11/12/2025
السلام علیکم!
کیسے ہیں آپ؟
یہ Message خاص طور پر اُن طلبہ کے لیے ہے جو اسپرنگ ایڈمیشن کے لیے درخواست دے رہے ہیں۔ آپ لوگوں کو E-CAT اور ایڈمیشن اپلیکیشن کے لیے اکٹھے اپلائی کرنا ہوگا، جس کی کل فیس 5500 روپے ہے۔
E-Cat
میں تین طرح کے combination ہوں گے
انگلش، فزکس اور کیمسٹری کے ساتھ آپ میتھ، بائیو یا کمپیوٹر میں سے ایک مضمون منتخب کر سکتے ہیں۔
ایک ضروری بات اُن طلبہ کے لیے جنہوں نے ایڈیشنل میتھ پڑھی ہوئی ہے اور ان کے پاس رزلٹ کارڈ موجود ہے:
وہ لازمی طور پر میتھ والا combination ہی منتخب کریں اور وہی رزلٹ کارڈ استعمال کریں۔
اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ یونیورسٹی آنے کے بعد انہیں وہ بیسک میتھ کا کورس نہیں پڑھنا پڑے گا جو عام طور پر بایو والے طلبہ کو پڑھایا جاتا ہے۔
آپ کا E-CAT ٹیسٹ 3، 4، اور 5 جنوری کو ہوگا، اور کلاسز فروری میں شروع ہوں گی۔
یہ کلاسز ایوننگ میں ہوں گی، جن کا وقت دوپہر 1 بجے سے شام 7 بجے تک ہوگا،
اور اچھی بات یہ ہے کہ یونیورسٹی نے اب ایوننگ طلبہ کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کر دی ہے۔
اسپرنگ سیشن میں داخلے کمپیوٹنگ فیلڈز، BBA اور BBIT میں ہو رہے ہیں،
لیکن بایو والے طلبہ بھی نئی پالیسی کے تحت ان میں اپلائی کر سکتے ہیں۔
جو طلبہ فال سیشن کا انتظار کر رہے ہیں، اُن کا E-CAT مارچ میں ہونے کا امکان ہے۔
اِس بار E-CAT کا ٹیسٹ کل 100 MCQs پر مشتمل ہوگا اور کل نمبر 400 ہوں گے،
یعنی ہر MCQ کے 4 نمبر ہوں گے۔پیپر کی تقسیم کچھ یوں ہوگی. 30 MCQs فزکس کے، 30 کیمسٹری کے، 30 میتھ (یا بائیو /کمپیوٹر) کے ہوں گے،
جبکہ 10 نمبر کا انگلش کا حصہ ہوگا۔
اسپرنگ میں اپلائی کرنے والے طلبہ کے لیے سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس مرتبہ نیگیٹو مارکنگ نہیں ہے۔
پہلے نیگیٹو مارکنگ کی وجہ سے طلبہ ڈرتے تھے، لیکن اب آپ لوگوں کو چاہیے کہ پورے 100 میں سے 100 سوال حل کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ نمبر حاصل کیے جا سکیں۔
یاد رہے کہ اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 22 دسمبر ہے، اس لیے وقت پر اپلائی کریں۔
اگر کسی طالب علم کو کوئی پریشانی یا سوال ہو تو وہ چینل کے ذریعے میسج کر کے پوچھ سکتا ہے۔
Stay Connected:
https://whatsapp.com/channel/0029VbBWbKsAO7RATZH3NG1U