Government High School Sargarah M.Khan SD Bettani

Government High School Sargarah M.Khan SD Bettani 🍁Your Dreams Come True With Us🍁

Heartiest congratulations from the entire staff of GHS Sargara Muhammad Khan, SD Bettani, to Mr.Qudrat Ullah Bettani on ...
25/07/2026

Heartiest congratulations from the entire staff of GHS Sargara Muhammad Khan, SD Bettani, to Mr.Qudrat Ullah Bettani on his recommendation by the KPPSC as Lecturer in Physics.​
We pray for his shining future and a happy life. May God empower him to utilize his knowledge and strength for the betterment of humanity.
Ameen! 💞🍁🤲

*گورنمنٹ ہائی سکول سرگڑھ محمد خان  "داخلہ مہم 2026" گورنمنٹ ہائی سکول سرگڑھ محمد خان میں "داخلہ مہم 2026" کے تحت نئے ایڈ...
29/06/2026

*گورنمنٹ ہائی سکول سرگڑھ محمد خان "داخلہ مہم 2026"

گورنمنٹ ہائی سکول سرگڑھ محمد خان میں "داخلہ مہم 2026" کے تحت نئے ایڈمیشن لینے والےمستحق طلبہ میں مفت سکول یونیفارم تقسیم کیے گئے۔

پرنسپل صاحب نے کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد طلبہ کو درپیش مالی مشکلات کم کرنا اور انہیں تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرگڑھ محمد خان جیسے علاقے میں، جہاں اکثریت کم آمدنی والے خاندانوں پر مشتمل ہے، ایسے اقدامات تعلیم کے فروغ کے لیے سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ سکول کی بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے لیے پرنسپل کی جانب سے انہیں وائٹ سوٹ بطورِ اعزازی تحفہ پیش کیے گئے۔

فداء اللّٰہ خان بیھٹنی پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول سرگڑھ محمد خان ایس ڈی بی لکی مروت

علی خان ( جی،ایچ،ایس سرگاڑہ محمد خان کلاس فور) ریسیونگ بیسٹ پرفارمینس سپیشل سوٹ ایوارڈ ۔
25/06/2026

علی خان ( جی،ایچ،ایس سرگاڑہ محمد خان کلاس فور) ریسیونگ بیسٹ پرفارمینس سپیشل سوٹ ایوارڈ ۔

GHS Sargarah Muhammad Khan Students Enrollment Compain 2026 SD Bettani LaKKi Marwat.🇵🇰📕📒Under the Sueprvison of Principa...
20/04/2026

GHS Sargarah Muhammad Khan Students Enrollment Compain 2026 SD Bettani LaKKi Marwat.🇵🇰📕📒
Under the Sueprvison of Principal Fida Khan Bettani .

آئیے ہمارے ساتھ اپنے بچوں کو داخل کروائیں!
ایک بہترین تعلیمی ماحول، قابل اور تجربہ کار اساتذہ، اور بہترین پرنسپل کی نگرانی میں آپ کے بچے روشن اور کامیاب مستقبل حاصل کر سکتے ہیں۔

EATA Scholarship 2026  گورنمنٹ ہائی سکول سرگڑھ محمد خان سب ڈویژن بیٹنی کے ممتاز طالبعلموں نے اپنی محنت اور صلاحیت کا لوہ...
11/02/2026

EATA Scholarship 2026
گورنمنٹ ہائی سکول سرگڑھ محمد خان سب ڈویژن بیٹنی کے ممتاز طالبعلموں نے اپنی محنت اور صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ احتشام خان فرزند حبیب رحمان قوم پاخیل بیٹنی نے 76 نمبرز، ملک ارحم فرزند حبیب الرحمن قوم پاخیل بیٹنی نے 74 نمبرز، اور بلال گل فرزند میر اسلم قوم طالب خیل بیٹنی نے 69 نمبرز حاصل کیے۔ یہ تینوں طالبعلم EATA 2026 کی ٹاپ فائیو پوزیشنز میں شامل ہیں۔

یہ کامیابی گورنمنٹ ہائی سکول سرگڑھ محمد خان کے پرنسپل، اساتذہ اور والدین کی محنت کا نتیجہ ہے۔ ہم ان تینوں طالبعلموں کے گھروالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہیں آئندہ زندگی میں مزید کامیابیوں کی دعا دیتے ہیں۔ ہم ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
#پرنسپل فداللہ بیٹنی گورنمنٹ ہائی سکول سرگڑھ محمد خان

گورنمنٹ ہائی سکول سرگڑھا محمد خان ایس ڈی بیٹنی شجرکاری مہم 🥀🍁سکول کے پرنسپل جناب فداللہ بیٹنی کی سربراہی میں پرنسپل سمیت...
24/01/2026

گورنمنٹ ہائی سکول سرگڑھا محمد خان ایس ڈی بیٹنی شجرکاری مہم 🥀🍁

سکول کے پرنسپل جناب فداللہ بیٹنی کی سربراہی میں پرنسپل سمیت ٹیچرز سٹاف نے متفقہ طور پر پودے لگائے، یہ نہایت احسن اقدم ہے اور درخت لگانا صدقہ جاریہ بھی ہے۔ مجھ سمیت ہر انسان کو اس بات کا احساس ہونا چاہئے کہ ہم اپنے ماحول کو گلوبل وارمنگ سے بچا سکیں، درخت لگائیں اور اپنے ماحول کا خاص خیال رکھیں۔ گلوبل وارمنگ کے خطرات سے نمٹنے کے لئے ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، اپنی ذمہ داری کو سمجھنا ہوگا، اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے درخت اور پودے لگانے ہوں گے۔ آئیے ہم سب مل کر
اس ماحول کو بچائیں اور ایک بہتر مستقبل بنائیں۔
Fida Khan Bettani

01/01/2026

First Semester Result Deceleration and Distribution of Prizes among position holder students at GHS Sargarah Muhammad Khan SD Bettani LaKKi Marwat.
Credit Goes to the principal Fida Khan Bettani and to his team.

16/12/2025

گورنمنٹ ہائی سکول سرگڑھ محمد خان میں آج 16 دسمبر 2025 کو آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہید طلباء اور اساتذہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ یہ وہ درد ناک واقعہ ہے جو 16 دسمبر 2014 کو پیش آیا تھا۔

ہم اپنے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی یاد میں دعائیں کرتے ہیں۔ ہم اپنے بچوں کو امن اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھیں گے اور دہشت گردی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ہم اپنے شہیدوں کو نہیں بھولے، اور ہر قوم اپنے ماضی سے سبق سیکھتی ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کے لیے امن اور تحفظ کا ماحول فراہم کریں۔
💢🇵🇰🇵🇰🇵🇰💢

Address

GHS Sargarah Muhammad Khan SD Bettani LaKKi Marwat
Lakki
28370

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government High School Sargarah M.Khan SD Bettani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category