Al-hayat public high school Adam zai

Al-hayat public high school Adam zai al-hayat public high school is one of the best educational institute in lakki marwat

الحیات پبلک ہائی سکول میں تقسیمِ انعامات کی ایک باوقار اور یادگار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت مدیرِ اعلیٰ حافظ مولانا ...
21/04/2026

الحیات پبلک ہائی سکول میں تقسیمِ انعامات کی ایک باوقار اور یادگار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت مدیرِ اعلیٰ حافظ مولانا حکیم حیات اللہ صاحب نے فرمائی جبکہ سکول کے معزز پرنسپل جناب زاکر حسین صاحب بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب میں 1th کلاس سے لےکر 8th جماعت کے ہونہار طلبہ کو ان کی شاندار کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا۔ طلبہ کی محنت، اساتذہ کی لگن اور والدین کی دعاؤں کا یہ حسین امتزاج اس تقریب میں نمایاں نظر آیا۔
مدیرِ ادارہ نے اپنے خطاب میں طلبہ کو علم کے حصول میں مزید محنت، اخلاص اور دیانت داری کو اپنانے کی تلقین کی، جبکہ پرنسپل صاحب نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے دیگر طلبہ کو بھی محنت اور لگن سے آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔
تقریب کے اختتام پر ادارے کی ترقی، طلبہ کی کامیابی اور ملک و ملت کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور اس ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی نصیب فرمائے، آمین۔

الحیات پبلک ہائی اسکولز کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو دلی عید مبارک۔اللہ تعالیٰ اس بابرکت موقع پر آپ سب کو خوشیاں، صحت اور...
20/03/2026

الحیات پبلک ہائی اسکولز کی جانب سے تمام اہلِ وطن کو دلی عید مبارک۔

اللہ تعالیٰ اس بابرکت موقع پر آپ سب کو خوشیاں، صحت اور کامیابیاں عطا فرمائے اور ہمارے وطنِ عزیز کو ہمیشہ امن و ترقی سے ہمکنار رکھے۔

نیک تمناؤں کے ساتھ،
حکیم حیات اللہ صاحب

الحیات پبلک ہائی سکول میں سالانہ امتحانات کا آغازآج سے الحیات پبلک ہائی سکول میں سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ...
09/03/2026

الحیات پبلک ہائی سکول میں سالانہ امتحانات کا آغاز

آج سے الحیات پبلک ہائی سکول میں سالانہ امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ طلباء و طالبات پورے نظم و ضبط اور سنجیدگی کے ساتھ امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس موقع پر سکول انتظامیہ کی جانب سے امتحانات کے شفاف انعقاد کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام طلباء و طالبات کو کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔ 📚✍️

الحیات پبلک ہائی اسکول کے سالانہ دوم امتحانات میں طلبہ کی شاندار کارکردگی پر تمام طلبہ اور ان کے معزز والدین کو اسکول اس...
02/01/2026

الحیات پبلک ہائی اسکول کے سالانہ دوم امتحانات میں طلبہ کی شاندار کارکردگی پر تمام طلبہ اور ان کے معزز والدین کو اسکول اسٹاف، پرنسپل اور ایم ڈی حکیم حیات اللہ صاحب کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے طلبہ کو مزید کامیابیوں سے نوازے اور وہ مستقبل میں بھی اپنے والدین اور ادارے کا نام روشن کریں۔ آمین

01/01/2026

الحیات پبلک ہائی اسکول کے قابلِ فخر طالب علم توصیف خان ولد ربان شاہ نے سالانہ جماعت دوم کے امتحان میں 924 نمبر حاصل کیے ہیں اور اپنی شاندار کارکردگی سے اسکول کا نام روشن کیا ہے۔
اس کامیابی پر ہم طالب علم، ان کے والدین کے ساتھ ساتھ الحیات پبلک ہائی اسکول کے تمام محنتی اساتذہ کرام، معزز پرنسپل صاحب، قابلِ احترام ایم ڈی صاحب اور محترم توصیف حسین شاہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ توصیف خان کو مزید ترقی و کامیابیوں سے نوازے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائیں۔ آمین 🌟

