الحمداللہ
گلبہار بلاک، بحریہ ٹاؤن لاہور میں رانا فارم ہاؤس پر الحرمین انٹرنیشنل فاسٹ قرآن ایجوکیشن اینڈ اسلامک سسٹم کا قرآن پاک آسان تجوید پروگرام ہوا۔
جس میں قائدۃ الحرمین تجوید کے ساتھ پڑھایا گیا۔
لوگوں میں قرآن پاک تجوید کے ساتھ پڑھنے کا شوق پیدا ہوا اور ہمارے بھائی بہنوں نے ہمارے ادارہ کو خوب دعاؤں سے نوازا۔
اللہ پاک ہماری اس کاوش کو قبول فرمائیں
آمین
رابطہ نمبر
03000237877 حافظ ابوزر
Al Harmain International Fast Quran Education and Islamic System Pakistan
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Harmain International Fast Quran Education and Islamic System Pakistan, Education, Lahore.
We welcome all students interested in Quran learning, The program includes Quran Reading (Nazra Quran), Nurani Qaida, Memorizing Quran, Translation and Prayers Duas with the 6 Kalimas.
Today Behria Town Lahore Class
09/05/2022
پاکستان میں پہلی بار مسجد الحرم(مکہ مکرمہ) کے مایہ ناز استاد قاری عبدالمنان ناصر حفظ اللہ صاحب نے ایک ایسا منفرد طریقہ کار درس و تدریس اپنایا ہے کہ جس میں ہر مسلمان کم از کم وقت میں بہترین انداز میں قرآن مجید پڑھنا سیکھ سکتا ہے۔ اللہ رب العزت نے قاری عبدالمنان ناصر حفظ اللہ صاحب کو ایک ایسا ملک عطاء فرمایا ہے ۔ 6 سال کے بچے سے لیکر بڑی عمر کے حضرات تک کو مختصر وقت میں اپنے منفرد انداز سے قرآن مجید پڑھنا سکھا دیتے ہیں۔ اگر آپ بلکل بھی پڑھنا نہیں جانتےتب بھی آپکو پریشان ہونے کی کی ضرورت نہیں ہم آپکو چند گھنٹوں میں ہی اس قابل بنا دینگے کہ آپکو پورا قرآن کسی جگہ سے پڑھنا چاہیں تو با آسانی پڑھ سکتے ہیں۔ الحمداللہ
رابطہ نمبر
حافظ ابوزر 03000237877
09/05/2022
الحمد للہ اہل لاھور کے لیئے خوشخبری
استاد خانہ کعبہ مسجد الحرام مکہ مکرمہ
فضيلة الشيخ قاری عبدالمنان ناصر صاحب
2 روزہ دورے پر لاھور تشریف لارہے ہیں ۔
8 اور 9 مئی 2022 بروز اتوار سوار۔
رابطہ کے لیئے۔
رانا محمد زبیر خاں 03099888777
08/05/2022
الحمد اللہ اورسیز کے لیے آنلائن کلاسز شروع کر دی گئی ہیں
زیر سرپرستی
فضیلتہ الشیخ قاری عبدالمنان ناصر حفظ اللہ معلم مسجد الحرام مکہ مکرمہ
مہتمم جامعہ اشرفیہ استادالعلماء شیخ الحدیث حضرت مولانا فضل الرحیم اشرفی صاحب دامت برکاتہم کے ساتھ فضیلتہ الشیخ معلم خانہ کعبہ مسجد الحرام قاری عبدالمنان ناصر حفظہ اللہ مہتمم الحرمین انٹرنیشنل فاسٹ قرآن ایجوکیشن اینڈ اسلامک سسٹم ہمراہ خادم القرآن رانا محمد زبیر اور محمدطاہر اعظم کی تفصیل سے گفتگو ہوئی اور دعائوں سے نوازا،،،
19/03/2021
(خوش رہنا) 👇👇👇👇
ماہرین کہتے ہیں آپ کے آس پاس کے حالات پر آپ کا اختیار صرف ١٠ فیصد ہوتا ہے لیکن خوش رہنے کا ٩٠ فیصد اختیار
