Aftab Ul Quran Online Academy

Aftab Ul Quran Online Academy

Share

� Aftab Ul Quran – Online Quran Academy �
� Learn the Holy Quran with Tajweed from qualified male

❤️‍🩹🇸🇦*ریاض الجنہ اور باب نمبر 22 سے سلام میں فرق*
از سہیل باوا خادم ختم نبوت لندن
خواتین جب مسجد نبوی ﷺ جاتی ہیں تو انکو علم ہی نہیں ہوتا اور بجائے ثواب کے حصول کے گناہ گار ہوسکتی ہیں کیونکہ وہاں ادب و آداب میں کمی اور شور حبط اعمال کا سبب بن سکتی ہے۔۔۔ریاض الجنہ میں تو نبی ﷺ کا روضہ مبارک بالکل سامنے قبلہ رخ سے بائیں طرف ہوتا ہے لیکن جب 22 یا 32 نمبر سے جائیں تو اور صورتحال ہوتی ہے۔۔لہذا جانے سے پہلے کتابوں کے ساتھ ساتھ علماء سے راہنمائی لینا بہت ضروری ہے۔۔
اس بار کی حاضری میں بھی الحمدللہ پہلےکی طرح بہت انوار و برکات محسوس ہوئے 
الحمدللہ 8 ستونوں میں سے استوانہ وفود کے پاس نوافل بھی ادا کیے۔۔اگر کسی کو دوسرے کو تکلیف دیے بغیر نفل پڑھنے کی سعادت ملے تو پڑھے ورنہ دوسروں کو تکلیف دینے سے بجائے ثواب کے الٹا گناہ ہوگا۔۔
8 ستونوں کی تفصیل بھی لکھ دیتا لعابو تاکہ زائرین کے لئے آسانی ہو۔۔۔
مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی ﷺ کی تعمیر میں کئی اہم مراحل گزرے ہیں۔ اس مقدس مسجد میں آٹھ ایسے مزین ستون ہیں جنہیں عربی زبان میں اساطین کہا جاتا ہے۔ ان ستونوں کے نام سنہری حروف میں جلی انداز میں درج ہیں، جن کے پس منظر میں ہرے رنگ کے سنہرے فریم بنائے گئے ہیں۔
یہی وہ مسجد ہے جس کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے
فرمایا:
میرے گھر اور منبر کے درمیان مقام ریاض الجنۃ ہے۔"
یہاں آنے والے زائرین نوافل ادا کرتے ہیں اور روحانی سکون حاصل کرتے ہیں۔ مسجد نبوی ﷺ کے آٹھ ستون اپنے پرانے ناموں کے ساتھ آج بھی موجود ہیں، اور ہر ایک ستون کے ساتھ ایک تاریخی واقعہ منسلک ہے جو عہد نبوت کی یاد دلاتا ہے۔

ستونوں کی تعمیر اور ان کی اہمیت

یہ ستون روضہ رسول ﷺ کے گنبد کو تھامے ہوئے ہیں۔ عہدِ نبوت میں یہ کھجور کے تنے پر مشتمل تھے، لیکن بعد میں انہیں باقاعدہ تعمیراتی مواد سے مضبوط بنایا گیا۔ 1440 سال کے دوران کھجور کے تنے سے بنائے گئے یہ ستون پتھر کے ستونوں میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

مسجد نبوی ﷺ کے اساطین کے وہ نام جو عہد نبوت میں معروف تھے، آج بھی موجود ہیں اور ان میں سے ہر ایک ستون کے ساتھ کوئی نہ کوئی تاریخی اسلامی واقعه وابسته ہے۔ ان کے نام سبز رنگ کی پلیٹ پر سنہری رنگ میں لکھے گئے ہیں۔

