Al Hira public school Manial

Al Hira public school Manial where you can touch the sky
(1)

08/11/2025

ہم اپنے معزز مہمان ڈاکٹر خورشید احمد (اسسٹنٹ پروفیسر، انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور) کے دل سے مشکور ہیں. جنہوں نے اپنی مصروفیات کے باوجود ہمارے سکول کا دورہ کیا اور طلبہ کے ساتھ ایک انتہائی موٹیویشنل اور متاثر کن سیشن لیا۔

ڈاکٹر صاحب نے طلبہ کو رہنمائی دی کہ وہ اپنے مستقبل کا تعین کیسے کریں، خوابوں کو حقیقت میں کیسے بدلیں، اور کامیابی کے لیے خود کو کیسے موٹیویٹ رکھیں۔

سوال و جواب کا دلچسپ سیشن ہوا جس میں طلبہ نے بھرپور حصہ لیا، اور ڈاکٹر صاحب نے ان کے سوالات کے نہایت مدلل اور متاثر کن جوابات دیے۔

آخر میں ڈاکٹر خورشید احمد اور جناب بخت سرور صاحب نے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے، جس سے ان کا حوصلہ مزید بلند ہوا۔

ڈاکٹر صاحب نے سکول کے تعلیمی ماحول کو سراہا، قابلِ توجہ امور کی نشاندہی کی، اور پرنسپل صاحب کے ساتھ مختلف تعلیمی و انتظامی امور پر مفید تبادلۂ خیال کیا۔

ہم ان کے اس علمی، حوصلہ افزا اور یادگار دورے کے لیے دل سے شکر گزار ہیں۔

الحمدللہالحراء پبلک سکول مانیال کو فخر ہے کہ ہمارے سابقہ طالبِ علم نے MDCAT 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 175/1...
27/10/2025

الحمدللہ
الحراء پبلک سکول مانیال کو فخر ہے کہ ہمارے سابقہ طالبِ علم نے MDCAT 2025 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 175/180 نمبر (95.6% Aggregate) کے ساتھ نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف ہمارے ادارے کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ تمام طلبہ کے لیے مشعلِ راہ بھی ہے۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں اور عزتوں سے نوازے۔




الحراء پبلک سکول مانیال کو اپنے ہونہار طالب علم پر فخر ہے! ہمارے فخر، ڈاکٹر محمد موسیٰ خان — جو کہ الحراء پبلک سکول مانی...
24/10/2025

الحراء پبلک سکول مانیال کو اپنے ہونہار طالب علم پر فخر ہے!

ہمارے فخر، ڈاکٹر محمد موسیٰ خان — جو کہ الحراء پبلک سکول مانیال کے پہلے طالب علم ہیں جنہوں نے میڈیکل فیلڈ میں قدم رکھا — آج ایک کامیاب ڈاکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

تقریباً 25 فارغ التحصیل طلبہ میں سے سب سے پہلے میڈیکل کے میدان میں جانے والے ڈاکٹر موسیٰ نہ صرف ایک قابل ڈاکٹر ہیں بلکہ نہایت خوش اخلاق اور ملنسار انسان بھی ہیں۔

الحراء پبلک سکول مانیال کی پوری ٹیم ڈاکٹر موسیٰ کی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے دعاگو ہے.

ڈاکٹر محمد موسیٰ خان
ایف سی پی ایس (نیفروالوجی) – انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز پشاور
ماہر امراض: گردہ، بلڈ پریشر، شوگر، مثانہ، پتھری

"Save Kidney, Save Life"

الحرا پبلک سکول مانیال کی جانب سے مبارکباد ✨🌹الحرا پبلک سکول مانیال کے ہونہار سابق طالب علم حبیب النبی ولد کمال الدین نے...
14/10/2025

الحرا پبلک سکول مانیال کی جانب سے مبارکباد ✨🌹

الحرا پبلک سکول مانیال کے ہونہار سابق طالب علم حبیب النبی ولد کمال الدین نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان سے ایم فل کیمسٹری میں اپنے مقالے کا شاندار اور کامیاب دفاع کیا ہے۔ 🎓

یہ شاندار کامیابی نہ صرف حبیب النبی اور ان کے اہل خانہ کے لیے باعثِ مسرت ہے بلکہ ہمارے ادارے کے لیے بھی فخر و اعزاز کا مقام ہے کہ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم ہمارے ادارے سے حاصل کی۔

الحرا پبلک سکول مانیال کے اساتذہ، طلباء اور انتظامیہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے حبیب النبی اور ان کے خاندان کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں، عزتیں اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین 🤲

