04/02/2024
اعمش نے شقیق بن سلمہ سے روایت کی ، انھوں نے کہا ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا : ان مصاحف ۔۔۔ اور کبھی کہا : قرآن ۔۔۔ کے ساتھ تجدید عہد کرتے رہا کرو ، کیونکہ وہ انسانوں کے سینوں سے بھاگ جانے میں اپنے پاؤں کی رسیوں سے نکل بھاگنے والے اونٹوں سے بھی بڑھ کر ہے ۔ کہا : اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے ۔’’ تم میں سے کسی کو یہ نہیں کہنا چاہیے کہ میں فلاں فلاں آیت بھول گیا ہوں بلکہ اسے بھلوا دیا گیا ہے ۔‘‘
صحیح مسلم #1842
قرآن کے فضائل اور متعلقہ امور
World biggest Quran & Hadith App