29/03/2026
✍️ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا:
بتاؤ! اگر کسی شخص کے دروازے پر نہر جاری ہو جس میں وہ پانچ مرتبہ روزانہ غسل کرتا ہو، کیا اس کے بدن پر کچھ میل باقی رہے گا؟
صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ کچھ بھی باقی نہیں رہے گا۔
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہی حال پانچوں نمازوں کا ہے کہ اللہ جل شانہٗ ان کی وجہ سے گناہوں کو زائل کر دیتے ہیں۔
رواه البخاري، كتاب الصلوٰة، باب: الصلوات الخمس كفارة: 505 (197/1) ۔!!!🌴
*☚ خــوش رہیں، خــوشیاں بانٹیں ۔🌱*
*_مثبت لفظ، مثبت جملہ، مثبت سوچ شئیر کریں... آپ کا دل سے نکلا ہوا ایک لفظ، ایک جملہ کسی کے بھی دل کی دنیا میں اتر جائے اور آپ کے لئے صدقہ جاریہ بن جائے...!!!_*