Govt; Primary School No3 Nawer Khel Lakki Marwat

Govt; Primary School No3 Nawer Khel Lakki Marwat School advertisement

خراجِ تحسین براۓ برکت اللہ صاحب (M.Phil Mathemtics) گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3 ناورخیل میں بطور PTC ہائیرڈ ٹیچر برکت ال...
03/06/2026

خراجِ تحسین براۓ برکت اللہ صاحب (M.Phil Mathemtics)

گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3 ناورخیل میں بطور PTC ہائیرڈ ٹیچر برکت اللہ صاحب نے اگرچہ صرف چار ماہ خدمات انجام دیں، مگر اپنے اخلاق، محنت، خلوص اور تدریسی صلاحیتوں کی بدولت وہ اس مختصر عرصے میں اساتذہ، طلبہ اور والدین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنا گئے۔

انہوں نے نہ صرف بچوں کی تعلیمی رہنمائی کی بلکہ ان کی شخصیت سازی، نظم و ضبط اور سیکھنے کے شوق کو بھی فروغ دیا۔ ان کا مثبت رویہ، ذمہ داری کا احساس اور تعلیم سے محبت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

ہم برکت اللہ صاحب کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے روشن مستقبل، مزید کامیابیوں اور زندگی کے ہر میدان میں ترقی کے لیے دعا گو ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ کو علم، عزت اور کامیابیوں سے نوازے۔ آپ کی یہ مختصر مگر یادگار رفاقت ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔ ❤️

منجانب: گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3ناورخیل

📢 اہم اطلاع: گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3 ناورخیلمحترم والدین اور پیارے طلبہ!السلام علیکم۔گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران GPS N...
31/05/2026

📢 اہم اطلاع: گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3 ناورخیل

محترم والدین اور پیارے طلبہ!
السلام علیکم۔
گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران GPS No 3 Nawer Khel میں بچوں کے لیے ایک دلچسپ اور فائدہ مند Summer Camp 2026 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
1 جون تا 30 جون 2026
صبح 7:00 بجے سے 9:00 بجے تک
کلاسز: Prep سے 5th تک
اس میں بچوں کو درج ذیل مضامین نہایت دلچسپ انداز میں پڑھائے جائیں گے:
English
Urdu
Maths
Science
General Knowledge
ہمارا مقصد یہ ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں بھی بچوں کا تعلیمی سلسلہ جاری رہے، ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو اور وہ سیکھنے کے ساتھ ساتھ خوشگوار سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہوں۔
نئے داخلے بھی جاری ہیں!
اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے آج ہی داخلہ کروائیں۔ محدود نشستوں کی وجہ سے بروقت رابطہ کریں۔

GPS No3 Nawer Khel
03134719609

آئیں! مل کر اپنے بچوں کے لیے علم، تربیت اور کامیابی کا خوبصورت سفر شروع کریں۔

24/05/2026

*اہم اعلان برائے سالانہ/سیکنڈ سمسٹر رزلٹ*

تمام معزز والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل بروز 25 مئی 2026 کو سیکنڈ سمسٹر کا رزلٹ جاری کیا جائے گا۔

آپ سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو وقت پر سکول بھیجیں اور خاص طور پر صاف ستھری وردی میں تیار کرکے بھیجیں تاکہ وہ خوشی اور اعتماد کے ساتھ اپنے نتائج وصول کر سکیں۔

والدین کا تعاون بچوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمارے تمام بچوں کو علم میں ترقی، بہترین کامیابی اور روشن مستقبل عطا فرمائے۔ آمین 🤲
*موسم کی شدتِ گرمی اور موجودہ سوگوار فضا کے پیشِ نظر رزلٹ کی تقریب نہایت سادہ اور پُروقار انداز میں منعقد ہوگی* ۔

شکریہ
انتظامیہ: GPS No3 Nawarkhel

11/05/2026

گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3 ناور خیل کے اساتذہ کرام کا محنتوں اور کوششوں کا رنگ
“یہ طالبعلم نہ صرف خوش خطی میں بہترین ہے بلکہ اپنی ذہانت اور محنت سے استاد کا نام بھی روشن کر رہا ہے۔”
“آپ کی خوبصورت لکھائی اور قابلیت اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ اپنے اساتذہ کی محنت کا بہترین نتیجہ ہیں۔”
“خوش خطی انسان کی شخصیت کا آئینہ ہوتی ہے، اور آپ کی لکھائی آپ کی ذہانت اور سلیقے کو ظاہر کرتی ہے۔”
“ایک لائق اور خوش خط طالبعلم استاد کے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہوتا ہے۔”
“آپ کی محنت، ادب اور خوبصورت لکھائی دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے، اللہ آپ کو مزید کامیابیاں دے۔”
“ایسے ذہین اور خوش خط شاگرد کسی بھی استاد کے لیے بہترین انعام ہوتے ہیں۔”
“آپ کی قابلیت اور نفیس لکھائی روشن مستقبل کی علامت ہے، اسی طرح محنت جاری رکھیں۔”
“استاد کو سب سے زیادہ خوشی تب ہوتی ہے جب اس کا شاگرد علم، اخلاق اور خوش خطی میں نمایاں ہو۔”

GPS No 3 Nawer Khel me Session 2026-27 k new Addmission ka agaz hochuka hy.
30/04/2026

GPS No 3 Nawer Khel me Session 2026-27 k new Addmission ka agaz hochuka hy.

اسلام علیکم! سیشن ٢٠٢٦٠٠٢٧ کیلیۓ داخلے جاری ھیں۔ موقع سے فائدہ اٹھاۓ اور بروقت اپنے بچوں کو گورنمنٹ سکول میں داخل کراؤ
12/04/2026

اسلام علیکم! سیشن ٢٠٢٦٠٠٢٧ کیلیۓ داخلے جاری ھیں۔ موقع سے فائدہ اٹھاۓ اور بروقت اپنے بچوں کو گورنمنٹ سکول میں داخل کراؤ

اسلام علیکم ! عید الفطر اور موسم بہار کے چھٹیوں کے بعد خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی ادارے ان شاءاللّٰہ بروز پیر، 0 30مار...
28/03/2026

اسلام علیکم ! عید الفطر اور موسم بہار کے چھٹیوں کے بعد
خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی ادارے ان شاءاللّٰہ بروز پیر، 0 30مارچ 2026 سے دوبارہ کھل رہے ہیں۔

اسکول اوقات (30 اور 31 مارچ 2026):

پرائمری: صبح 8:30 تا دوپہر 1:35
مڈل، ہائی و ہائر سیکنڈری: صبح 8:15 تا دوپہر 2:20

*اور اگلے دو دن بعد یعنی
اسکول اوقات (یکم اپریل 2026 تا 30 ستمبر 2026):

پرائمری: صبح 7:30 تا دوپہر 12:35
مڈل، ہائی و ہائر سیکنڈری: صبح 7:15 تا دوپہر 1:35
اطلاع از طرف ظفراللہ خان ھیڈ ماسٹر اور اسکا جملہ سٹاف ممبرز

21/03/2026

گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 3 ناور خیل کے ھیڈ ماسٹر ظفر اللہ خان اور جملہ سٹاف کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عیدالفطر بہت بہت مبارک ھو۔

28/02/2026

Class 2nd k tluba apne class fellows ko maths sika rhe hy.

12/02/2026

نرسری کلاس کے طلباء کو انگریزی حروف تہجی سکھانے کا منفرد انداز

Address

Nawer Khel U/C Isak Khel
Lakki

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt; Primary School No3 Nawer Khel Lakki Marwat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category