آپ کے اپنے پاس ہے, خوش رہنا ایک آرٹ ہے .اس آرٹ کو سکھانے والے ماہرین چند سائنسی تحقیق پر ثابت شدہ ٹپس بتاتے ہیں، ضروری نہیں سب آپ کے کام کی ہوں مگر ٹرائی ضرور کیجئے کوئی ایک ضرور کام کرے گی
1.دن میں ایک بار اپنی دستیاب نعمتیں شمار کر کے لکھ لیں
2. رات میں چھ سے آٹھ گھنٹے بھرپور نیند لیں اور دوپہر میں بیس سے تیس منٹ آرام ضروری ہے
3. ہفتے میں کم از کم تین بار گھر کے سب افراد کے ساتھ
بیٹھ کر کھانا کھائیں
4. گھر کے اندر کچن گارڈن بنائیں دن کا کچھ وقت پودوں کے ساتھ گزاریں
5. پانچ سے سات منٹ ہلکی ورزش کیجیئے
6. دن میں کسی نہ کسی کی مدد ضرور کریں
7. زرا سی اداسی آنے پر وضو کر لیں
8. اپنی پسند کی خوشبو لگائیں
9. پانی زیادہ پئیں کم از کم تین لیٹر جب اداس ہوں تو دو گلاس پئیں
10. " نو کمپلین ڈے " بنائیں, آج کسی سے کوئی شکایت نہیں پھر دن بڑھاتے جائیں, نو کمپلین ویک, نو کمپلین منتھ
11. گھر میں دفتر میں جدت ترازی کی مہم چلائیں, ہر روز ماحول میں کچھ تبدیلی کی کوشش کریں, گھر میں موجود سامان کی ترتیب بدلتے رہا کریں
12. خاندان، دوست احباب، رشتہ داروں کو فون کریں ان کے دکھ درد میں حوصلہ دیں اور خوشیوں پر کھل کر مبارکباد پیش کریں
13. مہینے میں دو بار دعوت کریں, کبھی رشتے داروں کو، کبھی دوست احباب کو کبھی اپنے بچوں کے دوستوں کو دعوت پر بلائیں
14. لوگ کیا کہیں گے..! یہ سوچنا چھوڑ دیں
15. اپنی زندگی کا سب سے خوشگوار دن یاد کیجئے اور ایسا زندگی بھر ہر روز کیا کیجیئے, چھوٹی سی چھوٹی خوشی کو یاد کریں, یہ یادیں آپ کو سارا دن خوش رکھیں گی
16. صدقہ دیں اور سب سے آسان صدقہ مسکراہٹ ہے, ہلکی سی ایک مسکراہٹ تیز دھوپ میں بادل کے ٹکڑے کی طرح دل کو ترو تازہ کردیتی ہے, خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں
17:اور پانچوں نمازیں وقت پر ادا کریں۔“
الصفہ آن لائن قرآن اکیڈمی
اپنے بچوں کی تربیت کیجئے
بچے کہنا کیوں نہیں مانتے...!
اس لیے کہ
آپ کو اپنی بات منوانے کا طریقہ نہیں آتا..!!
ہمارے استاد کہتے ہیں
ٹریننگ بچوں کی نہیں تمہاری ہونی چاہیئے
میں نے کہا استاد پھر بتائیے
بچے کیسے ہماری بات مان لیں...؟
وقت پر پڑھائی کریں
کھانا ٹھیک سے کھائیں
اپنے سامان کپڑے، کھلونے سمیٹ کر رکھیں
اپنا کمرہ صاف رکھیں
وقت پر ہوم ورک کر لیں
بڑوں کے ساتھ تمیز سے پیش آئیں
بچے آپس میں لڑائی جھگڑا نہ کریں
وغیرہ وغیرہ وغیرہ...!!!
استاد محترم نے جواب دیا
بچے ہر بات مان لیں گے
بس انہیں زبان سے کہنا چھوڑ دو..!
اور اپنی برین پاور سے کام لو
ابھی
تم سارا سارا دن رات صبح شام ہفتوں ان کے ساتھ
جھک جھک کرتے ہو
اور صرف ایک منفی لائن بار بار دھراتے ہو
تم ایسا کیوں نہیں کرتے..!
