Public Schools Reorganization Program

Public Schools Reorganization Program

Share

Welcome to the official page of the Punjab School Reorganization Program (PSRP), an initiative of the Punjab Education Foundation (PEF)!

Our mission is to revolutionize education across Punjab through Public-Private Partnerships.

30/10/2025

Punjab Government Public School Reorganization Program 2025

11/06/2025

*اکنامک سروے 2025* کے مطابق، پاکستان میں 269 یونیورسٹیاں ہیں، جن میں 160 سرکاری اور 109 نجی شامل ہیں۔ تاہم، یونیورسٹیوں میں داخلے کی شرح میں 13% کمی واقع ہوئی ہے، جو تعلیمی شعبے کے لیے ایک اہم چیلنج بن چکی ہے، یہ اعداد و شمار تعلیمی پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں تاکہ اعلیٰ تعلیم تک رسائی بہتر بنائی جا سکے۔

11/06/2025

خود فائلر بننے کا طریقہ سیکھیں تاکہ کسی پر انحصار نہ کرنا پڑے۔ میں آپ کو مکمل، آسان الفاظ میں رہنمائی دوں گا تاکہ آپ خود فائلر بن سکیں اور ہر سال انکم ٹیکس ریٹرن خود جمع کرا سکیں۔

✅ فائلر بننے کا آسان طریقہ (Step-by-Step Guide):

مرحلہ 1: NTN نمبر حاصل کرنا (اگر پہلے سے نہیں ہے)

۔NTN یعنی "National Tax Number" وہ بنیادی نمبر ہوتا ہے جو فائلر بننے کے لیے ضروری ہے۔

🔹۔ NTN کیسے حاصل کریں؟

1. ۔FBR کی ویب سائٹ
https://iris.fbr.gov.pk/
پر جائیں۔

اگر آپ کا CNIC (شناختی کارڈ) نمبر NTN کے طور پر رجسٹر نہیں تو
"Registration for Unregistered Person"
پر کلک کریں

2. رجسٹریشن فارم بھر کر "Registration" مکمل کریں۔

3. اپنا CNIC، موبائل نمبر اور ای میل دیں۔

4. آپ کو ایک "IRIS" اکاؤنٹ مل جائے گا، جس سے آپ آگے ریٹرن فائل کریں گے۔ یعنی آپ کو IRIS system میں لاگ ان کے لیے User ID اور Password مل جائے گا۔

مرحلہ 2: IRIS اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونا

1. ۔ IRIS پورٹل یعنی
https://iris.fbr.gov.pk/
پر جائیں۔

2. ۔ CNIC (بغیر ڈیش کے) اور پاسورڈ سے لاگ ان کریں۔

3. یہ FBR کا آفیشل پورٹل ہے جہاں سے آپ ریٹرن فائل کرتے ہیں۔

مرحلہ 3: سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا

1. ۔ IRIS میں لاگ ان ہونے کے بعد
"Declaration" > "Income Tax Return" منتخب کریں۔

2. متعلقہ سال کا فارم کھولیں (مثلاً 2025 کا ریٹرن)

3. اپنی آمدن، اخراجات، بزنس کی تفصیل، بینک اسٹیٹمنٹ، اور اگر کوئی ٹیکس پہلے سے کٹا ہو تو اس کی معلومات درج کریں۔

مرحلہ 4: ویری فائی کریں اور سبمٹ کریں:

جب فارم مکمل ہو جائے، تو آخر میں

فارم چیک کریں

اگر کوئی غلطی ہو تو درست کریں

پھر "Submit" بٹن دبائی

11/05/2025

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن کے مطابق پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام سے منسلک گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول رکھ جملیرابورے والا وہاری(36310487)، گورنمنٹ پرائمری سکول41KB بورے والا وہاڑی (36310634)، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول رحیم شاہ بورے والا وہاری(36310519) اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول اکبر شاہ وہاری(36330418) بن رہے ہیں معیاری سکول

11/05/2025

Plz note that all Schools (public and private) in Province of the Punjab shall reopen w.e.f 12-05-2025 (Monday).

19/04/2025

پیف نے 13,319 سکولوں میں 76 لاکھ 40 ہزار سے زائد مفت درسی کتب کی تقسیم کا عمل مکمل کر لیا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے تعلیمی سال 2025-26کے لیے صوبہ بھر میں اپنے مختلف تعلیمی پروگرامز سے منسلک 13,319 سکولوں میں 76 لاکھ 40 ہزار سے زائد مفت درسی کتب کی تقسیم کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔یہ کتب پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP)، فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکولز پروگرام (FAS)، ایجوکیشن واؤچر سکیم (EVS) اور نیو سکول پروگرام (NSP) سے منسلک پیف لائسینسیز اور پارٹنر سکولوں میں 25لاکھ75ہزار سے زائد طالبعلموں کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔
پیف نے صوبہ بھر کے تمام سکولوں کو درسی کتب فراہم کر دی ہیں۔ درسی کتب کی بروقت اور شفاف تقسیم سے لائسینسیز اور پیف پارٹنرز کو تعلیمی سرگرمیوں کے بہتر آغاز میں مدد ملی ہے اور لاکھوں طلباء و طالبات بہتر انداز میں اپنا تعلیمی مواد تیار کر سکیں گے۔
٭٭٭٭

19/04/2025

نیو ایڈمیشن کی آخری تاریخ 30 اپریل 2025 جبکہ پورٹل میں بچوں کے حتمی کوائف جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 مئی 2025 ہے۔

13/04/2025
13/04/2025

*پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے سکولوں کے معاوضوں میں اضافہ کردیا۔*

نرسری تا دوسری جماعت کیلئے فی طالبعلم کامعاوضہ 750سے بڑھا کر 800روپے کردیا

تیسری سے پانچوں جماعت کے طالبعلم کامعاوضہ 800روپے سے بڑھا کر 900روپے کردیا گیا

چھٹی سے آٹھویں جماعت کیلئے فی طالبعلم کامعاوضہ 900سے بڑھ کر 1100روپے کردیا

نہم و دہم کے طالبعلموں کیلئے معاوضہ 1100سے بڑھا کر 1400روپے کردیا۔

13/04/2025

تمام پیف سکول مالکان/لائسنسیز کو یاددہانی کروائی جاتی ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 14اپریل 2025کو پنجاب کلچر ڈے منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ تقریبات کی تصاویر ویڈیوز اپنے متعلقہ واٹس ایپ گروپس میں ارسال کریں۔ تقریبا ت کو سوشل میڈیا Punjab Culture Day 2025 # کے ساتھ شئیر کریں۔

07/04/2025

نجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پرائیویٹ پارٹنرسکولوں کی ماہانہ سبسڈی میں اضافے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر قیادت معیاری تعلیم کے فروغ کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔
اس ضمن میں پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے 95ویں اجلاس میں پرائیویٹ پارٹنرسکولوں کی ماہانہ سبسڈی میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اضافہ یکم جولائی 2025سے نافذ العمل ہو گا۔
ایلیمنٹری اور سیکنڈری سطح پر زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم دینے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق، ان سطحوں پر ماہانہ سبسڈی میں 20% سے 40%تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address

52-L, Gulberg III
Lahore