Darvesh Public School Manki

Darvesh Public School Manki Hi, this is the page of Darvesh Public School Manki Swabi and you can get every information about school updates by staying connected with us.

ماشاءاللہ، شاندار کاوشہمارے پیارے بچوں نے اپنی محنت، لگن اور تخلیقی صلاحیتوں سے نہایت خوبصورت ماڈل تیار کیا ہے۔یہ ماڈل ب...
16/12/2025

ماشاءاللہ، شاندار کاوش

ہمارے پیارے بچوں نے اپنی محنت، لگن اور تخلیقی صلاحیتوں سے نہایت خوبصورت ماڈل تیار کیا ہے۔
یہ ماڈل بچوں کی سوچ، سیکھنے کے جذبے اور عملی تعلیم کا واضح ثبوت ہے۔
اس کاوش سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے بچے سیکھنے اور کچھ نیا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
ہم ان ننھے فنکاروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ انہیں علم و عمل میں مزید ترقی عطا فرمائے۔

Well done dear students! Keep shining

12/12/2025

Paper Presentation Day
All Credit goes to Yasir Sir

آج ہمارے پیارے بچوں نے اپنی محنت، تخلیقی صلاحیت اور اعتماد کے ساتھ شاندار پیپر پریزنٹیشن پیش کی۔
ہر بچے کی کاوش واقعی قابلِ تعریف تھی۔ بچوں نے بہترین انداز میں اپنے موضوعات کو پیش کیا اور سب کے دل جیت لیے۔

اساتذہ اور والدین بچوں کی کامیابی پر بے حد خوش ہیں۔
دعا ہے کہ یہ بچے یوں ہی کامیابیوں کی نئی منزلیں طے کرتے رہیں۔

All Credit goes to Yasir Sir

11/12/2025

🌸 قرآن پاک کی تکمیل پر مبارکباد 🌸

الحمدللہ!
ہمارے اسکول کے ہونہار طالب علم قاری محمد سعد ولد عبد السمیع نے اللہ کے فضل و کرم سے قرآنِ مجید حفظ مکمل کر لیا ہے۔
یہ بہت بڑی سعادت، عزت اور خوش نصیبی کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اُسے اپنے کلام کو یاد کرنے والوں میں شامل فرمایا۔

ہم قاری محمد سعد کے والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُسے قرآنِ کریم پر عمل کرنے، دوسروں تک اس کا پیغام پہنچانے اور اس کے نور سے اپنی زندگی کو منور کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

2nd Term Exam الحمدللہ! آج ہمارے اسکول میں امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات...
28/11/2025

2nd Term Exam

الحمدللہ! آج ہمارے اسکول میں امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

بچوں کی خوشی، محنت اور کامیابی کو دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔
اساتذہ کی محنت اور والدین کے تعاون کا بھی شکریہ جنہوں نے بچوں کو ہر قدم پر حوصلہ دیا۔

تقریب کی چند خوبصورت لمحات آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں۔
دعا ہے کہ ہمارے تمام طلبہ اسی طرح محنت کرتے رہیں اور کامیابیوں کے نئے دروازے کھلتے رہیں۔ آمین

13/11/2025

🌸 قرآن پاک کی تکمیل پر مبارکباد 🌸

الحمدللہ!
ہمارے اسکول کے ہونہار طالب علم ذوالقرنین ولد محمد سالم نے اللہ کے فضل و کرم سے قرآنِ مجید حفظ مکمل کر لیا ہے۔
یہ بہت بڑی سعادت، عزت اور خوش نصیبی کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اُسے اپنے کلام کو یاد کرنے والوں میں شامل فرمایا۔

ہم ذوالقرنین کے والدین اور اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُسے قرآنِ کریم پر عمل کرنے، دوسروں تک اس کا پیغام پہنچانے اور اس کے نور سے اپنی زندگی کو منور کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔

🏏 مانکی ایونجرز کی شاندار پیشقدمی! 🔥کوالیفائر 2 میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مانکی ایونجرز نے فائنل میں جگہ بنا ل...
16/10/2025

🏏 مانکی ایونجرز کی شاندار پیشقدمی! 🔥
کوالیفائر 2 میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مانکی ایونجرز نے فائنل میں جگہ بنا لی! 💪🏆

یہ فتح ٹیم کی محنت، اتحاد اور بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے 👏
خصوصی شکریہ قاری شاہ نواز خان (درویش پبلک اسکول) کا، جنہوں نے اپنی تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ میں بھی شاندار کردار ادا کیا اور ٹیم مانکی ایونجرز کی سرپرستی کی 🙌🎓

اب منزل فائنل — ایونجرز کا جذبہ عروج پر!

اسلام آباد ٹور۔۔مختصر مطالعتی تدریسی ٹور اسلام آباد ۔۔درویش پبلک سکول مانکی کے طلباء کا اسلام آباد ٹور ۔
29/09/2025

اسلام آباد ٹور۔۔
مختصر مطالعتی تدریسی ٹور اسلام آباد ۔۔
درویش پبلک سکول مانکی کے طلباء کا اسلام آباد ٹور ۔

کل یومِ آزادی کے موقع پر اسکول بند رہے گا۔کل 14 اگست ہے، یومِ آزادی پاکستان۔ یہ دن ہمیں 1947 کی قربانیوں اور آزادی کی نع...
13/08/2025

کل یومِ آزادی کے موقع پر اسکول بند رہے گا۔
کل 14 اگست ہے، یومِ آزادی پاکستان۔ یہ دن ہمیں 1947 کی قربانیوں اور آزادی کی نعمت کی یاد دلاتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے وطن سے محبت کریں، اتحاد اور محنت کے ذریعے اس کی ترقی میں حصہ ڈالیں۔

الحمدللہ ثم الحمدللہ درویش پبلک سکول مانکی میں طلباء وطالبات کیلئے بہترین پرامن تعلیمی ماحول فراہم کرنے کیلئے زبردست سول...
10/05/2025

الحمدللہ ثم الحمدللہ
درویش پبلک سکول مانکی میں طلباء وطالبات کیلئے بہترین پرامن تعلیمی ماحول فراہم کرنے کیلئے زبردست سولر سسٹم نصب کردیا گیا ۔
اب انشاء اللہ تعلیم و تربیت کا مقدس سفر بغیر کسی لوڈ شیڈنگ اور دوسری رکاوٹوں سے پاک ہو کر انشاء اللہ مسلسل جاری رہےگا ۔

درویش پبلک سکول کی جانب سے قوم کے نام پیغام!آج کے دل خراش اور تکلیف دہ واقعے پر درویش پبلک سکول پوری قوم کے ساتھ اظہارِ ...
07/05/2025

درویش پبلک سکول کی جانب سے قوم کے نام پیغام!

آج کے دل خراش اور تکلیف دہ واقعے پر درویش پبلک سکول پوری قوم کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔ دشمن کی بزدلانہ کارروائی نے ہمارے دل زخمی کر دیے، لیکن ہمارے حوصلے آج بھی بلند ہیں۔

ہم اللّٰہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ ہمارے وطنِ عزیز پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور ہمیں اتحاد، صبر اور استقامت کی توفیق دے۔

ہم ایک ہیں، ہم مضبوط ہیں، ہم پاکستان ہیں۔

اللّٰہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

درویش پبلک سکول
تعلیم، شعور اور حب الوطنی کا پیغام

Address

Jalsai Lar
Lar

Telephone

+923149116860

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Darvesh Public School Manki posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Darvesh Public School Manki:

Shortcuts

Share

Category