*قبرستانوں میں لاتعداد ایسے لوگ ہیں جنہوں نے کل سے نماز شروع کرنی تھی*
https://whatsapp.com/channel/0029VahZD0aDeOMzMAFI5K30
Al Haram Quran Academy
My name is Umme Umar
I am online Quran Teacher and I have 5 years experience in this field
*دردِ دل*
یہ کوئی تضاد یا نفاق نہیں ہے...
یہ وہ گناہ ہیں جن سے چھٹکارا بظاہر آسان لگتا ہے،
لیکن کرنے والے کے دل پر بہت بھاری ہوتے ہیں۔
مثلاً:
🔹 ایک شخص جو سگریٹ پیتا ہے لیکن قرآن بھی پڑھتا ہے۔
🔹 ایک سگریٹ نوش جو نماز کا پابند ہے۔
🔹 ایک خاتون جو بے پردہ ہے، لیکن سفر میں قرآن سنتی ہے اور نماز کے وقت اسدال پہن کر نماز ادا کرتی ہے۔
🔹 ایک شخص جو پوشیدہ گناہوں کا عادی ہے، لیکن سردی میں بھی غسل کر کے فجر پڑھتا ہے۔
یہ نفاق نہیں، یہ تضاد نہیں...
بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جن کے دل میں شیطان مایوسی پیدا نہیں کر سکا۔
یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ سے ہدایت اور توبہ کی امید رکھتے ہیں۔
⚠️ کبھی یہ نہ سوچیں کہ آپ کے کچھ گناہوں کی وجہ سے
اللہ کے ساتھ آپ کا تعلق ختم ہو گیا ہے۔
قرآنی امیدیں:
📖 "اور جو لوگ ہمارے راستے میں کوشش کرتے ہیں، ہم ضرور ان کو اپنے راستے دکھائیں گے۔"
(سورۃ العنکبوت: 69)
📖 "اور کچھ اور لوگ ہیں جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کیا، انہوں نے نیک عمل بھی کیے اور برے بھی۔ امید ہے کہ اللہ ان کی توبہ قبول کر لے۔ بے شک اللہ بخشنے والا، مہربان ہے۔"
(سورۃ التوبہ: 102)
عبد الرحمن حفیظ
.
💫*Recitation of Holy Qur'an♥️🎧*
*اللَّهُمَّ أَنْ تَجْعَلَ القُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ صَدْرِي، وَجَلاَءَ حُزْنِي وَذَهَابَ هَمِّي*
*یاالہی! قرآن کریم کو ہمارے دل کی بہار، سینے کا نور، غموں کیلئے باعث کشادگی اور پریشانیوں کیلئے دوری کا ذریعہ بنا دے*
سٹیٹس پر لازمی شیئر کریں
24/03/2025
درود ریمائنڈر
23/03/2025
*_اے دلوں کو جوڑنے والے رب*۔
🔅 *ان دلوں کو جوڑ دے جو بے سکون ہیں۔*
بے سہارا ہیں۔
کرچیوں میں بٹ چکے ہیں ۔
ٹوٹ چکے ہیں۔
*تیرے سوا کوئی نہیں جن کا۔*
آئے روز جنہیں رویئے تھکا دیتے ہیں۔
زندگی کی دوڑ میں اکیلے رہ جاتے ہیں۔
*رنگوں کی دنیا انہیں تجھ سے دور کر دے گی۔*
انہیں خود سے خود جدا کر کے تجھے سے بیگانہ کر دے گی۔
*تو انہیں تھام لیں۔*
*وہ تیرے کن کے منتظر ہیں۔*
🤲 *خوب دعائیں کیجئے.. معافی مانگیے... سبکو دعاؤں میں یاد رکھئے*
الحرم قرآن اکیڈمی
✦ *ʜᴀᴅɪᴛʜ ʀᴇᴍɪɴᴅᴇʀ*✦
✧ *"آج کی حدیث"*✧
🔖 *لَیلَةُالقَدر کی سعادت سے محروم رہنے والا بہت ہی بد نصیب ہے*
📣```حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رمضان آیا تو رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا،یہ جو مہینہ تم پر آیا ہے اس میں ایک رات ایسی ہے جو قدر و منزلت کے اعتبار سے ہزار مہینوں سے بہتر ہے جو شخص اسکی سعادت سے محروم رہا،وہ ہربھلائی سے محروم رہا، نیز فرمایا "لیلة القدر کی سعادت سےصرف بد نصیب ہی محروم کیاجاتا ہے"```
📓 `(صحیح سنن ابن ماجہ : 1333)`
♥️ 🟩ㅤ 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ
23/03/2025
*زبان معطر کرلیجیئے!🤍*
کیا آپ جانتے ہیں "اللهم إنك عفو تحب العفو فاعفُ عنا" کا کیا مطلب ہے؟
🌔 آج سے لے کر رمضان کے آخری سورج غروب ہونے تک زیادہ سے زیادہ یہ دعا پڑھیں:
🌔 "اللهم إنك عفو تحب العفو فاعفُ عنا"