*مسجد نبوی ﷺ کے 8 ستون اور ان سے وابستہ واقعات*

1۔ اسطوانه حنانه ستون حنانه
یہ وہ ستون ہے جہاں نبی کریم ﷺ خطبہ ارشاد فرماتے وقت کھجور کے تنے کا سہارا لیتے تھے۔ جب نیا منبر بنایا گیا اور آپ ﷺ نے اس پر خطبہ دینا شروع کیا تو اس کھجور کے تنے سے رونے کی آواز آئی، جیسے کوئی بچہ روتا ہو۔
یہ واقعہ صحیح بخاری میں موجود ہے:
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب خطبہ دیتے تھے تو ایک درخت یا کھجور کے تنے کے ساتھ ٹیک لگا کر کھڑے ہوتے تھے۔ جب منبر بنایا گیا تو آپ ﷺ منبر پر تشریف لے گئے۔ اس پر وہ تنا بچے کی طرح رونے لگا۔ نبی کریم ﷺ منبر سے اتر کر اس پر ہاتھ پھیرا تو وہ خاموش ہو گیا)۔ (صحیح بخاری (3583)
2۔ اسطوانه عائشہ ستون عائشہ
یه ستون منبر قبر مبارک اور قبلہ کی سمت سے تیسرا ستون ہے۔ اسے ستون عائشہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مہاجرین یہاں جمع ہوتے تھے اور روایات کے مطابق نبی کریم یہاں نوافل ادا فرمایا کرتے تھے۔
3۔ اسطوانه توبه ستون ابو لبابہ
یہ منبر کی سمت سے چوتھا ستون ہے اور اسے ستون ابو لبابہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ حضرت ابو لبابہ رضی اللہ عنہ نے ایک غلطی کے بعد خود کو اس ستون سے باندھ لیا تھا اور اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول فرمائی۔
یہ واقعہ سورة التوبہ میں مذکور ہے:
اور کچھ دوسرے ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے اچھے اور برے عملوں کو ملا جلا دیا ہے۔ قریب ہے کہ اللہ ان پر مہربانی سے توجہ فرمائے۔ بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔" (التوبہ: (102)
اس آیت کے نزول کے بعد نبی کریم ﷺ نے حضرت ابو لبابہ رضی اللہ عنہ کو آزاد فرمایا۔
4 ۔اسطوانه سریر ستون چارپائی
یه ستون روضہ رسول ﷺ کی کھڑکی کے ساتھ واقع ہے۔ یہاں نبی کریم ﷺ کا بستر رکھا جاتا تھا اور آپ ﷺ یہاں آرام فرماتے تھے۔
5 ۔اسطوانه حرس ستون علی بن ابی طالب
یہ ستون اسطوانه سریر کے پیچھے شمال کی سمت واقع ہے۔ یہ اس دروازے کے سامنے ہے جہاں سے نبی کریم ﷺ مسجد میں داخل ہوتے تھے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ یہاں پہرہ دیتے تھے، اسی لیے اسے ستون حرس یا ستون على بن ابى طالب' کہا جاتا ہے۔
6 اسطوانه وفود ستون وفود
یہ ستون اسطوانہ حرس کے پیچھے شمال کی جانب واقع ہے۔ نبی کریم ﷺ یہاں عرب کے وفود سے ملاقات فرمایا کرتے تھے، اسی لیے اسے ستون وفود کہا جاتا ہے۔
7۔۔اسطوانہ مخلقه (ستون خوشبو
یہ ستون اسطوانہ سریر کے قریب واقع ہے۔ نبی کریم ﷺ یہاں نوافل ادا فرماتے اور خوشبو استعمال کرتے تھے، اسی لیے اسے ستون خوشبو کہا جاتا ہے۔
8 اسطوانہ تہجد (ستون (تہجد)
یه ستون سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر کے پیچھے شمال کی جانب واقع ہے۔ نبی کریم ﷺ یہاں تہجد کی نماز ادا فرمایا کرتے تھے۔
خلاصہ یہ کہ مسجد نبوی ﷺ کے یہ آٹھ تاریخی ستون اسلامی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش باب ہیں۔ ہر ستون کے ساتھ کوئی نہ کوئی اہم واقعہ جڑا ہوا ہے جو ہمیں نبی کریم ﷺ کے اخلاق عبادات اور صحابہ کرام کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
ریاض الجنہ کے قریب واقع یہ مبارک ستون آج بھی زائرین کو نوافل ادا کرنے اور دعا مانگنے کی سعادت بخشتے ہیں۔ 27/08/2025

