11/03/2026
سندھ حکومت کا توانائی بچت اقدامات کے سلسلے میں سرکاری و نجی کالجز میں اسپرنگ ہالیڈیز کا نوٹیفکیشن جاری
محکمہ کالج ایجوکیشن کے علامیہ کے مطابق تمام کالجز 16 مارچ سے 31 مارچ 2026 تک بند رہیں گے۔
کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لیے ضرورت کے مطابق آن لائن کلاسز ہوں گی۔
شیڈول امتحانات اور موک امتحانات مقررہ ٹائم ٹیبل کے تحت ہوں گے۔
کالجز بند ہونے سے امتحانات کے شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