02/07/2025
بِسمِ ربّ الحسین ع
Qadeemi Noha Khawani
Noha Mola Hussain (AS) | Abid Ali Kasuri | Muharram Album 2025 Salam Releasing Today 05:09 P.M
𝐑𝐞𝐜𝐢𝐭𝐞𝐫 & Arrangements | Abid Ali Kasuri
𝐏𝐨𝐞𝐭's | Baba Nisaar Haidery (Late)
Muhammad Ali Shamsi(Late)
Janab Asar Turabi(Late)
Yuosaf Salman Shamsi(Late)
Syed Tanveer Shah(Late)
Janab Nathu Khaa'n (Late)
Tariq Fareedi Sahab
𝐂𝐨𝐦𝐩𝐨𝐬er's | Lala Abdul Wahad (Late)
Paa Bashir Hazfaabadi(Late)
Janab Nathu Khaa'n (Late)
Bashir Ali Kasuri(Late)
Akbar Abbas Sahab
Mujahid Hussain Sahab
Qadir Ali Shagun (Late)
Tribute To | Aslam Shahzada Party,
Nisaar Party,
Nathu Khaa'n Party,
Katri Bawa
𝐀𝐮𝐝𝐢𝐨 | Premier Studio
Mix & Master | Khurram Murtaza
𝐕𝐢𝐝𝐞𝐨 & 𝐃𝐎𝐏 | Awais Amjad
𝐄𝐝𝐢𝐭 | Nabeel Rajpoot
Direction | Abid Ali Kasuri
𝐆𝐫𝐚𝐩𝐡𝐢𝐜𝐬 | A H Graphic
Media Partner | Toos Productions
Qadeemi Noha Khwani | Noha 2025 | Abid Ali Kasuri
Qadeemi Noha KhawaniNoha Mola Hussain (AS) | Abid Ali Kasuri | Muharram Album 2025 Salam 𝐑𝐞𝐜𝐢𝐭𝐞𝐫 & Arrangements | Abid Ali Kasuri 𝐏𝐨𝐞𝐭's | Baba N...
30/06/2025
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نوحہ خوانی — صدیوں پر محیط ایک صدائے عشق
جب دل کربلا کے غم سے لبریز ہوتا ہے، تو اس کی پہلی زبان نوحہ بن جاتی ہے۔نوحہ، محض اشعار کا مجموعہ نہیں، بلکہ ایک سوز ہے؛ ایک آنسو ہے؛ ایک صدائے مظلومیت ہے۔
لاہور کی سرزمین… جو صدیوں سے عزاداری کا مرکز رہی ہے، اس کا ایک تاریخی اور روحانی مقام موچی دروازہ ہے۔ اگر اسے “عزاداری کا گڑھ” کہا جائے تو یہ ہرگز مبالغہ نہ ہوگا۔ یہی وہ علاقہ ہے جہاں سے عزاداری نے نہ صرف پورے شہر بلکہ دنیا بھر میں اپنی تاثیر پھیلائی۔
موچی دروازہ نے عزاداری کو صرف جلوسوں اور سوز خوانی تک محدود نہیں رکھا، بلکہ یہاں کی منفرد اور روح کو چھو لینے والی نوحہ خوانی نے پوری دنیا میں ایک خاص پہچان بنائی۔ اسی علاقے سے ایسی معروف نوحہ خوان پارٹیاں وجود میں آئیں جنہوں نے نوحہ خوانی کو ایک نیا رنگ دیا، اور ان کے پڑھے گئے نوحے آج بھی گلی گلی، کریہ کریہ زبانِ زدِ عام ہیں۔
اس ورثے کے تحفظ، فروغ، اور بقا میں چار عظیم پارٹیوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے:
🔸 نثار پارٹی
🔸 اسلم شہزادہ پارٹی
🔸 نتہو خاں پارٹی
🔸 انجمنِ العباس کٹڑی باوا پارٹی
یہ پارٹیاں صرف نوحے نہیں پڑھتی تھیں، بلکہ دلوں پر نوحہ نقش کرتی تھیں۔جب ان کی صدائیں فضا میں بلند ہوتیں، تو گویا آسمان سہم جاتا،دیواریں گریہ کناں ہو جاتیں،اور فضاں میں ایسا سوز چھا جاتا کہ سننے والے خود کو کربلا کے میدان میں محسوس کرتے۔شعرا نے ایسے کلام تخلیق کیے جن میں صرف الفاظ نہیں، وجدان تھا۔سوز ترتیب دینے والوں نے انہیں ایسی دھنوں میں پرویا کہ ہر مصرع، ہر بند دل میں اترتا۔ اور نوحہ خوانوں نے… ان کلاموں کو خونِ جگر سے پڑھا—
