21/04/2020
حدیث شریف
جو اس زندگی میں ہر جگہ ہر وقت ہر طرح توحید و رسالت کی گواہی دے گا کل قیامت میں اللہ و رسول بلکہ فرشتے اس کے ایمان کی گواہی دیں گے۔
مومن کو چاہیے کہ تنہا جنگل و باغ میں ایک آدھ بار بآواز بلند کلمہ پڑھ دے تا کہ وہاں کے شجر و حجر اس کے ایمان کے گواہ بن جاٸیں۔پھر توحید ورسالت کی گواہی صرف زبان سے نہ دے بلکہ زبان,دل,اعضاءِجسم ,شکل,لباس,وضع قطع سب سے گواہی دے کہ وہ شکل بھی مسلمانوں کی سی بناۓ لباس بھی مسلمانوں کا سا پہنے جو مسلمان لباس وشکل کفار کی سی رکھیں وہ ایک قسم کی گواہی چھپاتے ہیں اللہ ہم سب کو مقبول گواہی پر زندہ رکھے اور اسی پر خاتمہ نصیب فرماۓ۔
وہ ہی موت ہے وہ ہی زندگی جو خدا نصیب کرے مجھے
کہ مرے تو ان ہی کے نام پر جو جۓ تو ان پر نثار ہے
(تفسیرِ نعیمی)
ابو الحسان مفتی محمد عرفان قادری