10/06/2026
جناب محمد خان صاحب نے جماعت پنجم کے ماہانہ سائنس ٹیسٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے محنتی اور باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل محنت، لگن اور علمی شوق ہی کامیابی کی ضمانت ہیں۔ طلبہ نے انعامات حاصل کرکے خوشی کا اظہار کیا جبکہ اس اقدام کو تعلیمی میدان میں مزید محنت اور مقابلے کے جذبے کو فروغ دینے کا ذریعہ قرار دیا گیا۔