Shrine Of Hazrat Khuwaja Muhammad Shafi Nizami رحمتہ اللہ علیہ
شیخ الکاملین منبع فیوض یزداں پیر طریقت رہبر شریعت حضرت خواجہ محمد شفیع نظامی قدس سرہ العزیز مغلپورہ۔
30/08/2026
پاکپتن شریف جماعت کے ساتھ حاضری 30 اگست 2026۔۔۔
29/08/2026
29/08/2026
سالانہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم جلوس 12 ربیع الاول بروز بدھ 26 اگست 2026
25/08/2026
اسلام علیکم۔۔۔تمام بھائیوں کو اور ان کے اہل خانہ کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بہت بہت مبارک باد ہو۔۔۔🌹🌹🌹🌹🌹
ہر سال کی طرح جس طرح سے آپ سب کو معلوم ہے۔۔کہ عید میلاد النبی صلی fans اللہ علیہ وسلم پر 12 ربیع الاول شریف کو عشاء کی نماز کے بعد مرکزی جلوس مغلپورہ سے دربار شریف کی طرف آئے گا ۔اور یہ جلوس انے کا سلسلہ سارا دن بھی جاری رہتا ہے ۔ان شاء اللہ۔اس سال بھی جلوسوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔تمام دوست احباب خود اور اپنے جوان بچوں کے ساتھ شرکت کی بھرپور کوشش کریں۔۔اور شریعت و سنت کے مطابق شرکت کو یقینی بنائیں۔۔غیر اخلاقی حرکات کرنے والوں کی اطلاع مقامی پولیس اور انتظامیہ کو دیں۔۔۔گزشتہ دنوں پولیس لائن قلعہ گوجر سنگھ میں سکیورٹی اداروں کے ساتھ مشاورت میں یہ بات طے شدہ ہے کہ تخریبی عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔۔۔جلوس کا جگہ جگہ پر تپاک استقبال کیا جائے گا۔ان شاء اللہ۔۔
نماز مغرب دربار شریف کی جامع مسجد میں ادا کریں
14/08/2026
اسلام علیکم۔۔۔بلاشبہ اج 14 اگست ہے۔۔بڑی اہمیت کا حامل ہے یہ دن۔۔۔۔اج ہماری والدہ ماجدہ بی بی جی قدس سرہ العزیزہ کا یوم وصال بھی ہے۔۔۔جو ہمیں جشن آزادی اور وقتا فوقتا پاکستان کی ہجرت کے ہمارے خاندان کے وہ درد ناک منظر بتایا کرتیں تھیں۔۔۔کہ کس طرح سے حبس اور گرمی کے دن تھے۔جب پاکستان معرض وجود میں آیا تھا۔۔۔۔یہ وطن بڑی قربانیاں دے کر ہمارے بڑوں نے حاصل کیا تھا۔ ہم سب کو ہی اس کی حفاظت کرنی ہے۔۔۔اور آزادی کتنی بڑی دولت ہے۔۔یہ امرتسر یا انڈیا میں رہ جانے والے مسلمانوں سے پوچھیں کہ کس طرح سے آئے دن مسلمانوں کو یہ ہر جگہ طعنہ دیا جاتا ہے کہ جاو پاکستان چلے جاو۔۔۔اور خصوصا انڈین پنجاب میں کتنی ہی مساجد اور خانقاہیں ہیں کہ ادھر نہ اذان ہوتی ہے اور نہ ہی نماز۔۔۔۔اور ہم کتنے خوش قسمت ہیں کہ صرف چند کلومیٹر کے فاصلے پر آزادی سے رہ رہے ہیں۔۔۔اور ہم سب مسلمان ہیں۔۔یہ بہت بڑی نعمت ہیں۔۔۔اللہ پاک ہم سب کا سلوک بھی ایک دوسرے سے مثالی بنا دیں۔۔۔آمین۔۔۔جس قبرستان سے منسلک ہمارے پیرومرشد حضرت خواجہ محمد شفیع نظامی رحمتہ اللہ علیہ کا مزار پر انوار ہے اس قبرستان والی جگہ پر ان شہدا کے اجسام کو رکھا گیا تھا اور تدفین کی گئی تھی۔۔۔جو ٹرین کے راستے ہجرت کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔۔۔ اللہ پاک انکی تربتون پر بےشمار رحمتوں کا نزول فرمائیں آمین ثم آمین۔۔ہمارے والدین بھی ہجرت کر کے آے تھے۔۔۔اور ہمارے پیرومرشد 14 اگست وال دن قرآن خوانی ایصال ثواب کی تلقین کیا کرتے تھے۔۔۔آج جمعہ مبارک ہے۔۔۔جمعہ کی نماز میں بھی خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ان شاء اللہ
