Iqra Dar-ul-Atfal

Iqra Dar-ul-Atfal

Share

Education is with islamic invirment

22/02/2026

🌙 رمضان کریم 🌙
یہ صرف ایک مہینہ نہیں، بلکہ زندگی بدلنے کا موقع ہے۔
آئیے نیت کریں کہ اس رمضان کو پچھلے رمضان سے بہتر بنائیں گے۔

22/02/2026

🌙✨ خوش آمدید رمضان المبارک ✨🌙
برکتوں، رحمتوں اور مغفرتوں کا مہینہ ہمارے درمیان ہے۔
آئیے اس بابرکت ماہ کا استقبال محبت، اخوت اور شکرگزاری کے ساتھ کریں۔

18/01/2026

اقراء دارالاطفال ٹرسٹ
شاخ سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا
کو قرآنِ مجید کے نور سے بچوں کے دل روشن کرنے کے لیے قاعدہ ناظرہ کی تعلیم دینے والے/والی بااخلاق و مخلص اساتذہ کی ضرورت ہے۔
اگر آپ دینی ذوق رکھتے/رکھتی۔ ہیں،
بچوں کو محبت سے پڑھانا جانتی ہیں
اور صدقۂ جاریہ کمانا چاہتی ہیں
تو یہ بہترین موقع ہے۔
📞 رابطہ کریں: 0300-4233130
آئیں! نسلِ نو کی دینی تربیت میں اپنا کردار ادا کریں۔

17/01/2026

اسلامی اور جدید تعلیم کا حسین امتزاج
اقرأ دارالاطفال – سیدہ حفصہؓ کیمپس میں داخلے جاری ہیں۔
حفظِ قرآن کے ساتھ میٹرک سسٹم
مضبوط دینی تربیت اور معیاری تعلیمی ماحول
جہاں بچوں کی شخصیت سنواری جاتی ہے۔
اپنے بچوں کے روشن دینی و تعلیمی مستقبل کے لیے
آج ہی رابطہ کریں۔
03004233130
03228475607

15/01/2026

✔ دینی مزاج اور بچوں کی تربیت کا شوق
✔ متعلقہ شعبہ میں قابلیت
✔ وقت کی پابندی اور ذمہ داری کا احساس
خواہشمند افراد اپنا تعارف اور قابلیت کے ساتھ رابطہ کریں۔
یہ ایک تعلیمی خدمت اور اجر کا موقع ہے۔

15/01/2026

محترم والدین اورعزیز طلبہ!
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الحمدللہ سالانہ امتحانات کے نتائج کے بعد ہم ایک نئے تعلیمی سیشن کا آغاز کر رہے ہیں۔ یہ نیا سیشن دراصل ایک نیا موقع ہے کہ ہم گزشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ لیں، اپنی کمی کوتاہیوں سے سبق حاصل کریں اور بہتر منصوبہ بندی، نظم و ضبط اور محنت کے ساتھ آگے بڑھیں۔
ادارہ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ہر بچہ صلاحیتوں کا خزانہ ہے، ضرورت صرف درست رہنمائی، مسلسل توجہ اور مثبت ماحول کی ہے۔ اسی سوچ کے تحت اس سیشن میں تدریس کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور بچوں کی تعلیمی و اخلاقی تربیت پر بطورِ خاص توجہ دی جائے گی۔
کمپیوٹرکلاسز کاآغاز
دورِ حاضر کے تقاضوں، دنیا کے تیزی سے ڈیجیٹل ہونے اور Artificial Intelligence (AI) کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اس تعلیمی سیشن میں ادارہ بچوں کے لیے باقاعدہ کمپیوٹر کلاسز کا آغاز کر رہا ہے تاکہ طلبہ جدید علوم اور عملی مہارتوں سے آراستہ ہو سکیں اور مستقبل کے چیلنجز کا اعتماد کے ساتھ سامنا کر سکیں۔
محترم والدین!
ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ پہلے کی طرح ادارے پر اپنا اعتماد برقرار رکھیں۔ ان شاء اللہ ہم نہ صرف آپ کے بچے کے روشن مستقبل کے لیے فکرمند ہیں بلکہ اس مقصد کے حصول کے لیے عملی میدان میں بھی پوری دیانت داری اور محنت کے ساتھ کوشاں ہیں۔
آئیں! ہم سب مل کر ایک ایسے تعلیمی سفر کا آغاز کریں جو ہمارے بچوں کو علم، کردار اور مہارت تینوں میں ممتاز بنائے۔
انتظامیہ
اقرأ دارالاطفال ٹرسٹ
شاخ سیدہ حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

Photos from Iqra Dar-ul-Atfal's post 06/12/2025
07/03/2025

ایک بچہ حافظ بنائیے اسکیم
| اقرأ دار الاطفال ٹرسٹ،

حفظِ قرآن کریم کی سعادت کا حصول ہر مسلمان کی آرزو اور تمنا ہے،
قیامت میں اولین و آخرین انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام اور اولیاء عظام کے عظیم مجمع میں تاج پوشی اور دس افراد کے نجات کے سرٹیفیکیٹ اور ایک ایک حرف پر دس نیکیاں ایسی بشارتیں ہیں
جس سے کوئی مسلمان مستغنی نہیں ہوسکتا۔ لیکن بہت سارے گھرانے کسی نہ کسی وجہ سے اس سعادت کے حصول میں ناکام رہتے ہیں۔

