12/07/2025
گاٶں کوٹلی راٸے ابوبکر یونین کونسل نمبر 25 تحصیل قصور کا تقریباً 6ہزار ووٹ بنک رکھنے والا وہ بد قسمت گاٶں ہے جس کے بسنے والے بے شمار افراد شعبہ ہاٸے زندگی کے تمام اداروں میں بہت بلند اور اعلٰی عہدوں پر ملک و قوم کی خدمت کے فراٸض سر انجام دے رہے ہیں لیکن (چراغ تلے اندھیرا) یہ بدقسمت گاٶں خود عرصہ دراز سے بنیادی سہولیات سے محروم دیکھاٸی دیتا ہے( اس گاٶں کی چاروں اطراف کے روڈ کھنڈرات بنے ہوٸے ہیں،گیس پاٸپ لاٸن ہمارے دروازے سے گزر رہی ہے لیکن ہم محروم ہیں،نکاسی آب کا کوٸی پراپر نظام موجود نہیں ہے،سولنگ،نالیاں بد سے بدتر حالت میں دیکھاٸی دیتی ہیں پارکوں میں پراپر مالی نا ہونے کی وجہ سے ویران ہو چکی ہیں،یونین کونسل کی بلڈنگ ایسے ہے جیسے کسی غریب کی جھونپڑی ہو،پینے کا صاف پانی بھی پراپر میسر نہیں،اس طرح صفاٸی کی بات کی جاٸے تو جگہ جگہ روڑیوں کے ڈھیر لگے ہوٸے ہیں،جگہ جگہ گندے پانی کے تالاب بنے ہوٸے ہیں جن سے مہلک بیماریاں جنم لے رہی ہیں)۔۔ چھ ہزار ووٹ بنک ہونے کے باوجود سیاستدان اس گاٶں کو گھاس ڈالنے کو تیار نہیں ہیں وجہ صرف یہ ہے کہ ہم سب اپنے اپنے ذاتی مفادات کی بھاگ دوڑ میں گاٶں کے فلاحی اور اجتماٸی کاموں کو نظر انداز کر چکے ہیں ہم نے گاٶں کے مفادات کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔۔۔۔ہم سب کو متحد و متفق ہوکر گاٶں کے مفادات کے لیے نکلنا ہوگا اور اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہو گی وگرنہ ہماری حالت ایسے ہی رہے گی۔۔۔۔۔۔۔۔میں حلقے کے ایم پی اے اور ایم این اے صاحبان سے یہی گزارش کرتا ہوں کہ ہمارے حال پہ رحم کریں ہمارے گاٶں کو ماڈل ویلج کا درجہ دیا جاٸے اور گاٶں کی محرومیوں کو دور کیا جاٸے