❤️‍🩹🇸🇦*ریاض الجنہ اور باب نمبر 22 سے سلام میں فرق* از سہیل باوا خادم ختم نبوت لندن خواتین جب مسجد نبوی ﷺ جاتی ہیں تو انکو علم ہی نہیں ہوتا اور بجائے ثواب کے حصول کے گناہ گار ہوسکتی ہیں کیونکہ وہاں ادب و آداب میں کمی اور شور حبط اعمال کا سبب بن سکتی ہے۔۔۔ریاض الجنہ میں تو نبی ﷺ کا روضہ مبارک بالکل سامنے قبلہ رخ سے بائیں طرف ہوتا ہے لیکن جب 22 یا 32 نمبر سے جائیں تو اور صورتحال ہوتی ہے۔۔لہذا جانے سے پہلے کتابوں کے ساتھ ساتھ علماء سے راہنمائی لینا بہت ضروری ہے۔۔ اس بار کی حاضری میں بھی الحمدللہ پہلےکی طرح بہت انوار و برکات محسوس ہوئے الحمدللہ 8 ستونوں میں سے استوانہ وفود کے پاس نوافل بھی ادا کیے۔۔اگر کسی کو دوسرے کو تکلیف دیے بغیر نفل پڑھنے کی سعادت ملے تو پڑھے ورنہ دوسروں کو تکلیف دینے سے بجائے ثواب کے الٹا گناہ ہوگا۔۔ 8 ستونوں کی تفصیل بھی لکھ دیتا لعابو تاکہ زائرین کے لئے آسانی ہو۔۔۔ مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی ﷺ کی تعمیر میں کئی اہم مراحل گزرے ہیں۔ اس مقدس مسجد میں آٹھ ایسے مزین ستون ہیں جنہیں عربی زبان میں اساطین کہا جاتا ہے۔ ان ستونوں کے نام سنہری حروف میں جلی انداز میں درج ہیں، جن کے پس منظر میں ہرے رنگ کے سنہرے فریم بنائے گئے ہیں۔ یہی وہ مسجد ہے جس کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میرے گھر اور منبر کے درمیان مقام ریاض الجنۃ ہے۔" یہاں آنے والے زائرین نوافل ادا کرتے ہیں اور روحانی سکون حاصل کرتے ہیں۔ مسجد نبوی ﷺ کے آٹھ ستون اپنے پرانے ناموں کے ساتھ آج بھی موجود ہیں، اور ہر ایک ستون کے ساتھ ایک تاریخی واقعہ منسلک ہے جو عہد نبوت کی یاد دلاتا ہے۔ ستونوں کی تعمیر اور ان کی اہمیت یہ ستون روضہ رسول ﷺ کے گنبد کو تھامے ہوئے ہیں۔ عہدِ نبوت میں یہ کھجور کے تنے پر مشتمل تھے، لیکن بعد میں انہیں باقاعدہ تعمیراتی مواد سے مضبوط بنایا گیا۔ 1440 سال کے دوران کھجور کے تنے سے بنائے گئے یہ ستون پتھر کے ستونوں میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ مسجد نبوی ﷺ کے اساطین کے وہ نام جو عہد نبوت میں معروف تھے، آج بھی موجود ہیں اور ان میں سے ہر ایک ستون کے ساتھ کوئی نہ کوئی تاریخی اسلامی واقعه وابسته ہے۔ ان کے نام سبز رنگ کی پلیٹ پر سنہری رنگ میں لکھے گئے ہیں۔ *مسجد نبوی ﷺ کے 8 ستون اور ان سے وابستہ واقعات* 1۔ اسطوانه حنانه ستون حنانه یہ وہ ستون ہے جہاں نبی کریم ﷺ خطبہ ارشاد فرماتے وقت کھجور کے تنے کا سہارا لیتے تھے۔ جب نیا منبر بنایا گیا اور آپ ﷺ نے اس پر خطبہ دینا شروع کیا تو اس کھجور کے تنے سے رونے کی آواز آئی، جیسے کوئی بچہ روتا ہو۔ یہ واقعہ صحیح بخاری میں موجود ہے: ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب خطبہ دیتے تھے تو ایک درخت یا کھجور کے تنے کے ساتھ ٹیک لگا کر کھڑے ہوتے تھے۔ جب منبر بنایا گیا تو آپ ﷺ منبر پر تشریف لے گئے۔ اس پر وہ تنا بچے کی طرح رونے لگا۔ نبی کریم ﷺ منبر سے اتر کر اس پر ہاتھ پھیرا تو وہ خاموش ہو گیا)۔ (صحیح بخاری (3583) 2۔ اسطوانه عائشہ ستون عائشہ یه ستون منبر قبر مبارک اور قبلہ کی سمت سے تیسرا ستون ہے۔ اسے ستون عائشہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مہاجرین یہاں جمع ہوتے تھے اور روایات کے مطابق نبی کریم یہاں نوافل ادا فرمایا کرتے تھے۔ 3۔ اسطوانه توبه ستون ابو لبابہ یہ منبر کی سمت سے چوتھا ستون ہے اور اسے ستون ابو لبابہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ حضرت ابو لبابہ رضی اللہ عنہ نے ایک غلطی کے بعد خود کو اس ستون سے باندھ لیا تھا اور اللہ تعالیٰ نے ان کی توبہ قبول فرمائی۔ یہ واقعہ سورة التوبہ میں مذکور ہے: اور کچھ دوسرے ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے اچھے اور برے عملوں کو ملا جلا دیا ہے۔ قریب ہے کہ اللہ ان پر مہربانی سے توجہ فرمائے۔ بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔" (التوبہ: (102) اس آیت کے نزول کے بعد نبی کریم ﷺ نے حضرت ابو لبابہ رضی اللہ عنہ کو آزاد فرمایا۔ 4 ۔اسطوانه سریر ستون چارپائی یه ستون روضہ رسول ﷺ کی کھڑکی کے ساتھ واقع ہے۔ یہاں نبی کریم ﷺ کا بستر رکھا جاتا تھا اور آپ ﷺ یہاں آرام فرماتے تھے۔ 5 ۔اسطوانه حرس ستون علی بن ابی طالب یہ ستون اسطوانه سریر کے پیچھے شمال کی سمت واقع ہے۔ یہ اس دروازے کے سامنے ہے جہاں سے نبی کریم ﷺ مسجد میں داخل ہوتے تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ یہاں پہرہ دیتے تھے، اسی لیے اسے ستون حرس یا ستون على بن ابى طالب' کہا جاتا ہے۔ 6 اسطوانه وفود ستون وفود یہ ستون اسطوانہ حرس کے پیچھے شمال کی جانب واقع ہے۔ نبی کریم ﷺ یہاں عرب کے وفود سے ملاقات فرمایا کرتے تھے، اسی لیے اسے ستون وفود کہا جاتا ہے۔ 7۔۔اسطوانہ مخلقه (ستون خوشبو یہ ستون اسطوانہ سریر کے قریب واقع ہے۔ نبی کریم ﷺ یہاں نوافل ادا فرماتے اور خوشبو استعمال کرتے تھے، اسی لیے اسے ستون خوشبو کہا جاتا ہے۔ 8 اسطوانہ تہجد (ستون (تہجد) یه ستون سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر کے پیچھے شمال کی جانب واقع ہے۔ نبی کریم ﷺ یہاں تہجد کی نماز ادا فرمایا کرتے تھے۔ خلاصہ یہ کہ مسجد نبوی ﷺ کے یہ آٹھ تاریخی ستون اسلامی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش باب ہیں۔ ہر ستون کے ساتھ کوئی نہ کوئی اہم واقعہ جڑا ہوا ہے جو ہمیں نبی کریم ﷺ کے اخلاق عبادات اور صحابہ کرام کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ ریاض الجنہ کے قریب واقع یہ مبارک ستون آج بھی زائرین کو نوافل ادا کرنے اور دعا مانگنے کی سعادت بخشتے ہیں۔

21/08/2025
11/08/2025

Hassan Afzaal Siddiqui

02/08/2025

حجاج 2026متوجہ ہوں

29/07/2025

وقت کو منظم کرنے کے لیے بہترین اور رہنما چارٹ

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Jamia Masjid Askari Hits Askari 11 Main Bedian Road Lahore
Lahore
1234