05/06/2026
جمعہ 🌸🤍
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Madrassa Tadrees Ul Quran Official, Education Website, Jiya Musa, Main Bus Stop, Near Telephone Exchange, Shahdra, Lahore.
مدرسہ تدریس القرآن للبنین والبنات
📖 قرآن و تجوید کی معیاری تعلیم
🏫 پرائمری و مڈل سطح تک عصری تعلیم
👧 بنات کے لیے فاضلات و دراسات دینیہ کورسز
🏡 بااعتماد، صاف ستھرا اور محفوظ تعلیمی ماحول
چینل :
https://whatsapp.com/channel/0029VbAbxz189inrNMbQW91s
05/06/2026
جمعہ 🌸🤍
26/05/2026
اس سال 2026 میں عرفہ 9 ذوالحجہ منگل کے دن 26 مئی کو ہے. اسی وجہ سے ایام تشریق کا بھی پہلا دن 9 ذوالحجہ بروز منگل کو ہے.
ایام تشریق میں ہر فرض نماز کے بعد تکبیرات تشریق پڑھتے ہیں جسکا پڑھنا ہر عاقل بالغ مسلمان پر واجب ہے.
اسی مناسبت سے جانئیے اس پوسٹ میں 👇
ایام تشریق اور واجب تکبیرات تشریق کے احکام.
🌻 ایام تشریق اور واجب تکبیرات تشریق کے احکام.
ذو الحجہ کا مہینہ اور خصوصیت سے اس کا پہلا عشرہ بڑی عظمت و فضیلت والا ہے۔ اس مہینے سے متعدد نیک اعمال متعلق ہیں۔ اِنہی خصوصی اعمال میں تکبیراتِ تشریق بھی ہے، جو ایامِ تشریق یعنی عید الاضحی سے ایک دن پہلے 9 ذی الحجہ فجر کی نماز کے بعد سے 13 ذی الحجہ عصر کے وقت تک، ہر فرض نماز کے بعد پڑھی جاتی ہے۔
تشریق کا معنی
تشریق کا آسان مطلب کسی چیز کو دھوپ میں سکھانے کو کہتے ہیں، چونکہ ان دنوں میں لوگ قربانی کا گوشت سکھایا کرتے تھے اس لیے ان دنوں کو ’ایامِ تشریق‘ کہا جانے لگا۔
(📚 النہایہ لابن اثیر)
ایامِ تشریق کا ذکر قرآن مجید میں
قرآن مجید میں اللہ تعالی کا اِرشاد ہے وَاذْكُرُوا اللّٰهَ فِيْٓ اَيَّامٍ مَّعْدُوْدٰتٍ۔
ترجمہ:-
اور اللہ کو(خصوصی طور پر) گنتی کے دنوں(یعنی اَیّام التشریق) میں یاد کرتے رہو۔
(📚سورة البقرۃ آیت 203) ج
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ ایت میں اَيَّامٍ مَّعْدُوْدٰتٍ سے مراد ایامِ تشریق ہیں.
(📚صحیح بخاری)
ویسے تو ذوالحجہ کا مہینہ عبادات کے لیے بڑی ہی اہمیت رکھتا ہے،لیکن اس میں قربانی اور حج جیسی عظیم عبادات کے ساتھ ساتھ دو اہم عبادات بھی قابل توجہ ہیں۔
1️⃣ 9 ذوالحجہ کا نفلی روزہ۔
2️⃣ اور تکبیراتِ تشریق جو کہ ہر عاقل بالغ مسلمان خواہ مرد ہو یا عورت پر فرض نماز کے بعد *ایک مرتبہ پڑھنا واجب و لَازم ہے*، جس سے اللہ تعالی ٰکی عظمت اور بڑائی کا بخوبی اظہار ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی محبت اور عظمت بھی دلوں میں اجاگر ہوتی ہے۔ ذیل میں تکبیراتِ تشریق سے متعلق مسائل ذکر کیے جاتے ہیں:
تکبیراتِ تشریق کے الفاظ👇
تکبیراتِ تشریق کے مختلف الفاظ احادیث میں وارد ہوئے ہیں لیکن جن الفاظ کو ترجیح حاصل ہے وہ یہ ہیں۔
اَللهُ أَكْبَرُ اَللهُ أَكْبَرُ
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ
وَاللهُ أَكْبَرُ اَللهُ أَكْبَرُ
وَ لِلّٰهِ الْحَمْدُ.
