07/07/2026
*پنجاب کی حاکم عورت اور عورتوں کی غنڈہ گردی*
سنا ہے پنجاب میں جب سے عورت حاکم لگائی گئی او مطلب لگی ہے تب سے عورتیں بڑی محفوظ ہوگئی ہیں اور عورت ذات کو چھیڑنے والوں کیلئے سی سی ڈی کی جانب سے فل فرائی اور ہاف فرائی کی سروس زور و شور سے جاری ہے لیکن صرف غریب مجرموں کیلئے۔🙄
ایلیٹ کلاس مرد اور ایلیٹ کلاس عورت کی فرعونیت آج بھی عروج پر ہے۔😎
امیر زادے مرد آج بھی ڈنکے کی چوٹ پہ درندگی کر رہے ہیں کیونکہ ان پر ہاتھ نہیں ڈالا جا سکتا اور
ایسی ہی کچھ امیر زادیاں پہلے سے بھی زیادہ دھڑلے سے فحاشی اور غنڈہ پن اپنا رہی ہیں کیونکہ انھیں یہ حوصلہ ہے کہ حاکم بھی عورت ہی ہے۔
ایسی ہی ایک بگڑی امیر زادی کچھ ہی دیر پہلے بینک کے سامنے گاڑی سے اترتی ہے، نیم عریاں و چست لباس برائے نام پہن رکھا ہے، سر پر کالا چشمہ، ایک ہاتھ میں پرس تو دوسرے کان سے موبائل لگا کر اے ٹی ایم کے دروازے کے ساتھ جا لگتی ہے جبکہ 40° کی گرمی میں پہلے سے ہی کچھ بیچارے مرد لائن میں لگ کر اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں۔🥵
بی بی دروازہ کھلتے ہی سارے مردوں کو دھکیلتے ہوئے بڑے ٹیہکے کیساتھ اے ٹی ایم میں داخل ہونے کی ایسے کوشش کرتی ہے جیسے بینک کی مالک یہی ہو۔😊
میرے سے اگلا آدمی اسے کہتا ہے کہ سسٹر اپنی باری کا انتظار کریں اور پھر اندر جائیں، وہ بی بی فرعونیت بھرے لہجے میں کہتی ہے: 'میں جاؤں گی میری مرضی' بیچارا پسینے سے شرابور آدمی اسے کہتا 'باجی تسیں جاؤ تہاڈی حکومت اے'😁
لیکن عورت کا جملہ سن کے اچانک میرا خیال 'میرا جسم میری مرضی' والی آنٹیوں کی طرف گیا🫣 تو میں نے اس آدمی کو کہا 'بھائی ایہنوں جاون دیو، ایہناں آنٹیاں نوں تے پہلے ای حقوق نئیں مل رئے'
خیر ہمارا یہ موضوع چلا اور وہ فرعون نما مجبور عورت کیش نکلوا کر چلتی بنی لیکن کئی سوالات ذہن میں چھوڑ گئی:-
کیا عورت حاکم ہو تو عورتیں بھی غنڈہ گردی کر سکتی ہیں؟؟؟
کیا سرکار کے پاس ایسی بدتمیز فحاشاؤں کیلئے فل فرائی ہاف فرائی والی کوئی سروس موجود نہیں؟
کیا ویمن پروٹیکشن کا مطلب عورت کو فرعون بنانا ہے؟
کیا یہ غنڈہ پن قانون کا ناجائز فائدہ اٹھانا نہیں؟
میرا خیال ہے کہ اگر وہ آدمی تھوڑا سا اور بولتا تو اس عورت نے شور مچا کر رش ڈالنا تھا کہ ساڈے حقوق تے ڈاکا پے گیا جے، سانوں بچا لوو۔😭
پھر کیا ہونا تھا، میڈیا پہ لبرل آنٹیوں نے ہیومن رائٹس کا ماتم کرنا تھا اور سی سی ڈی اِن ایکشن اور شام کو خبر آنی تھی کہ نیفے میں پستول چل گیا....!!! 😜
اب ذرا تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھئے:
یہ ہم پہ مسلط کی گئی حاکم عورتیں کیا جانتی ہیں کہ آج کل شدید گرمی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لیتی غریب عورتوں کا کیا حشر ہو رہا ہے؟ وہ بیچاریاں روپے روپے کیلئے در بدر دھکے کھا رہی ہیں، کیا ان کیلئے عورت حاکم نہیں؟ کیا ان کی کوئی عزت و ناموس نہیں؟ کیا ان کیلئے کوئی سہولیات اور باعزت روزگار نہیں؟ کیا ان کے کوئی حقوق نہیں؟ اور دوسری طرف دیکھئے ایلیٹ کلاس امیر زادیاں انھی سڑکوں پر فحاشی و عیاشی کر رہی ہیں اور یہی وہ عورتیں ہیں جن کے بارے میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا: شہوار صاحب! اِس دو ٹکے کی لڑکی کیلئے آپ مجھے پچاس ملین دے رہے تھے۔
کیا حقوق و قوانین صرف امیر زادیوں کے ہیں؟
غریب کی بیٹی، بیوی، بہن اور ماں تو آج بھی سڑکوں پہ رُل کر اپنے خاندان کی روزی روٹی کا سامان اکٹھا کر رہی ہے۔
فقیر حنفی (حنفیات انسٹی ٹیوٹ)
26/06/2026
"ہمارے ہیں حسین رضی اللہ عنہ "
’’حسین رضی اللہ عنہ سب کے ہیں۔‘‘
عجب تماشا ہے۔۔۔
اچھا!!!, تو کیا یزید کے بھی؟
محرم کے دس دن سیاست کے وہ چہرے بھی مجالس میں نظر آتے جو سال کے باقی گیارہ مہینے اور بیس دن یزیدی سیاست کے علمبردار ہوتے ہیں۔
