12/03/2026
🚌Update
The departure date changed to Sunday 15th March.
This the only, and official page of Gilgit Baltistan Student Council Punjab University.
12/03/2026
🚌Update
The departure date changed to Sunday 15th March.
10/03/2026
🚍 Gilgit Baltistan Students Council PU presents a Special Eid Transport Service from LAHORE to GILGIT for Students!
🚌 Departure: 16 March
🛣️ Route: Via Karakoram Highway
💰 Fare: Rs. 9,500 per person
📍 Pickup point: PU New campus, near Barkat market.
📍 Drop point: Jutial Bus stand, Gilgit.
👉 Book your seat now!
Contact: Shujaat Amir
📞 03169305626
Note: limited seats are available and seats will be reserved on first come basis.
🚀
13/11/2025
مجلسِ اقبال، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے آل پاکستان لٹریری فیسٹیول "بیادِ ناصر کاظمی" میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے جامعۂ پنجاب کے باصلاحیت طلبہ مزمل حلیم اور تابش علی نے اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے بیت بازی کے مقابلے میں اول انعام حاصل کر کے علاقے اور جامعہ کا نام روشن کر دیا ہے۔
گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس کونسل، جامعۂ پنجاب اپنے قابلِ فخر سپوتوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے اور ان کے تابناک مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے۔
31/10/2025
یکم نومبر 1947 گلگت بلتستان کی تاریخ کا ایک سنہری دن تھا جب اس خطے کے بہادر اور غیرت مند لوگوں نے آزادی کی لَو روشن کی اور آزاد جمہوریہ گلگت بلتستان کا اعلان کر کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ دن ان کے لیے ایک سنگ میل تھا مگر بدقسمتی سے آزادی کے محض 16 دن بعد پاکستان نے ایف سی آر نافذ کر کے اس علاقے کی خودمختاری کا گلا گھونٹ دیا اور اسے آئینی طور پر بے نام و نشان کر دیا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں گلگت بلتستان نہ صرف اپنی آزادی سے ہاتھ دھو بیٹھا بلکہ اپنی شناخت، آئینی حیثیت اور بنیادی حقوق سے بھی محروم ہوگیا۔
آج تک اس خطے کے لوگ اپنے حقوق کے حصول کے لیے جد و جہد کر رہے ہیں مگر ان کی آوازیں ہمیشہ نظر انداز کر دی جاتی ہیں۔ ان کے سیاسی، اقتصادی اور سماجی حقوق پر ہمیشہ خاموشی چھا جاتی ہے۔ اب گلگت بلتستان کا مسئلہ صرف سیاسی نہیں بلکہ سماجی و اقتصادی بھی بن چکا ہے۔ یہاں کے لوگوں کا درد صرف آئینی حیثیت کے فقدان تک محدود نہیں بلکہ یہ ان کی بنیادی حقوق سے محرومی، تعلیمی پسماندگی، صحت اور انفراسٹرکچر کی بد ترین صورتحال کا بھی غماز ہے۔ ہر شعبہ جمود کا شکار ہے۔
خطۂ شمال قدرت کے دل میں بسا ہوا ہے جہاں دریاؤں کی لہریں، پہاڑوں کی بلندیاں اور سر سبز وادیاں اپنی تمام تر شان و شوکت کے باوجود اس خطے کے باشندوں کو وہ حقوق نہیں دے پا رہیں جو ان کا حق بنیادی حق ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم سے لے کر سی پیک تک تمام بڑے منصوبوں میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کیا جارہا ہے اور آج بھی گلگت بلتستان کا مسئلہ حل طلب ہے۔ یکم نومبر کا دن اس بات کی گواہی ہے کہ اس علاقے کے لوگ اپنی آزادی اور حقوق کے لیے اب بھی بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں۔ ان کے دلوں میں وہی آزادی کی لَو روشن ہے جو 1947 میں تھی۔
آئیے آج کے دن اپنے تمام شہداء غازیوں اور آزادی کے ان متوالوں کو سلام عقیدت پیش کریں اور گلگت بلتستان کے بنیادی حقوق کی جدوجہد کو مزید تیز کریں۔
گلگت بلتستان پائندہ باد
Asalamalaikum
Due to some personal commitments of our esteemed guest speaker Mr. Zaighum Abbas, as well as the ongoing exams at Punjab University we regret to inform you that the study circle scheduled for 1st November has been postponed. We understand the importance of this event and are working to finalize a new date which will be announced soon. We sincerely apologize for any inconvenience this may cause and appreciate your understanding and patience.
28/10/2025
The Gilgit Baltistan Students' Council, University of the Punjab, Lahore is pleased to announce a Study Circle on November 1st in observance of Gilgit Baltistan's Independence Day.
Topic: Liberation Deferred: The Unfinished Story of November 1st in Gilgit Baltistan
Speaker: Mr. Zaighum Abbas, Scholar and Activist from Gilgit Baltistan
All students particularly those from Gilgit Baltistan residing in Lahore are cordially invited to attend.
Venue: STC Lawn University of the Punjab, Lahore
Date: November 01,2025
Time: 3:00 PM
گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس کونسل، جامعہ پنجاب
گلگت بلتستان میں حالیہ دنوں پیش آنے والے تمام پُر تشدد واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ بالخصوص امیر اہلِ سنت والجماعت قاضی نثار احمد اور جسٹس عنایت الرحمٰن پر ہونے والے حملے انتہائی قابلِ افسوس اور قابلِ مذمت ہیں۔
کونسل حکومت اور متعلقہ اداروں سے پُرزور مطالبہ کرتی ہے کہ ان واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ امن و امان کی فضا بحال ہو سکے۔
مزید برآں، گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس کونسل باشعور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور اتحاد و امن کو ہر چیز پر مقدم رکھیں، کیونکہ امن ہی ہماری اصل پہچان اور بقا کی ضمانت ہے۔
28/09/2025
GBSC PU congratulates its Vice Chairman, Mr. محمد زید بن زبور on securing admission for masters in the UK. We wish him good luck for his future endeavours
29/07/2025
GBSC PU condemns the arrest of Chairman GBSC Quaid e Azam University and other students by Islamabad Police. It’s a shameful act to arrest innocent students who were protesting for their lawful demands.
GBSC PU fully supports the rightful demands of students and stands in Solidarity with those being maltreated by the University administration and Police.
GBSC PU further demands the release of arrested students as soon as possible.
Regards