(📚مصنف ابن ابی شیبہ: 5696)
تکبیراتِ تشریق واجب ہونے کے اَیّام
تکبیراتِ تشریق ذو الحجہ کا مہینہ شروع ہوتے ہی خوب کثرت سے پڑھنا نہایت ثواب کا عمل ہے لیکن تکبیراتِ تشریق کے وجوب یعنی ہر نماز کے بعد لَازمی طور پر پڑھنے کے *کُل پانچ دن ہیں*: یعنی 9 ذوالحجہ سے لے کر 13 ذو الحجہ تک ۔
(📚مصنف ابن ابی شیبہ حدیث5677)
تکبیراتِ تشریق کا وقت
تکبیراتِ تشریق کا وقت 9 ذوالحجہ یعنی عرفہ کے دن فجر کی نماز سے شروع ہوتا ہے، اور 13 ذوالحجہ یعنی عید کے چوتھے دن کی عصر کی نماز تک رہتا ہے۔
(📚مصنف ابن ابی شیبہ حدیث5677)
تکبیراتِ تشریق کس پر واجب ہے؟
تکبیراتِ تشریق ہر عاقل بالغ مسلمان مرد اور عورت پر واجب ہیں، چاہے وہ شہری ہوں، دیہاتی ہوں، مقیم ہوں یا مسافر ہوں۔
(📚البحر الرائق)
❗️مسئلہ:
تکبیراتِ تشریق مرد حضرات کے لیے بلند آواز سے کہنا واجب ہے، جبکہ خواتین آہستہ آواز سے کہیں گی۔
(📚فتاوی شامی)
تکبیرات تشریق کس نماز کے بعد واجب ہیں؟
تکبیراتِ تشریق صرف فرض نماز کے بعد کہنا واجب ہیں، چاہے فرض نماز باجماعت ادا کی جائے یا اکیلے پڑھی جائے، لیکن وتر، سنت اور نفل نماز کے بعد ان تکبیرات کو کہنے کا حکم نہیں۔خواتین پر چونکہ باجماعت نماز لَازم نہیں بلکہ مکروہ ہے لہذا گھر پر ہر فرض نماز کے بعد تکبیرات تشریق پڑھنا واجب ہے۔
(📚بدائع الصنائع)
❗️مرد حضرات پر تکبیراتِ تشریق جمعہ کی نماز کے بعد بھی کہنا واجب ہے اسی طرح عید الاضحٰی کی نماز کے بعد بھی کہنا چاہئیے۔
(📚اعلاء السنن)
تکبیراتِ تشریق کتنی بار کہنی چاہئیے؟
تکبیراتِ تشریق صرف ایک ہی بار کہنا واجب ہے، نہ کہ تین بار، اس لیے ایک سے زائد بار نہیں کہنی چاہیئے، بلکہ ایک ہی بار کہنے پر اکتفا کرنا چاہیے۔
(📚فتاوی شامی)
تکبیراتِ تشریق کس وقت کہنی لَازم ہے؟؟
تکبیراتِ تشریق فرض نماز کے فورًا بعد کہنا ضروری ہے اگر کسی نے یہ تکبیرات فرض نماز کے فورًا بعد نہیں کہیں تو اپنی جگہ بیٹھے بیٹھے جب بھی یاد آئے تو تکبیرات کہہ دے بشرطیکہ اس نے کوئی ایسا کام نہ کیا ہو جس سے نماز ٹوٹ جاتی ہے، لیکن اگر اس نے بات چیت کرلی، وضو توڑ دیا یا کوئی اورایسا کام کیا جس سے نماز ٹوٹ جاتی ہے تو اب ان تکبیرات کا وقت باقی نہیں رہا اور نہ ہی ان کی قضا ھو سکتی ہے، بلکہ ایسی صورت میں اس کوتاہی پر استغفار کرنا چاہیے۔
(📚فتاوی شامی)
البتہ اگر نماز کے فورًا بعد کسی شخص کا وضو خود بخود ٹوٹ جائے تو ایسی صورت میں اسی حالت میں تکبیرات کہہ دینی چاہئیے البتہ اگر وہ وضو کر کے آئے اور یہ تکبیرات کہہ دے تب بھی درست ہے۔
(📚البحر الرائق)
تکبیرات ِتشریق کے مزید متفرق مسائل
1️⃣ مرد حضرات کے لئیے باجماعت نماز میں جس شخص سے امام کے ساتھ کچھ رکعتیں نکل چکی ہوں تو وہ بھی امام کے سلام کے بعد اپنی بقیہ نماز پوری کرنے کے بعد تکبیرات کہے گا۔
(📚فتاوی شامی)
2️⃣ تکبیراتِ تشریق کے مذکورہ بالا پانچ دنوں میں کوئی نماز قضا ہو جائے اور اس کی قضا انہی پانچ دنوں میں کی جائے تو اس کے بعد بھی یہ تکبیرات کہی جائیں گی، لیکن اگر اس کی قضا ان پانچ دنوں کے بعد کی جائے یا ان پانچ دنوں سے پہلے جو نماز قضا ہوئی تھی وہ ان پانچ دنوں میں ادا کی جائے تو ان دونوں صورتوں میں اس قضا نماز کے بعد یہ تکبیرات نہیں کہی جائیں گی۔
(📚فتاوی شامی،الموسوعۃ الفقہیہ)
3️⃣ مرد حضرات جب باجماعت نماز اگر ادا کر رہیں ہو اور اس جماعت کے بعد امام تکبیراتِ تشریق بھول جائے تو مقتدی حضرات کو چاہیے کہ وہ امام کا انتظار نہ کریں بلکہ فورًا تکبیرات کہہ دیں۔