اسی لیے علمائے کرام ترغیب دیتے ہیں کہ پہلی کوشش یہ ہونی چاہیے کہ اپنے کسی بچے کو حفظ قرٓان کی دولت سے مالا مال کرائے،
اگر اپنا بچہ نہ ہو تو اپنے کسی عزیز کے بچے کو گود لے کر اس کو حفظ قرآن کی سعادت سے مزین کرے

اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو کسی بچے کے حفظ قرآن کے اخراجات پورے کر کے اس کا اجر آخرت میں اپنے نام لکھوائے۔

غربت کی وجہ سے تعلیمی سلسلہ جاری نہ رکھنے والے نادار طلبہ خصوصاً دور دراز علاقوں (شمالی علاقہ جات جنوبی پنجاب) کے بچوں کی کفالت کے لیے اقرأ دار الاطفال ٹرسٹ کے زیر انتظام قائم ’’اقرأ فاؤنڈیشن‘‘ کے تحت ’’ایک بچہ حافظ بنائیے‘‘ اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے

تاکہ غریب اور نادار بچوں کو حفظ قرآن کریم کی دولت سے مالامال کیا جاسکے

۔ آپ کی معمولی توجہ اور حسنِ نیت و عمل کی برکت سے اگر ایک بچہ بھی تعلیم قرآن سے آراستہ ہوجائے تو ان شاء اللہ آپ کے لیے بہترین صدقہ جاریہ ثابت ہوگا

۔ اقرأ کی کسی بھی شاخ سے بچے کا نام حاصل کر کے اس بچے کے اخراجات کی ذمہ داری اپنے کندھوں پر لیں اور صدقہ جاریہ اور اجر و ثواب کا اکاؤنٹ اور کھاتہ اپنے نام کھلوائیں

۔ ایک بچے کے سالانہ اخراجات صرف_/24000 ( چوبیس ہزار روپے) ہیں یعنی صرف -/2000 ( دو ہزار روپے ) ماہوار جو یقیناً آپ کے کندھوں پر بوجھ نہیں ہوگا۔ ان شاء اللہ
اس بچے کے روزانہ تلاوت کا حصہ آپ کے اعمال نامہ میں بفضلِ خداوندی درج ہوتا رہے گا۔

26/02/2025

📢 اقرا دارالاطفال کی بچیوں کا خوبصورت ٹیبلو – احترامِ والدین!

اقرا دارالاطفال کی معصوم بچیوں نے "احترامِ والدین" کے موضوع پر ایک دل چھو لینے والا ٹیبلو پیش کیا۔ پسِ منظر میں چلتی خوبصورت نظم اور بچیوں کی پرفارمنس نے اس پیغام کو مزید مؤثر بنا دیا۔

🔹 والدین کی عزت اور خدمت کا درس
🔹 عملی انداز میں خوبصورت پیشکش
🔹 دلوں کو نرم کرنے والا ایک جذباتی پیغام

🌿 اس خوبصورت ویڈیو کو ضرور دیکھیں اور شیئر کریں! 🌿

25/02/2025

📢 اقرا دارالاطفال کی ہونہار معلمہ کی شاندار عربی تقریر!

مس ماہ نور شاہد صاحبہ نے نہایت فصیح عربی زبان میں "نماز – اس کی اہمیت و فرضیت" پر مدلل اور پراثر تقریر پیش کی۔

🔹 نماز دینِ اسلام کا ستون ہے
🔹 نماز بندے اور اللہ کے درمیان قریبی تعلق کا ذریعہ ہے
🔹 نماز کی ادائیگی کامیابی کی کنجی ہے

🌿 عربی زبان میں اس خوبصورت بیان کو ضرور سنیں لائک اور شیئر کرنا نا بھولیں 🌿

17/02/2025

اہلًا و سهلًا، مرحبًا! آپ کا آنا باعثِ سعادت!

اقرا دارالاطفال کے پُرنور ماحول میں خوش آمدید! آج کا یہ حسین لمحہ، مسکراہٹوں، محبتوں اور پرجوش نعروں سے سجا ہے۔ ننھے معصوم پھولوں نے اپنی میٹھی زبان میں مہمانوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا، اور ہر لفظ میں محبت، خلوص اور عقیدت کی خوشبو بکھیر دی۔

یہ صرف ایک استقبالیہ نہیں، بلکہ تہذیب، روایات اور اسلامی اقدار کا حسین رنگ ہے، جہاں چھوٹے فرشتے اپنے مخصوص انداز میں مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ ان کے چمکتے چہرے، محبت بھری مسکراہٹ اور الفاظ کی چاشنی، ہر دل میں ایک خاص مقام بنا رہی ہے۔

یہ خوش آمدیدی نظم صرف ایک روایت نہیں، بلکہ ہمارے تعلیمی مشن کی جھلک ہے، جہاں اخلاق، ادب، محبت اور عزت کی خوبصورت تربیت دی جاتی ہے۔ یہ لمحات اس بات کا ثبوت ہیں کہ Iqra Darul Atfal صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں، بلکہ اخلاق و کردار کی تعمیر کا ایک حسین مرکز ہے!

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

اقراء چوک ایوب روڈ نزد ڈاکٹر اقبال کلینک کچا جیل روڈ لاہور
Lahore
54760

Opening Hours

Monday 07:00 - 15:00
Tuesday 07:00 - 15:00
Wednesday 07:00 - 15:00
Thursday 07:00 - 15:00
Friday 07:00 - 12:00
Saturday 07:00 - 15:00