18/02/2014
٭پاکستان زندہ باد٭
٭ پاکستان کا نام جنوری 1933ء میں چوہدری رحمت علی خاں نے تجویز کیا تھا۔
٭ پاکستان کے قیام کا اعلان 3جون 1947ء کو ہوا تھا۔
٭ پاکستان اقوامِ متحدہ کا رکن 30 ستمبر 1947ء کو بنا تھا
٭ پاکستان کا پہلا سکہ 3جون 1947ء کو جاری ہوا تھا۔
٭ پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ 9جولائی 1948ء کو جاری ہوا تھا۔
٭ اسلام آباد کو پاکستان کا دارالحکومت 1960ء میں بنایا گیا تھا۔
٭ پاکستان کا پہلا ٹی وی اسٹیشن 24 نومبر 1964ء کو قائم ہوا۔
٭ پاکستان اسلامی دنیا کی سب سے پہلی ایٹمی طاقت ہے۔
٭ پاکستان کا جھنڈا قائد اعظم نے خود ڈیزائن کیا۔
٭ پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں موسم کی نوعیت بدلتی رہتی ہے۔ یہاں چاروں موسموں کا لطف لیا جا سکتا ہے۔ اگر گرمی کی حدت 55 ڈگری تک جاتی ہے تو سردی کی شدت منفی 40 تک ہو جاتی ہے۔
٭ ہمارے پاس ضلع جہلم میں دنیا کی سب سے بڑی نمک کی کان ہے جو تقریباً 20 کلو میٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔
٭ جدید ترین جائزے کےمطابق ہمارے پیارے صوبہ بلوچستان میں کوئلے کے سب سے بڑے ذخائر پائے جاتے ہیں۔
٭ ہمارے صوبے بلوچستان کے جنگلات میں صنوبر اور چیڑ کے درختوں کی ایسی اقسام ہیں جو دنیا میں اور کہیں نہی مِلتیں۔
٭ سنگ چور نامی دنیا کا سب سے زیادہ زہریلا سانپ صرف پاکستان میں ہی پایا جاتا ہے۔
٭ دنیا میں سب سے میٹھے اور لذیذ آم شجاع آباد پاکستان کے مانے جاتے ہیں۔
٭ دنیا کا سب سے اعلیٰ نہری نظام صرف پاکستان کا ہے۔
٭ دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی جھیل تربیلا جھیل ہے۔
٭ دنیا میں کھیلوں کا سامان بنانے میں وطنِ عزیز کے شہر سیالکوٹ کا کوئی ثانی نہیں۔
٭ ایشیاء میں پنکھوں کی سب سے بڑی صنعت ہمارے شہروں گوجرانوالہ اور گجرات میں ہے
٭ لکڑی کے فرنیچر کیلئے ہمارا شہر چنیوٹ دنیا بھر میں مشہور ہے۔
٭ دنیا کا سب سے بڑا قبرستان ٹھٹھہ میں ہے۔
٭ ایدھی ٹرسٹ سروس دنیا کی واحد سروس ہے جس کے پاس 600 سے زائد ایمبولینس موجود ہیں۔
جس جس پاکستانی کو پاکستانی ہونے پر فخر ہے وہ Like کرنے کے ساتھ ساتھ Comment باکس میں اپنے نیک جذبات کا اظہار بھی کرے۔۔۔!!