24/04/2026
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لکی مروت لیاقت علی کی ہدایت پر فتح معرکہ حق اور کامیاب بنیان المرصوص آپریشن کے ایک سال پورا ہونے پرپرنسپل شفقت اللہ خان کی زیر نگرانی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو لکی مروت میں ایک سیمینار منعقد ہوا ۔
:
مقررین میں شوکت اللہ سیکنڈری سکول ٹیچر ، ایس پی ای ٹی محمد ریاض و مولانا خالد سلیم۔ سینئر عربی ٹیچر شامل تھے۔
سیمینار میں ڈاکٹر عطاء الرحمان ایس ایس ٹی ، مرزا علی خان ایس ایس ٹی ، جمشید خان ایس ڈی ایم، امام غزالی ایس پی ای ٹی اور دیگر اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔
مقررین نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں بہادر افواج پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کے دوران ازلی دشمن بھارت کو ذلت آمیز شکست دی اور اس کے دانت کھٹے کرکے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن اور وقار بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے اور ملک کی سلامتی اور استحکام و دفاع کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔
ںعد میں شرکاء نے افواج پاکستان کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لئے ریلی بھی نکالی ۔ انہوں نے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے بہادری کے نعرے درج تھے