(📚فتاوی شامی)
ایام تشریق میں روزہ مکروہ تحریمی یعنی ناجائز ہے
عید الفطر اور عیدالاضحیٰ کے پہلے دن ،اور ایام تشریق یعنی عید الاضحی کے دوسرے تیسرے اور چوتھے دن میں بھی روزہ رکھنا مکروہ تحریمی یعنی ناجائز ہے۔
تنبیہ
بہت سی خواتین تکبیراتِ تشریق کا اہتمام نہیں کرتیں، جس کی وجہ یا تو لاعلمی ہوتی ہے اور یا غفلت، اس لیے مرد حضرات کو چاہئیے کہ گھروں میں خواتین کو بھی ان تکبیرات اور ان کے مسائل سے آگاہ کرنا چاہیے، اور ایک بہترین صورت یہ ہے کہ تکبیراتِ تشریق کے مسائل پر مشتمل صرف تکبیرات کے الفاظ ہی نماز کی جگہ کے سامنے کسی کاغذ وغیرہ پر چسپاں کر لئیے جائیں تاکہ یاد دہانی رہے۔
🔻 نوٹ:-👇
اس سال مئی 2026 میں تکبیراتِ تشریق 9 ذوالحجہ بروز منگل 26 مئی کو فجر کی نماز کے بعد سے لیکر 13 ذوالحجہ بروز ہفتہ بتاریخ 30 مئی نماز عصر تک، ہر فرض نماز کے بعد کہنا واجب ہو گا.
26/05/2026
آج کی حدیث 🌸
ایک بال کے بدلے ایک نیکی
20/05/2026
وسعت کے باوجود قربانی نہ کرنا
18/05/2026
آج کی حدیث 🌸
حج کا بدلہ
08/05/2026
آج کی حدیث 🌸
🔗 ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں:
whatsapp.com/channel/0029VbAbxz189inrNMbQW91s
03244910744
❣️جمعہ کا خاص تحفہ❣️
کثرت سے درود شریف پڑھیں اور نبی کریم ﷺ کی محبت کو تازہ کریں۔
آج کی حدیث 🌸
👈 رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
إن من أفضل أيامكم يوم الجمعة، فأكثروا عليّ من الصلاة فيه، فإن صلاتكم معروضة عليّ.
سنن ابوداؤد: 1047
ترجمہ:
تمہارے دنوں میں سب سے بہترین دن جمعہ ہے، لہٰذا اس دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجو، کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔
🔗 ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں:
whatsapp.com/channel/0029VbAbxz189inrNMbQW91s
03244910744
27/04/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
سیرتِ نبوی ﷺ کورس کے باقاعدہ آغاز کے لیے آپ کی توجہ درکار ہے۔ ہماری ایک مختصر سی درخواست ہے کہ ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کر کے 1000 فالوورز مکمل کروانے میں ہمارا ساتھ دیں، تاکہ اس بابرکت مشن کا آغاز جلد ممکن ہو سکے۔
یہ صرف ایک فالو نہیں، بلکہ سیرتِ رسول ﷺ کے پیغام کو عام کرنے میں آپ کا حصہ ہے۔
ابھی جوائن کریں اور اس پیغام کو اپنے دوستوں تک ضرور پہنچائیں:👇
https://whatsapp.com/channel/0029VbAbxz189inrNMbQW91s
ان شآء اللّٰہ ہماری یہ کوشش ہمارے لیے صدقہ جاریہ کا باعث بنے گی ۔
Madrassa Tadrees Ul Quran Official - WhatsApp channel
Follow Madrassa Tadrees Ul Quran Official's WhatsApp Channel. *اسلامی معلومات کا روزانہ ذریعہ*
اس چینل کے ذریعے آپ کو روزانہ قرآن و حدیث، دینی اقوال، اخلاقی نصیحتیں، اور اسلامک جنرل نالج پر مبنی پوسٹس مہیا کی جائیں گی۔
یہ سلسلہ مدرسہ تدریس القرآن، جیا موسیٰ مین بس سٹاپ، شاہدرہ، لاہور، کی ایک کاوش ہے، تاکہ دین کی روشنی ہر دل تک پہنچائی جا سکے۔
رابطہ کے لیے واٹس ایپ پر میسج کریں:
https://wa.me/923244910744
واٹس ایپ چینل لنک :
https://whatsapp.com/channel/0029VbAbxz189inrNMbQW91s
واٹس ایپ کمیونٹی لنک:
https://chat.whatsapp.com/IWdvP3BxwKiKL3jEzgnqZm
فیس بک پیج:
https://www.facebook.com/share/14XgFgF4sVD/. Join 1.6K followers for the latest updates.