01/01/2026

الحیات پبلک ہائی اسکول کے قابلِ فخر طالب علم وجیہہ اللہ ولد اکبر زمان خان نے سالانہ جماعت دوم کے امتحان میں 85 نمبروں کی شاندار بہتری حاصل کی ہے، جس کے بعد ان کا کل اسکور 489 نمبر ہو گیا ہے۔
اس کامیابی پر ہم طالب علم، ان کے والدین کے ساتھ ساتھ الحیات پبلک ہائی اسکول کے تمام محنتی اساتذہ کرام، معزز پرنسپل صاحب اور قابلِ احترام ایم ڈی حکیم حیات اللہ صاحب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ وجیہہ اللہ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں روشن مستقبل سے نوازے۔ آمین 🌟

الحمداللہ نمایاں پوزیشنWe are in yellow 💛 and 6 in number 💞🤲🤲
19/11/2025

الحمداللہ
نمایاں پوزیشن
We are in yellow 💛 and 6 in number 💞

🤲🤲

"الحیات پبلک ہائی اسکول نے ضلع لکی مروت کے مختلف زونز میں منعقدہ تعلیمی و ہم نصابی مقابلوں میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے شاند...
14/11/2025

"الحیات پبلک ہائی اسکول نے ضلع لکی مروت کے مختلف زونز میں منعقدہ تعلیمی و ہم نصابی مقابلوں میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے شاندار کامیابیاں حاصل کیں، متعدد نمایاں پوزیشنیں حاصل کیں اور حاصل شدہ نقد انعامات اور ٹرافیاں سرکاری طور پر وصول کر لی ہیں۔ Well done!"

04/11/2025

Wining movement 💪

Get through to the grand finale 💗

04/11/2025

🎉 الحیات پبلک ہائی اسکول کے طلباء کی شاندار کامیابیاں! 🎉

الحیات پبلک ہائی اسکول کے باصلاحیت طلباء نے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

🏏 کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے زونل فائنل میں جگہ بنالی ہے،
جبکہ 💪 رسہ کشی (Tug of War) کی ٹیم نے بھی شاندار کارکردگی سے فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

ان شاءاللہ ہمارے طلباء فائنل میں اپنی لگن اور محنت سے علاقے اور ادارے کا نام روشن کر کے دم لیں گے۔ 🌟🏆





🎉 الحیات پبلک ہائی اسکول کے طلباء کی شاندار کامیابیاں! 🎉الحیات پبلک ہائی اسکول کے باصلاحیت طلباء نے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہ...
04/11/2025

🎉 الحیات پبلک ہائی اسکول کے طلباء کی شاندار کامیابیاں! 🎉

الحیات پبلک ہائی اسکول کے باصلاحیت طلباء نے تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

🏏 کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے زونل فائنل میں جگہ بنالی ہے،
جبکہ 💪 رسہ کشی (Tug of War) کی ٹیم نے بھی شاندار کارکردگی سے فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

اسی طرح طلباء کی تلاوتِ قرآن، نعت خوانی اور تقریری مقابلوں کے لیے بھی بھرپور تیاری جاری ہے۔

یہ تمام کامیابیاں اساتذہ کرام، محترم پرنسپل ذاکر حسین صاحب اور محترم حکیم حیات اللہ صاحب (ایم۔ڈی الحیات پبلک ہائی اسکول) کی محنت، رہنمائی اور خصوصی توجہ کا نتیجہ ہیں۔

ان شاءاللہ ہمارے طلباء فائنل میں اپنی لگن اور محنت سے علاقے اور ادارے کا نام روشن کر کے دم لیں گے۔ 🌟🏆





Address

Burghoo Adam Zai
Lakki
28400

Opening Hours

Monday 09:00 - 14:07
Tuesday 09:00 - 14:08
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923012840218

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-hayat public high school Adam zai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Al-hayat public high school Adam zai:

Shortcuts

Share