04/11/2025
اسلام آباد میں انسداد ڈینگی آپریشن تیز ، مختلف سیکٹرز میں سپرے،متعدد نئے کیس رپورٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ نےانسداد ڈینگی آپریشن تیز کردیا ہے ، مختلف سیکٹرز میں سپرے کیا گیا جبکہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہر کے مختلف سیکٹرز میں 1,399 جگہوں پر سپرے جبکہ 914 مقامات پر فوگنگ آپریشن کیا گیا،گزشتہ ایک روز کے دوران 34,556 مقامات کی چیکنگ مکمل کی گئی۔
’’اے پی پی ‘‘ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت 64 مریض زیرِ علاج ہیں،رورل ایریاز سے 20 اور اربن ایریاز سے 7 مریضوں کی تصدیق ہوئی،سرویلینس کے دوران 213 مقامات پر لاروا مثبت ، جبکہ 3 مقامات پر منفی نتائج سامنے آئے ہیں۔