Al-Siddique School & College

Al-Siddique School & College "Empowering Generations to Innovate the Future"

الصدیق بروک فیلڈ گرامر سکول اینڈ کالج کاافتتاح اپریل 2000 میں موجودہ ایم این اے مہر غلام محمد لالی صاحب کے دست مبارک سے ہوا۔سکول کا بنیادی مقصد لالیاں اور گرد ونواح کی عوام کو معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا تھااور اسی مقصد کو پورا کرنے کے لیے ابتدائی طور پر صرف چھوٹے درجہ کی کلاسز شروع کی گئیں۔ان ابتدائی کلاسز کے ہونہار طالب علموں نے جھنگ ڈسڑکٹ بورڈ میں سال 2005 کو پرائمری لیول کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل ابتدا سے ہی اپنا لوہا منوا لیا۔اس پوزیشن نے جہاں انتظامیہ کو خوشیاں بخشیں وہاں فکر میں بھی مبتلا کر دیا اور اب فکر یہ تھی کہ اس پوزیشن لینے کی روایت کو برقرار رکھا جائے۔چناچہ انتظامیہ اور سٹاف نے ٹھان لی کہ مزید محنت سے اور شاندار رزلٹ پیش کیے جائیں۔2007 کے سیشن میں مڈل کلاسز میں سے صرف چھٹی کلاس کا اجرا بھی کر دیا گیا جس نے بعد ازاں آٹھویں کلاس کے امتحان میں ڈسٹرکٹ چنیوٹ میں بورڈ پوزیشن اپنے نام کر لی۔اب پنجم اور ہشتم لیول کے امتحانات میں پوزیشن لینا الصدیق بروک فیلڈ گرامر سکول کے طلباء و طالبات نے اپنا معمول بنا لیا اور پنجاب ایگزامینینشن کمیشن کے امتحانات کا کوئی بھی ایسا سیشن نہیں جس میں سکول ھذا کے طالب علموں نے چنیوٹ ضلع میں پوزیشن نہ حاصل کی ہو۔یہ محض دعویٰ نہیں بلکہ آن دی ریکارڈ باتیں ہیں کہ سال 2015 کے رزلٹ میں ضلع چنیوٹ کی کل بارہ پوزیشنز میں سے گیارہ پوزیشنز صرف الصدیق بروک فیلڈ گرامر سکول اینڈ کالج لالیاں کے طلباء و طالبات نے حاصل کر لیں اور یوں پنجاب کے کسی بھی ضلع میں کسی ایک سکول کی طرف سے حاصل کی گئی سب سے زیادہ پوزیشنز کا ریکارڈ بنا لیا۔بات یہاں تک ہی نہ رکی بلکہ 31 مارچ 2016 کو پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے امتحانات میں بارہ لاکھ سے زائد شریک طلبا ء و طالبات میں سے الصدیق بروک فیلڈ گرامر سکول کی ہونہار طلبہ عیشہ فیاض نے 486/500 نمبر حاصل کر کے پورے پنجاب کی سیکنڈپوزیشن بھی اپنے نام کر لی اور یوں ضلع چنیوٹ اور لالیاں کا نام پورے پنجاب میں گونجا۔سال 2015 میں ہی سکول نے نہم کلاس کا جراء بھی کرجس کے طلباء وطالبات نے اپنی روایات کو برقرار رکھا اور سکول کے طلباء و طالبات کا یہ عہد ہے کہ انشاللہ جلد ہی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کی پوزیشنز بھی حاصل کر لی جائیں گی

سال 2020میں سکول کی رجسٹریشن انٹر
میڈیٹ کلاسز کے لیے اپ گریڈ کروائی گئی اور 2021 میں بورڈ سے
الحاق بھی ہو گیااور سال 2021میں اسے ادارے کے بانی صوبیدار محمد صدیق بٹ نےادارہ ھذا کے اہم ترین ونگ یعنی شعبہ حفظ قرآن کی بنیاد رکھی جس نے محض دو سالوں میں تین حفاظ کرام اس معاشرے کو دیے جو اور کئی حفاظ کرام تکمیل قرآن کے مراحل میں ہیں
ادارہ ھذا سے پیار کرنے والوں کے لیے 2 مئی 2021ایک سانحہ سے کم نہ تھا جب یہ ادارہ اپنے محبوب قائد اور بانی سے محروم ہو گیا تاہم حفظ
کا شعبہ ہمیشہ کے لیے مرحوم کے لیے صدقہ جاریہ بن گیا۔
الصدیق بروک فیلڈ گرامر سکول ضلع چنیوٹ میں گزشتہ کئی سالوں
سے نہ صرف تعلیمی میدان میں سب سے زیادہ پوزیشنز حاصل کر چکا ہے بلکہ سب سے زیادہ وظا ئف بھی اسی سکول کے طالب علموں نے حاصل کیے ہیں۔تعلیم کے ساتھ ساتھ اگر ہم نصابی سرگرمیوں پر نظر ڈالی جائے تو بھی ادبی مقابلہ جات میں کبھی ایسا دور نہیں گزرا کہ الصدیق بروک فیلڈگرامر سکول کے طالب علموں نے نمایاں پوزیشنز نہ حاصل کی ہوں۔
آپ سے التماس ہے کہ تعلیمی معیار کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے لیے سکول کے سلسلہ میں اپنے اردگرد آگاہی دیں اور بچوں کی مناسب رہنمائی کریں۔
آپ کے تعاون اور دعاؤں کا شکر یہ۔

