Mufti G M shakir

Mufti G M shakir

Share

Ask religious Questions, Learn Quran and Hadith

22/02/2026
Photos from M***i G M shakir's post 29/05/2025

مزدلفہ میں شب بسری
نہ کوئی محلات، نہ عالی شان عمارتیں، نہ نرم بستر، نہ قیمتی کمبل
یہ ایک ایسی رات ہوتی ہے جہاں امیر و غریب سب برابر ہو جاتے ہیں
زمین بچھونا بن جاتی ہے، اور اوپر اللہ کی رحمت سایہ کرتی ہے
تکیہ تمہارا اپنا بازو ہوتا ہے

یہ نیند دنیا کی کسی نیند جیسی نہیں تھکاوٹ سے گہری نیند آتی ہے
ایسی نیند کہ یوں لگتا ہے جیسے حشر کا منظر ہو
چاروں طرف سفید چادروں میں لپٹے لوگ
دل کانپ اٹھتا ہے اس لمحے کی ہیبت سے

سب کچھ حکمت سے ہے سبحان اللہ!
نیند سے اٹھتے ہو خوشی سے بھرے ہوئے،
جمرات کے لیے کنکریاں چنتے ہو
اور فجر کی نماز کے بعد منیٰ کی طرف روانہ ہو جاتے ہو

یا اللہ! ہمیں اپنے مقدس گھر کا حج نصیب فرما بار بار برسوں تک
اور ہر اُس دل کو بھی بلا لے جو مشتاق ہے

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

Lahore