03/07/2026
ہم پنجاب کے معزز وزیرِ تعلیم **جناب رانا سکندر حیات** کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ محکمۂ تعلیم میں احتساب ضروری ہے۔
البتہ ہماری ایک معمولی سی گزارش ہے:
**سکول ایجوکیشن میں اگر کچھ لوگ بدعنوان ہیں تو وہ پوری ٹیچر برادری نہیں۔** چند عناصر کی وجہ سے تمام اساتذہ کو موردِ الزام ٹھہرانا درست نہیں۔
ہم **جناب رانا سکندر حیات** کی احتساب کی پالیسی کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جو بھی افراد محکمۂ تعلیم میں کرپشن، جعلسازی یا بدعنوانی کے ذریعے ٹیچر برادری کو بدنام کر رہے ہیں، ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔
**ایماندار اساتذہ ہمارا فخر ہیں، جبکہ بدعنوان عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔**
Rana Sikandar Hayat DTE Punjab DSD School Education Department, Government of the Punjab