21/07/2026
🌹 " ایم فل کی تکمیل پر مبارکباد" 🌹
ہم جامعہ غوثیہ رضویہ کے معزز استاذ محترم حضرتِ علامہ مولانا مقصود نوشاہی صاحب کو Imperial College of Business Studies, Lahore سے ایم فل (علومِ اسلامیہ) کامیابی سے مکمل کرنے پر جامعہ غوثیہ رضویہ (الله والی مسجد) کے تمام اساتذۂ کرام اور جملہ طلبہ کی جانب سے دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کے علم و فضل میں مزید برکتیں عطا فرمائے، آپ کے علومِ نافعہ سے امتِ مسلمہ کو فیض یاب فرماتا رہے، آپ کی علمی و تدریسی خدمات کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے، آپ کو مزید کامیابیوں اور عزتوں سے نوازے۔
آمین یا رب العالمین۔