پاکستانی سیاستدان ہوں یا امریکی ممدانی،،، سب ہی ’’ہمارا ہے حسین‘‘ کا نعرہ لگاتے ہیں۔
اگر امام حسین آج تشریف لے آئیں,
تو کیا وہ اس نظام سے مصالحت کریں گے جس پر آج کی سیاست، طاقت اور مفاد کی پوری عمارت کھڑی ہے؟
کیا وہ اس ظلم کو قبول کریں گے جسے "سیاسی مجبوری" کہہ کر جائز بنایا جاتا ہے؟
کیا وہ اس نفاق کو برداشت کریں گے جسے "ریاستی حقیقت" کا نام دے دیا گیا ہے؟
یہ وہی کوفی کردار ہیں۔
جن کی عقیدت حسین سے تھی لیکن حمایت یزید کی کرتے تھے۔
آج بھی ان کا حال نہ بدلا۔۔۔
عقیدت حسین سے ظاہر کرتے ہیں
لیکن ووٹ یزیدی نظام کو دیتے ہیں۔
حسین نہیں ہیں تو حسینی بن گئے۔
اور اگر حسین آ جائیں,
تو یہی لوگ یزیدی لشکر کے حمایتی بن جائیں گے۔
حسین کو رسم بنا کر،
کردار کی جگہ الفاظ نے لے لی ہے،
اصولوں کی جگہ جھوٹے نعرے۔
حسینیت کوئی لیبل نہیں, یہ ایک زندہ معیار ہے۔
حسین صرف اس کے ہیں،
جو ان کے نانا محمد رسول اللہ ﷺ کے دین کے نفاذ کی کوشش میں سنجیدہ ہیں۔
حسین نے نا اس یزید کی بیعت کی تھی نہ کسی لبرل سیکولر جمہوریتی یزیدی نظام کی بیعت کرنے والے ہیں۔
شعیب مدنی
10 محرم الحرام 1448ہجری
25/06/2026
سگان روافض کی غوں غوں ایک بار پھر۔۔
جواد نقوی ، شہنشاہ نقوی جیسے “باولے” “مقدسات “ پر بد زبانی کریں تو نام نہاد محبان اہل بیت کو “ گوارا” اور تاویلات بد ان کی زبانی سن کے سر دھننے کو جی چاہتا ہے ۔
اگر آپ ان کم ظرفوں اور بدذاتوں کی باتوں کا جواب دیں اور سیدنا عمر و سیدنا معاویہ کی عزت و عظمت اور ان کے دفاع کی بات کریں تو گویا نو محرم ہے اور آپ “ناصبی” ہیں ۔ یزیدی ہیں اور اہل بیت کے دشمن ہیں۔ بہت آسانی سے آپ کو اور آپ کی ماں کو گالی دی جا سکتی ہے۔
یہی موقف میرا سیدنا معاویہ کے عرس پاک کے سلسلے میں تھا کہ ایک چینل پہ لائیو سیدنا معاویہ ، ام المومنین سیدہ عائشہ، سیدہ ام حبیبہ، سیدنا ابو سفیان ( رضوان اللہ علیھم اجمعین) پر کھلم کھلا طعن نہیں لعن ہو،
اور ان دانشوڑوں کی زبانیں ادھر نہ کھلیں سیدھی مذمت بھی نہ کرسکیں اور منہ کی جھاگ دفاع صحابہ کرنے والوں پر دکھے تو کیا کہا جائے ؟
صرف ناصبیت نہیں رافضیت والی آنکھ بھی کھلی رکھیے!
یہ تحریر بقلم خود وقوع پذیر ہوئی ہے اسی لیے“آپ کو گالی دینے اور اپنا تعارف کروانے کی اجازت ہے “
طاہر عزیز ،
09 محرم الحرام 25 جون 2026
27/05/2026
عید صرف ایک تہوار نہیں، محبت، قربانی، دعا اور اپنائیت کا خوبصورت احساس ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی کو خوشیوں، سکون اور آسانیوں سے بھر دے۔ آپ سب کو میری طرف سے عید الاضحیٰ مبارک ہو، 🌙✨
دعا ہے کہ اللہ کریم اس عید کو امت مسلمہ کیلئے خیر و برکت اور اتحاد و ترقی کا باعث بنائے، آمین
26/03/2026
خبر غم، انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
وہ بزرگ عالِم دین حضرت سید نذر حسین شاہ ترمذی علیہ الرحمہ جنہوں نے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان کی بنفسِ نفیس زیارت کی تھی آج ان کا وصال ہوگیا ہے۔
*عمر تقریباً 138 سال*
21/03/2026
تمام اہلِ اسلام کو عید الفطر مبارک ہو۔
دعا ہے کہ اللہ کریم اس عید کو امت مسلمہ کیلئے خیر و برکت اور اتحاد و ترقی کا باعث بنائے، غزہ و فلسطین کے باسیوں کو عزت و آزادی اور حفاظت عطا فرمائے، اینٹی فلسطین یھود کو تباہ و برباد فرمائے آمین
16/01/2026
`تمام عاشقانِ رسول کو جشن معراج النبی ﷺ بہت بہت مبارک ہو۔`
اللہ تعالیٰ ہمیں اس عظیم رات کی برکت سے ایمان کی پختگی اور عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین بجاہِ خاتم النبیین 🤲
خیر اندیش؛ حنفیات انسٹیٹیوٹ
16/01/2026
شبِ معراج کی برکتیں زیادہ سے زیادہ پانے کیلئے چند وظائف
از مفتی محمد قاسم قادری صاحب