05/01/2026
امید کی کرن کے سوا کچھ نہیں یہاں
اس گھر میں روشنی کا یہی انتظام ہے
ابھی گلزار صاحب کا انٹریو سن رہا تھا۔ ان سے سوال ہوا کہ جس طرح غالب نے مومن خان مومن کے ایک شعر کے بدلے اپنا پورا کلام دے ڈالنے کی پیشکش کی تھی کیا ان کو کبھی کسی شاعر کے کلام نے اتنا متاثر کیا کہ وہ بھی اس کے بدلے میں اپنا پورا دیوان دے دینے کی بات سوچتے؟
جواب میں گلزار صاحب نے یہ شعر سنایا اور کہا یہ کسی نوجوان پاکستانی شاعر کا شعر ہے۔ جو اب اس دنیا میں نہیں۔ گلزار صاحب کہنے لگے کہ “جب میں نے یہ شعر سنا تو میں نے یہ تو نہیں کہا کہ اپنا سارا دیوان اس شاعر کے نام کردوں البتہ میں نے یہ ضرور چاہا کہ میں اپنا سارا کلام واپس لے لوں”۔
گلزار صاحب نے شاعر کا نام نہیں لیا۔ کوئی جانتا ہے کہ یہ کس کا شعر ہے؟
15/12/2025
غور و فکر اور تدبر گرچہ وہ بنیادی اوصاف ہیں جو انسان کو جانور سے جدا کرتے ہیں تاہم ہمارے معاشرے میں انہیں ایک بیماری تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں عام راہ سے ہٹ کر چلنے اور بے معنی روایات و افکار کو رد کرنے والے روشن دماغ لوگوں کو سب سے عام فقرہ جو سننے کو ملتا ہے وہ ہے ”بڑا آیا دانش ور“ ۔ اور اس کے بعد محفل میں ایک قہقہہ بلند ہوتا ہے اور ایسے شخص کی بات جو کتنی ہی قیمتی کیوں نہ ہو، ہوا میں اڑا دی جاتی ہے۔
بڑا آیا دانش ور » ہم سب
غور و فکر اور تدبر گرچہ وہ بنیادی اوصاف ہیں جو انسان کو جانور سے جدا کرتے ہیں تاہم ہمارے معاشرے میں انہیں ایک بیماری تصور کیا جاتا ہے۔ یہاں عام راہ سے ہٹ کر چلنے اور بے ...
29/11/2025
ترک تعلقات کوئی مسئلہ نہیں
یہ تو وہ راستہ ہے کہ بس چل پڑے کوئی
28/06/2025
اردو زبان کے باکمال شاعر حضرت جون کی جرات اظہار کا ایک نمونہ 😇
14/05/2025
یہ صفحہ اُن لوگوں کے لیے ہے جو اُردو سیکھنا اور اس میں مکمل مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں—خاص طور پر وہ افراد جن کی مادری زبان اُردو نہیں ہے۔ میں اُردو کو انگریزی زبان کے ذریعے اس انداز میں سکھاؤں گا کہ انگریزی بولنے والوں کے لیے اسے سمجھنا اور سیکھنا آسان ہو جائے۔ آئیں مل کر اس خوبصورت زبان کا سفر شروع کریں! 🌿💬 خوش آمدید!
14/05/2025
This page is for anyone who wants to learn Urdu—especially non-native speakers. I’ll be teaching Urdu in English to make it easy for English speakers to understand and learn step by step. Let’s explore this beautiful language together! 🌿💬