تم پڑھائی کیوں نہیں کرتے.!
تم کھانا کیوں نہیں کھاتے.!
تم اتنا لڑتے کیوں ہو.!
تم اتنے گندے کیوں رہتے ہو.!
تم آپس میں لڑتے کیوں ہو.!
تم نے میرا دماغ کھا لیا ہے.!
تم
تم
تم
آپ نے بچوں سے شکوہ کر کر کے
ان تک منفی انرجی پہنچا کر انہیں تھکا دیا ہے..!
ان کے دل دماغ میں منفی سوچوں کا انبار لگ گیا ہے
وہاں کسی اچھے کام کی پازیٹو سوچ کو رکھنے کی جگہ ہی نہیں ہے
اور تم نے خود ایسا کیا ہے
اب
آپ ان سے
ان ہی کے بھلے کی فائدہ کی کوئی بات
کہتے ہو
وہ اس کا الٹ کرتے ہیں
وجہ آپ خود ہو
آپ انہیں زبان سے ھدایات دینا بند کر دو
اب ایک نیا تجربہ کرو
اور چوبیس گھنٹے میں دو بار
رات کو جب بچے سوئے ہوں
اور صبح انہیں جگاتے وقت
ان کے قریب بستر پر بیٹھ کر
کان کے پاس سرگوشی کے انداز میں
ان کے اچھے کاموں کی تعریف کرو
انہیں ایپریشیٹ کرو
انہیں حوصلہ دو
ان سے کہو
تم بہت سمجھدار ہو
تم بہت ذہین ہو
تم بہت ذمہ دار ہو
تم بہت تمیز دار ہو
غرض یہ کہ
آپ ان میں جو جو خوبی دیکھنا چاہتے ہو
اور ان کی جو بھی کی خراب عادات تبدیل کرنا چاہتے ہو
ان کے لاشعوری ر ذہن میں محفوظ کر دو
یاد رکھو
جو بات لاشعور میں محفوظ ہوگئی
وہ زندگی بھر اسے یاد رکھیں گے
اور اس پر عمل پیرا ہونگے
رات کو بچوں کے سونے کے فوری بعد اور صبح
انہیں جگاتے وقت ان کے سب کانشز مائنڈ سے
گفتگو کرو
زیادہ بہتر ہے یہ گفتگو زبان کی بجائے
اپنی مائنڈ سے کی جائے
پھر دن اور رات
میں اپنی عبادات کے بعد کچھ وقت مراقبہ
بھی کیجئے
اس مراقبہ کے دوران اپنے بچوں کو
اپنے رشتوں کو، دوست احباب اہل خانہ کو
ان سب کو جنہیں آپ بہت اچھا دیکھنا چاہتے ہیں
اپنی مثبت سوچ، پازیٹو انرجی
ان تک پہنچاؤ
پھر دیکھو
چند روز میں
مشکل سے مشکل بچہ
یا کوئی بھی اور رشتہ کس طرح
تمہاری بات مانتا ہے
ایک اور بات
بہت ہی اہم بات
بچوں اور دیگر رشتہ داروں سے
گلے شکوہ کرنا چھوڑ دو
نہ ان سے کوئی شکوہ کرو
نہ ان کے بارے میں کسی اور سے گلے شکوے کرو
یہ گلہ، شکوہ، طعنہ، طنز یہی وہ
بیڈ انرجی ہے
جو آج کل بچوں کو، رشتوں کو
تعلقات کو سخت نقصان پہنچا رہی ہے
ابھی دیر نہیں ہوئی..!
آج سے اپنے سمجھانے کے انداز کو بدل کر
زبان کی بجائے مائنڈ سے شروع کر کے دیکھو
پھر
خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں
*
26/05/2020
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
54000
Opening Hours
| Monday | 11:00 - 23:00 |
| Tuesday | 11:00 - 23:00 |
| Wednesday | 11:00 - 23:00 |
| Thursday | 11:00 - 23:00 |
| Friday | 11:00 - 23:00 |
| Saturday | 11:00 - 23:00 |
| Sunday | 11:00 - 23:00 |