الحرا پبلک سکول مانیال
علم و کامیابی کی پہچان

خوشحال خان خٹک مِنی لائبریری کا باقاعدہ آغازالحرا پبلک سکول مانیال کے ہونہار اور باصلاحیت شاگردوں نے ایک اور شاندار مثال...
09/09/2025

خوشحال خان خٹک مِنی لائبریری کا باقاعدہ آغاز

الحرا پبلک سکول مانیال کے ہونہار اور باصلاحیت شاگردوں نے ایک اور شاندار مثال قائم کی ہے۔ ادارہ ھذا کے سابقہ تین شاگرد سدیس احمد خان، عزیر احمد خان اور عظمان خان نے علم کے فروغ اور مطالعہ کلچر کو عام کرنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت ایک ونڈو مِنی لائبریری تیار کی اور اسے مانیال بازار میں نصب کیا۔

افتتاحی تقریب میں علاقے کے معزز اساتذہ کرام اور دوست احباب نے خصوصی شرکت کی اور کتب کو بطور صدقہ جاریہ ہدیہ کیا۔ یہ اقدام نہ صرف ہمارے شاگردوں کی بہترین سوچ اور مثبت کردار کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ہمارے ادارے کے تعلیمی و اخلاقی معیار پر بھی روشنی ڈالتا ہے۔

پرنسپل الحرا پبلک سکول مانیال نے اس شاندار کارنامے کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد رقم اور کتب عطیہ کیں۔ ہم اپنے شاگردوں کے تابناک مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔

یہ اعزاز الحرا پبلک سکول مانیال کے لیے باعثِ فخر ہے کہ ہمارے شاگرد معاشرے میں علم اور خدمت کے چراغ جلا رہے ہیں۔

ادارہ اپنے ان نیک سیرت شاگردوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ اہلیان مانیال اس لائبریری کے تسلسل اور کامیابی میں بھرپور تعاون کریں گے۔

الحرا پبلک سکول مانیال

  تحریر: محمد_یحییٰ               .   . پاکستان وہ سرزمین جسے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا آج ایک مش...
14/08/2025



تحریر: محمد_یحییٰ
. .
پاکستان وہ سرزمین جسے ہمارے بزرگوں نے بے شمار قربانیوں کے بعد حاصل کیا آج ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ حالات پریشان کن ہیں معیشت کمزور ہے اور حکومتی نظام میں بے شمار خامیاں ہیں۔ لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہمارا اختلاف پاکستان سے نہیں بلکہ اُن حکمرانوں سے ہے جو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہیں۔

پاکستان ہمارا گھر ہے ہماری پہچان ہے۔ اس کی مٹی میں وہ خوشبو ہے جو ہمیں دنیا کے کسی کونے میں نہیں مل سکتی۔ ہمیں اس وقت ضرورت ہے حوصلے امید اور محنت کی۔ ہمیں مایوسی کے اندھیروں میں ڈوبنے کے بجائے روشنی کی تلاش کرنی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ قومیں مشکل وقت میں ہی اپنی اصل طاقت کو پہچانتی ہیں۔

یہ وقت بھی گزر جائے گا اِن شاء اللہ۔ آنے والے دن پاکستان کے لیے بہتر ہوں گے بشرطیکہ ہم سب اپنی ذمہ داری سمجھیں اور اپنے کردار کو مثبت انداز میں نبھائیں۔ ہمیں اپنے رویے اپنی سوچ اور اپنے نظام کو بدلنا ہوگا۔ پاکستان کی خوبصورتی اس کی قدرتی دولت اور اس کے محنتی عوام اس بات کی ضمانت ہیں کہ یہ وطن ایک دن دنیا کے بہترین ممالک میں شامل ہوگا۔

آج صبح اسمبلی کے موقع پر جناب وکیل خان نے ہمارے ادارے کا شرفِ میزبانی قبول فرمایا۔ اس موقع پر انہوں نے عظیم عالمِ دین، م...
13/08/2025

آج صبح اسمبلی کے موقع پر جناب وکیل خان نے ہمارے ادارے کا شرفِ میزبانی قبول فرمایا۔ اس موقع پر انہوں نے عظیم عالمِ دین، محقق اور پشتو ادب کے درخشاں ستارہ کی شہرۂ آفاق کتاب سمیت دیگر نایاب اور قیمتی کتب ہمارے اسکول لائبریری کے لیے بطور تحفہ عطیہ کیں۔ نیز یہی علمی خزانہ ہمارے معزز اساتذہ کرام صاحبان کو بھی پیش فرمایا۔
ہم ادارے کی جانب سے جناب وکیل خان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

الحمداللہ رب العالمین
30/07/2025

الحمداللہ رب العالمین

Address

Manial
Lal Qila
P/OMANIAL

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923038968372

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Hira public school Manial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category