سمجھ چکے ھوں گے,






08/04/2023

07/04/2023

آم کے باغات کی بیماری - پاوڈری ملڈیو
مزید معلومات کے لئے ایف ایم سی واٹس ایپ نمبر 03111333362 یا نیچے دیئے گئے لنک کے زریعے رابطہ کریں-
https://api.whatsapp.com/send?phone=923111333362&text=Mango

UBL Tech Talent Hunt 2023 Apply Online United Bank Ltd Pakistan U-Rise Latest 07/04/2023

UBL Tech Talent Hunt 2023 Apply Online United Bank Ltd Pakistan U-Rise Latest UBL Tech Talent Hunt 2023 Apply Online United Bank Ltd Pakistan U-Rise Latest # Title Details 1 Jobs Location Pakistan 2 Published Date 29 March 2023 Wednesday 3 Last Date to Apply 05 April 2023 Wednesday 4 Newspaper Name Not in Newspaper The UBL Tech Talent Hunt 2023 Apply Online United Bank Ltd Pa...

Want your school to be the top-listed School/college in Layyah?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Layyah