۔آئیں سب مل کر دعا کریں کہ اللہ پاک وطن عزیز کو سلامتی عطا فرمائیں۔۔اور ہم میں سے جن کے والدین دار فانی کو چھوڑ کر دار بقا کی طرف جا چکے ہیں۔۔سب کی کامل بخشش و مغفرت فرمائیں آمین ثم آمین۔۔۔
نعرہ تکبیر۔اللہ اکبر
نعرہ رسالت۔یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم۔
نعرہ حیدری۔۔یا علی۔۔۔
پاکستان زندہ باد۔۔اولیاء کا ہے فیضان۔۔پاکستان پاکستان۔۔۔
12/08/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد فاروقی سرہندی رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک مورخہ ۲۷ ، ۲۸ صفرالمضفر بمطابق 11،12،13 اگست 2026کو آستانہ عالیہ مجددیہ روضہ شریف سرہند ضلع فتح گڑھ صاحب پنجاب۔ہندوستان میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ہمارے پیرومرشد اور دادا پیرومرشد حضرت خواجہ نظام الدین رحمتہ اللہ علیہ اپنے بیانات میں اور مکتوبات شریف میں کئی جگہ ذکر کیا کرتے تھے۔الحمدللہ پاکستان میں جہاں جہاں آپکی اولاد قیام پذیر ہے۔۔۔وہ ہمارے پیرومرشد کی زندگی مبارکہ میں ان کی صحبت میں آے۔۔اور بعد از،وصال مبارک پیرومرشد دربار شریف پر تشریف لے کر آتے ہیں۔۔۔اور یہ برملا کہتے ہیں کہ جیسے کہ ہم نے کتابوں میں پڑھا ہے۔۔۔کہ مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ کی خانقاہ شریف مکمل شریعت و سنت کا عملی نمونہ تھی۔۔۔اگر ویسا ہی کسی نے ہو بہو نظام دیکھنا ہو تو حضرت خواجہ محمد شفیع نظامی رحمتہ اللہ علیہ کی لاہور کی خانقاہ شریف میں وہ مکمل خانقاہی نظام موجود ہے۔اور انکے مریدین اور خلفاء بھی اپنے مرشد کے رنگ میں رنگے ہوئے ہیں۔۔ پنجاب یونیورسٹی کے اسلامک سنٹر کے ہیڈ ڈاکٹر سعید احمد سعیدی صاحب کہتے ہیں کہ ہم اکثر آپکی خانقاہ شریف کا حوالہ دیتے ہیں کہ اگر ماڈرن دور میں بھی مکمل شریعت و سنت کا رنگ دیکھنا چاہتے ہیں تو نظامی صاحب کی خانقاہ دیکھ لیں۔۔۔پچھلے دنوں محرم الحرام میں منہاج القرآن کے شعبہ اسلامک کے ہیڈ ڈاکٹر شبیر احمد جامی صاحب صبح نور 92 چینل کے پروگرام کے اکثر مہمان بننے ہیں۔اور تصوف کے علم کے حوالے سے خصوصی گفتگو اور مقام رکھتے ہیں۔۔۔انہوں نے فرمایا کہ ہم نے آپکی خانقاہ شریف کا اکثر ذکر سنا تھا۔۔لیکن اس دور میں صاحب مزار شریف کے رنگ میں رنگے ہوئے لوگ بہت کم دیکھے ہیں۔۔۔اور اس خانقاہ شریف نے ہر طرح کے افراد کو ایک تسبیح کی طرح پرویا ہوا ہے۔۔۔اللہ پاک اس خانقاہ شریف کو ہمیشہ سلامت رکھیں آمین ثم آمین۔اور ہم سب کو مزید ہمت اور استقامت کی توفیق عطا فرمائیں آمین ثم آمین۔اور اپنے مرشد کریم کے ساتھ دونوں جہانوں کا،ساتھ عطا فرمائیں آمین ثم آمین
فاتح شریف پڑھ کر ایصال ثواب کر دیں۔جزاکم اللہ خیرا
Be the first to know and let us send you an email when Shrine Of Hazrat Khuwaja Muhammad Shafi Nizami رحمتہ اللہ علیہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.