یہ وہ نوحے تھے جن میں اثر تھا، حقیقت تھی، غم کا جمال تھا۔آج بھی جب یہ نوحے پڑھے جاتے ہیں تو، آنکھیں برستی ہیں،اور دل… ویسے ہی تڑپتا ہے۔
مگر آج…نوحہ خوانی اپنی اصل روح سے کچھ دور جا رہی ہے۔
نوجوان نسل اس خزانے سے بےخبر ہوتی جا رہی ہے۔ نئے انداز، نئی وضع، اور بعض اوقات بےروح پیشکشیں اس عظیم عبادت کو مجروح کر رہی ہیں۔
ایسے میں…ان بزرگوں کی محنت، ان کی عقیدت، ان کا خلوص
وہ چراغ ہیں جو آج بھی روشنی دے رہے ہیں۔یہ وہ ہستیاں ہیں جنہوں نے نوحہ کو عبادت بنایا،اور کربلا کے سوز کو صرف سنایا نہیں،دلوں میں بسایا۔
انہی بزرگوں کے عشق کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک چھوٹی سی، عاجزانہ کوشش جناب عابد علی قصوری نے اس برس کی ہے— جس میں ان چار پارٹیوں کے معروف نوحوں کو ایک ہی نوحے میں یکجا کر کے پیش کیا گیا ہے۔ نوحہ کو اس انداز میں ترتیب دیا گیا ہے کہ کربلا سے لے کر شام اور مدینہ تک کے مصائب ایک ربط کے ساتھ سننے کو ملیں۔
یہ نہ کوئی دعویٰ ہے، نہ کوئی تقابل—بلکہ ایک خالص نیت سے کی گئی کوشش ہے کہ وہ اصل طرزیں، وہ اصل سوز، وہ اصل انداز آج کی نسل کے دلوں تک پہنچائے جا سکیں۔ان چاروں پارٹیوں کے انداز کو ایک نوحے میں سمونا آسان نہ تھا، مگر نیت یہی تھی کہ ان قدیمی نوحوں کو یکجاں کیا جائے۔ بس ایک چھوٹی سی کوشش ہے جس کو آپ مومنین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے ۔ ہم نے بھرپور کوشش کی ہے کہ آپ کو ان نوحوں میں قدیمی نوحہ خوانی کی جھلک نظر آئے۔
جنابِ سیدہ ع ہماری اس چھوٹی سی کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں اور ہمیں توفیق عطا کریں کہ ہم اس سلسلسے کو ایمانداری اور صدقِ دل سے آگے لے کر چلیں اور مقصدِ حسینیت پہ قائم رہیں۔
آمین یا رب الحسینؑ۔
یہ نوحہ جلد عابد علی قصوری آفیشل یوٹیوب چینل پہ اپلوڈ کیا جائے گا
https://www.youtube.com/
والسلام
ٹیم عابد علی قصوری
20/07/2023
سلام
یا علی مدد
https://youtu.be/ylj1RMSmIPQ
وعدہ ہے جنابِ سیدہ سلام اللہ علیہا سے کبھی نہ بھولیں گے حسین علیہ السلام کو
Karbala Karbala Haye Karbala | Abid Ali Kasuri | Noha
Salam Ya Ali a.s MadadTitle | Karbala Karbala Haye KarbalaReciter | Abid Ali KasuriPoetry | Mansoor Hussain JaferyCompositon | Abid Ali KasuriChorus | Fawad ...
18/07/2023
DAR E RAB E WAFA PY SHUKRANA BAJA LANAY K BAD Kuch aksbandi
29/06/2023
On this sacred day of Eid al-Adha, may your heart be filled with gratitude and your home be blessed with happiness. May Allah's divine blessings be with you and your family today and always.
24/02/2023
3 شعبان کے احمدﷺ کی حمایت کے لئے
4 کو بن کے علیؑ شہہ کو ملا ہے عباسؑ
آج مولا عباسؑ کی آمد ہر
آقا و مولا امام حسین علیہ السلام
کو مبارک پیش کرتے ہیں
التجاہے مولا حسین علیہ السلام سے
مولا آپ کو آپ کے بھائی کا واسطہ
جو جو مومنین کربلا کی زیارت کے مشتاق ہیں
ان کو جلد اذنِ زیارت عطا کیجئے
ٹیم عابد علی قصوری