01/04/2026
Mufti Syed Mahmood Raza
مفتی سید محمود رضا
سربراہ القرآن انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک سائنسز
03034080330
01/04/2026
e Islam
reels
***isyedmahmoodraza
بسنت جیسی تہوار کومحدود کرنا چاہئیے
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، وہ اسحاق کے چچا تھے، کہا: ہم مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران ایک بدوی آیا اور اس نے کھڑے ہو کر مسجد میں پیشاب کرنا شروع کر دیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں نے کہا: کیا کر رہے ہو؟ کیا کر رہے ہو؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے (درمیان میں) مت روکو، اسے چھوڑ دو۔“ صحابہ کرام نے اسے چھوڑ دیا حتیٰ کہ اس نے پیشاب کر لیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلایا اور فرمایا: ”یہ مساجد اس طرح پیشاب یا کسی اور گندگی کے لیے نہیں ہیں، یہ تو بس اللہ تعالیٰ کے ذکر، نماز اور تلاوت قرآن کے لیے ہیں۔“ یا جو (بھی) الفاظ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائے۔ (انس رضی اللہ عنہ نے) کہا: پھر آپ نے لوگوں میں سے ایک کو حکم دیا، وہ پانی کا ڈول لایا اور اسے اس پر بہا دیا۔
[صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 661]
سیرت نبویہ کے اس واقعے سے معلوم ہوا کہ کوئی برائی جوبڑی سطح تک اپنا اثرچھوڑ سکتی ہے تو حکمت عملی کے ساتھ اسے سمیٹتے سمیٹتے محدودسطح تک لے آنا چاہئیے۔
موجودہ صورتحال اور بسنت کے تہوار کے موقع یہ حکمت عملی اپنائی جاتی کہ انسانی آبادی سے دور علاقے مختص کرکے وہاں تہوار منانامحدود کردیتے تاکہ
ہلاکتیں
اذیتیں
اورخوف کی صورتحال بہت کم ہوجاتی ۔
نوٹ:اس بیان سے یہ نہ سمجھاجائے کہ بسنت کے جواز کے قائل ہیں۔
سیدمحمود رضا
#سیدمحمودرضا
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Lahore
54000