🌔 کسی لمحے کو ضائع نہ کریں، اور تکرار کرنے میں ہچکچاہٹ نہ دکھائیں، اگر اللہ نے آپ کو معاف کر دیا، تو آپ کامیاب ہو جائیں گے، نجات پائیں گے اور خوش ہوں گے۔
🌔 امام ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
"اگر آپ دعا کر رہے ہوں اور وقت تنگ محسوس ہو، اور آپ کے دل میں بہت ساری خواہشات ہوں، تو اپنی ساری دعاؤں میں یہ دعا پڑھیں کہ اللہ آپ کو معاف کرے، کیونکہ اگر اللہ نے آپ کو معاف کر دیا، تو آپ کی تمام حاجات بغیر مانگے پوری ہو جائیں گی۔"
🌔 "اللهم إنك عفو تحب العفو فاعفُ عنا"
اس کا معنی سمجھیں، کیونکہ یہاں عفو کا مطلب ہے:
☜ عفو في الأبدان: آپ کی بیماریوں کا شفا۔
☜ عفو في الأديان: آپ کو خیر، عبادت، طاعات اور آخرت کے تمام اعمال میں توفیق۔
☜ عفو من الديان: اللہ کے عفو اور بخشش کا مطلب ہے گناہ کو مٹانا، اور اس پر عذاب نہ دینا۔
🌔 عفو کے لغوی معنی ہیں:
اضافہ اور کثرت۔ جیسے مال میں عفو کا مطلب ہے اس کا بڑھنا، جیسے اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
"یسألونک ماذا ینفقون قل العفو" (یعنی جو خرچ سے زائد ہو)۔
اس کا مطلب ہے کہ اللہ آپ کو وہ دے جو آپ نے مانگا، اور اس سے بڑھ کر۔
لہذا اس دعا کو زیادہ سے زیادہ پڑھیں، یہ آپ کی تمام دعاؤں سے بہتر ہے۔
🌔 مغفرت اور عفو میں کیا فرق ہے؟
🌔 مغفرت: اللہ آپ کو گناہ کے بدلے معاف تو کرتا ہے لیکن وہ گناہ آپ کی کتاب عمل میں محفوظ رہتا ہے۔
🌔 جبکہ عفو: اللہ آپ کو گناہ معاف کر کے اسے آپ کی کتاب سے مٹا دیتا ہے جیسے وہ گناہ کبھی تھا ہی نہیں۔
عافیت کی برکتیں:
عافیت کے ذریعے بیماریاں اور تکالیف دور ہو جاتی ہیں۔
اللہ تعالیٰ آفات اور بلاؤں سے محفوظ رکھتا ہے۔
جو بلائیں ابھی نازل نہیں ہوئیں، ان سے بھی اللہ محفوظ رکھتا ہے۔
عافیت کی حالت میں انسان اللہ کی نعمتوں کا احساس کرتا ہے۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سکھایا کہ جب کسی مبتلا شخص کو دیکھو، چاہے وہ دین میں مبتلا ہو یا جسم، اہل و عیال یا مال میں، تو یہ دعا پڑھو:
"الحمدُ لله الذي عافاني مما ابتلاك به وفضلني على كثير ممن خلق تفضيلاً"
(تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے اس بلا سے محفوظ رکھا جس میں تجھے مبتلا کیا اور اپنی مخلوقات میں سے بہت سے لوگوں پر مجھے فضیلت بخشی)
عافیت طلب کرنے کی بہترین دعا
رسول اللہ ﷺ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو رمضان اور شب قدر میں پڑھنے کی تلقین کی ۔
🍃🪸🍃🪸🍃🪸🍃🪸🍃🪸🍃🪸🍃🪸
اے اللہ! بے شک تو معاف کرنے والا ہے، معافی کو پسند کرتا ہے پس ہمیں اپنی عفو اور عافیت عطا فرما ۔ آمین
18/03/2025
*یہ وہی رمضان ہو سکتا ہے جس میں مغفرت لکھی جائے، جس میں تمہاری دعائیں قبول ہوں، جس میں تم جنت والوں میں شامل ہو جاؤ!* 🩵
*تو پھر دیر کس بات کی؟ اٹھیں، سنبھلیں، اور اپنی آخرت کے لیے دوڑ لگائیں!*🍁
> Al Haram Quran Academy ✨🕊️🦋
Follow
https://whatsapp.com/channel/0029VahZD0aDeOMzMAFI5K30
🎙️ام المؤمنین سیدہ عائشهؓ خطوط یا کوئی مراسلہ لکھتی
تو اپنا تعارف ایسے کرواتی تھیں:
`اللہ کے رسول کی محبوبہ جسے اللہ کی کتاب نے پاک صاف قرار دیا..`
*"عائشہ بنت ابی بکر"*
📚 (تاريخ الطبري: ٤/ ٤٧٦)
17 رمضان المبارك یوم وصال ام المؤمنین سیدہ عائشةؓ
Follow my what's app chanal
https://whatsapp.com/channel/0029VahZD0aDeOMzMAFI5K30
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Website
Address
54000