Halqa Bazm e Mushaira LCWU

Halqa Bazm e Mushaira LCWU حلقہ بزم مشاعرہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی، لاہور

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کا مشاعرہ اور فخر عباس کی لاہور سے محبت۔۔۔۔
29/08/2026

لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کا مشاعرہ اور فخر عباس کی لاہور سے محبت۔۔۔۔

Nyd de videoer og den musik, du holder af, upload originalt indhold, og del det hele med venner, familie og verden på YouTube.

جناب فخر عباس کا کلام لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے مشاعروں کی زینت تھا ۔ان کی موجودگی ہر مشاعرے کو لاہور سے محبت...
29/08/2026

جناب فخر عباس کا کلام لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے مشاعروں کی زینت تھا ۔ان کی موجودگی ہر مشاعرے کو لاہور سے محبت کی طرح خاص بنا دیتی تھی۔افسوس کہ ہم ایک خوش گفتار ،خوش کلام ،خوش شکل اور باوقار شاعر سے محروم ہو گئے مگر لاہور سے ان کی محبت ،لاہور کالج کی فضاوں میں ہمیشہ مہکتی رہے گی ۔
اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائیں آمین ثم آمین

14اگست 2026 کو حلقۂ بزمِ مشاعرہ کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی مناسبت سے آن لائن مقابلہ تحت اللفظ و ترنم کا انعقاد کیا گی...
15/08/2026

14اگست 2026 کو حلقۂ بزمِ مشاعرہ کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی مناسبت سے آن لائن مقابلہ تحت اللفظ و ترنم کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں جامعہ کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی طالبات نے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور حصہ لیا اور وطن سے محبت کا عملی ثبوت پیش کیا۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد شرکاء نے آزادی کے عنوان کے تحت اللفظ اور ترنم کے ساتھ کلام پیش کیا۔ قومی و ملی شاعری نے حاضرین کے دلوں کو جذبہ حب الوطنی کی خوشبو سے مزید معطر کر دیا ۔
صدرِ شعبۂ اردو، ڈاکٹر ریحانہ کوثر نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے وائس چانسلر محترمہ پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی، ،ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ اینڈ اورئینٹل لینگویجز محترمہ پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ کاظمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طالبات کی ادبی کاوشوں کو سراہا ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تخلیقی و ادبی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔ انچارج حلقۂ بزمِ مشاعرہ، ڈاکٹر شازیہ رزاق نے بھی شرکاء کے جذبے، ولولے اور بھرپور شرکت کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

13/08/2026
11/05/2026

ڈاکیومینٹری برائے معرکۂ بنیان مرصوص
پیشکش: حلقہ بزم مشاعرہ ، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی

9مئی بروز ہفتہ، حلقۂ بزمِ مشاعرہ کے زیرِ اہتمام “معرکۂ بنیانِ مرصوص” کے حوالے سے ایک آن لائن بین الجماعتی محفلِ تحت الل...
11/05/2026

9مئی بروز ہفتہ، حلقۂ بزمِ مشاعرہ کے زیرِ اہتمام “معرکۂ بنیانِ مرصوص” کے حوالے سے ایک آن لائن بین الجماعتی محفلِ تحت اللفظ و ترنم کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طالبات نے وطنِ عزیز سے محبت اور افواجِ پاکستان کی عظمت پر نہایت مؤثر نظمیں پیش کیں۔
پروگرام کے دوران “بنیانِ مرصوص” کے حوالے سے ایک معلوماتی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ طالبات نے ترنم کے ساتھ ملی نغمے بھی پیش کیے، جنہوں نے تقریب کے جذبۂ حب الوطنی اور ولولے کو مزید مہمیز دی۔
اس موقع پر صدرِ شعبۂ اردو، محترمہ ڈاکٹر ریحانہ کوثر نے خصوصی شرکت فرمائی۔ پروگرام کے اختتام پر انچارج بزمِ مشاعرہ، ڈاکٹر شازیہ رزاق نے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی صا حبہ کا شکریہ ادا کیا جن کی ادب دوستی نے ہمیشہ ایسی ادبی و تخلیقی تقریبات کے انعقاد کو ممکن بنانے میں بھر پور مدد کی ۔ انھوں نے طالبات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کی اور وطنِ عزیز کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Address

Lahore College For Women University , Jail Road Lahore
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Halqa Bazm e Mushaira LCWU posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share