07/09/2026
یومِ دفاع کے موقع پر بچوں کی خوبصورت سرگرمی — ننھے ستاروں نے پاکستانی پرچم اور طیارے میں رنگ بھر کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں...
06/09/2026

یومِ دفاع کے موقع پر بچوں کی خوبصورت سرگرمی — ننھے ستاروں نے پاکستانی پرچم اور طیارے میں رنگ بھر کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ 💚✨

06/09/2026

🇵🇰 یومِ دفاع — وطن سے محبت کے رنگ! 🇵🇰
یومِ دفاع کے موقع پر ہمارے ننھے ستاروں نے پاکستان کے پرچم میں رنگ بھر کر وطن سے اپنی محبت اور وابستگی کا خوبصورت اظہار کیا۔ 💚
یہ سرگرمی بچوں کے لیے صرف رنگ بھرنے کا عمل نہیں، بلکہ قومی شعور، محبتِ وطن اور اپنی پہچان سے جڑنے کا ایک خوبصورت موقع تھی۔ 🇵🇰✨

06/09/2026

🇵🇰 Awareness Today, Responsible Citizens Tomorrow! 🇵🇰
یومِ دفاع منانے کا مقصد صرف ایک دن یاد کرنا نہیں، بلکہ بچوں میں وطن سے محبت، قومی شعور اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہے۔
کیونکہ جب بچے اپنے وطن کی قدر اور محافظوں کی خدمات کو سمجھتے ہیں، تو ان کے دلوں میں محبت، احترام اور ذمہ داری کے جذبات مضبوط ہوتے ہیں۔ 💚
آج کی awareness، کل کے باشعور اور ذمہ دار شہریوں کی بنیاد ہے۔ 🇵🇰✨

یومِ دفاعِ پاکستان — وطن سے محبت کا عہد 🇵🇰یومِ دفاع کے موقع پر ہمارے ننھے ستاروں میں وطنِ عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور ...
06/09/2026

یومِ دفاعِ پاکستان — وطن سے محبت کا عہد 🇵🇰
یومِ دفاع کے موقع پر ہمارے ننھے ستاروں میں وطنِ عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور اپنے ملک کے لیے فخر کا جذبہ اجاگر کرنے کے لیے خصوصی سرگرمی کا اہتمام کیا گیا۔
بچوں کو ہمارے بہادر محافظوں کی قربانیوں، حب الوطنی اور وطن کی حفاظت کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا، تاکہ ان کے دلوں میں پاکستان کی محبت مزید گہری ہو۔
پاکستان صرف ہمارا ملک نہیں، ہماری پہچان، ہمارا فخر اور ہماری ذمہ داری ہے۔ 🇵🇰💚
اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے۔ آمین! 🤲

🕌 مسجد سے محبت اور آداببچوں میں مسجد سے محبت اور اس کے آداب پیدا کرنے کے لیے اول جماعت کے بچوں کو مسجد کا وزٹ کروایا گیا...
05/09/2026

🕌 مسجد سے محبت اور آداب
بچوں میں مسجد سے محبت اور اس کے آداب پیدا کرنے کے لیے اول جماعت کے بچوں کو مسجد کا وزٹ کروایا گیا۔
اللہ سے دعا ہے کہ ہم بچوں کے دلوں میں اللہ کی محبت کے ساتھ ساتھ اس کے گھر، مسجد کی محبت بھی پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔
اور اس کوشش میں بلاشبہ اللہ کی توفیق شاملِ حال ہے۔ 🤍

الحمداللہ رب العالمین
02/09/2026

الحمداللہ رب العالمین

01/09/2026

🎨 The Magic of Colors! ✨
بچوں نے Primary Colors کو ملا کر Secondary Colors بنائے اور رنگوں کے امتزاج کا خوبصورت عملی تجربہ کیا۔ 🌈
Learning by doing makes concepts clearer and more memorable!

الحمدللہ! Life Skills Assessment کامیابی سے مکمل کر لی گئی۔ 🌟اس assessment کے دوران بچوں میں Sharing، Helping Others اور...
29/08/2026

الحمدللہ! Life Skills Assessment کامیابی سے مکمل کر لی گئی۔ 🌟
اس assessment کے دوران بچوں میں Sharing، Helping Others اور Problem Solving جیسی اہم مہارتوں کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بجا ہے کہ یہ صلاحیتیں بچوں میں قدرتی طور پر بھی موجود ہوتی ہیں، لیکن ان صلاحیتوں کو نکھارنا، مثبت رویوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور بچوں کی چھوٹی چھوٹی کوششوں کو سراہنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ✨
کیونکہ آج کی یہ چھوٹی مہارتیں ہی کل کے پُراعتماد، ذمہ دار اور خودمختار افراد کی بنیاد بنتی ہیں۔ 🌱

26/08/2026

🌟 *بچے من کے سچے، ہمارا اصل اثاثہ* !
ان کی معصوم سوچ، احساسات اور چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہماری فکر اور لگن کا مرکز ہیں۔ ❤️
ہمارا پیارا ننھا *ایشان* ، پری ایئر تھری کا طالب علم، وردی دیر سے ملنے پر اپنے معصوم جذبات کا اظہار کرتے ہوئے۔ 🥰✨

Address

Shah Faisal Road Lalian
Lalian
35470

Telephone

+923111706706

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Siddique School & College posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Al-Siddique School & College:

Shortcuts

Share