09/02/2025
سجدے اور قعدے سے اٹھتے ہوئے ہاتھوں کا سہارا یا ٹیک لینی چاہیے یا نہیں؟
اس سلسلے میں، میں نے "چیٹ جی ٹی پی" سے سوال کیا تو اس نے حنفی مسلک سمیت جمہور علماء کا موقف پیش کیا کہ اٹھتے وقت ہاتھوں کا سہارا نہ لینا افضل ہے۔ لیکن اگر کمزوری یا مجبوری ہو تو سہارا لیا جاسکتا ہے۔
یہی سوال میں نے "ڈیپ سیک" سے پوچھا تو اس نے اس کا متضاد جواب دیا اور اس سلسلے میں اس "سنن البیھقی" میں ایک حدیث حضرت وائل بن حجر کے حوالے سے پیش کی۔
میں نے دوبارہ "چیٹ جی ٹی پی" سے اس کی وضاحت مانگی تو اس نے اس حدیث کو اکثر محدثین کے ہاں ضعیف قرار دیا۔
پھر میں نے "ڈیپ سیک" سے دوبارہ اس حدیث کے ضعیف ہونے کی وضاحت مانگی تو اس نے تسلیم کیا کہ ہاں واقعی یہ حدیث ضعیف ہے۔ "
میں نے نتیجہ نکالا کہ سجدے اور تشہد سے اٹھتے ہوئے ہاتھوں کا سہارا نہ لینا ہی سنت کے قریب تر ہے۔ لیکن ایسا کرنا واجب نہیں۔ افضل اور مستحب کے درجے میں ہے۔🤔 کمزوری اور لاغری میں ہاتھوں کا سہارا لینے کی کوئی ممانعت نہیں۔