Superior Model School Lakki Marwat

Superior Model School Lakki Marwat

Share

Where Young Minds Nurture

18/06/2026

Learn English with Dr. Gul
Superior Academy Lakki Marwat

16/06/2026

لکی مروت میں پہلی مرتبہ کلاس نرسری اور پریپ کے بچوں کے لئے لے کر آئیں ہیں
Phonics Fun Reading

بچوں کو ریڈنگ سکھانے کا انتہائی کامیاب طریقہ ہے اور ہمارے سکول میں ابتدا سے رائج ہے۔ ان کی ویڈیوز اس پیج پر آپ چیک کرسکتے ہیں۔
کلاس کا آغاز 18 جون 2026 سے۔ ان شاءاللہ
0301 8087897

16/06/2026

یہ کورس صرف ان بچوں کے لئے ہے جو کیمسٹری کو سیکھنا اور سمجھنا چاہتے ہیں۔ بغیر سمجھے صرف رٹہ لگانے والے طلباء کو اس سے فائدہ نہیں ہوگا۔

اکثر طلباء کیمسٹری کو ایک مشکل اور خشک مضمون تصور کرتے ہیں اور اس کی ایک وجہ پڑھانے والے کی اپنی نفس مضمون کی سمجھ اور پڑھانے کا انداز ہوتا ہے۔
ان شاءاللہ طلباء کی یہ مشکل آسان کرنے میں ہم بھرپور کوشش کریں گے اور بفضل خدا طلباء کو اس کورس سے بہت فائدہ ہوگا۔

کیمسٹری ٹیوشن ( 8 اور 9) اور گیارہویں جماعت کے طلباء کے لئے ہے۔

فیس۔ کلاس 8، 9 کے لئے 2000 ماہانہ
کلاس 11 کے لئے 3000 ماہانہ

کلاس کا آغاز 20 جون سے

16/06/2026

جدید دور کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سپیریئر اکیڈمی پیش کر رہا ہے

انگریزی بول چال کی خصوصی کلاس

کلاس 6 تا 12 کے طلباء کے لئے

اس خصوصی کلاس میں :

☆ انگریزی بول چال کی پریکٹس کی جائے گی۔

☆ بنیادی جملے بنانا سکھایا جائے گا۔

☆ امریکی لہجے میں انگریزی الفاظ کی درست ادائیگی اور صحیح تلفظ سکھائے کی کوشش کی جائے گی۔

☆ خود سے جملے بنانے کی خصوصی مشق اور تخلیقی لکھائی کی پریکٹس کروائی جائے گی۔

☆ خود اعتمادی اور لوگوں کے سامنے بولنے کی پریکٹس کروائی جائے گی۔

☆ روزمرہ استعمال کے مکالمے اور ذخیرہ الفاظ پر کام کیا جائے گا۔
ان شاءاللہ

پہلے بیچ کے لئے تعارفی فیس۔
صرف 2000 ماہانہ
( اصل فیس 5000 ماہانہ ہے)

فیس کی ادائیگی ایڈوانس ہوگی۔

کلاس کا دورانیہ: 40 منٹ

20 جون سے باقاعدہ کلاس کا آغاز ہوگا اور داخلے بند ہوں گے۔

کلاس کی تعداد محدود ہوگی تاکہ اچھی طرح پریکٹس کرسکیں۔

ڈاکٹر محمد گل
پی ایچ کیمسٹری( پاک۔ امریکہ)، ایم ایڈ
0301 8087897

10/06/2026

آج کی کلاس، آج کی محبت 📚

English پڑھاتے ہوئے بچوں کی آنکھوں میں جو چمک تھی، وہی میرا انعام ہے۔

Learning never stops, neither do we 💪

05/06/2026

Superior Model School - 📝✨

ہمارے ننھے طلبہ Monthly Test دیتے ہوئے۔ ماشاءاللہ، ہر چہرے پر محنت اور فوکس نظر آ رہا ہے۔

یہی وہ لگن ہے جو کل کے کامیاب انسان بناتی ہے۔ اللہ سب بچوں کو کامیاب کرے۔ آمین ❤️

---

02/06/2026

صفائی نصف ایمان ہے ✨

آج میں باہر نکلا تو چھوٹے بچوں کو دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔ انہوں نے اپنا سامان استعمال کرنے کے بعد خود ہی اٹھا کر ڈسٹبن میں ڈال دیا۔ نہ کوئی شور، نہ کوئی حکم۔

یہی ہوتی ہے اصل تربیت! 💚
چھوٹے قدم، بڑا سبق۔ اگر ہمارے بچے شروع سے صفائی کا خیال رکھیں گے تو کل ہمارا پاکستان خود ہی صاف ستھرا ہو جائے گا۔

آئیں، ہم سب مل کر اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں۔
SMS #

Superior Child

01/06/2026

🌟
محمد عثمان بن حافظ محمد فاروق
کلاس 5th

الحمدللہ!
ہمارے اسکول کے ہونہار طالب علم نے اردو ریڈنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی 🏆

دو دن تک جاری رہنے والے اس سخت مقابلے میں اس بچے نے ہار نہ مانتے ہوئے ثابت کر دیا کہ محنت اور لگن سے ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے۔

ہمیں اپنے اس شاہین پر فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین 🤲

Want your school to be the top-listed School/college in Lakki Marwat?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Toti Abad
Lakki Marwat

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 14:00