25/02/2026
چورستہ میاں خان دیپالپور پر ٹریفک حادثہ کی اطلاع، منی مزدا سڑک کنارے کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا، حادثہ میں منی ٹرک میں سوار 1 شخص جانبحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں کا فوری ریسپانس، نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد مقامی ایس ایچ او چورستہ میاں خاں مھر محمد اشرف موقع پر پھنچ گئے پولیس نے ضروری کاروائی شروع کردی جبکہ زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا، جانبحق ہونے والے کی شناخت محمد ظفر ولد شہباز (عمر تقریباً 33 سال) سکنہ درشن گاؤں حویلی لکھا کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی کی شناخت خالق نواز ولد صفدر (عمر تقریباً 52 سال) سکنہ چورستہ میاں خان کے نام سے ہوئی،