Syed Mohsin Naqvi Shaheed

Syed Mohsin Naqvi Shaheed

Share

Mohsin Naqvi A great and Legend poet
Zakir, Poet, Politician, Business man
All Qualities in One

04/08/2025

کسی کو گھر ملا حصے میں یا کوئی دکاں آئی
میں گھر میں سب سے چھوٹا تھا میرے حصے میں ماں آئی

یہ ایسا قرض ہے جو میں ادا کر ہی نہیں سکتا
میں جب تک لوٹ کے آیا دعاؤں میں گھرا آیا

اک ایسا درخت ہوں کہ جس پر نہ کوئی پھول کھلا
نہ کوئی پتا ہرا آیا، نہ کوئی پرندہ ٹھہرا آیا

مجھے یہ ضد تھی کہ سورج کو بند مٹھی میں قید کرلوں
میں اندھیروں سے لڑتا رہا، وہ اپنے وقت پہ آ آیا

01/06/2023

19/08/2022

‏محسن غریب لوگ بھی تنکوں کے ڈھیر ہیں.
ملبے میں دب گئے ، کبھی پانی میں بہہ گئے..

15/08/2022

مَیں کیوں نہ ترکِ تعلق کی ابتدا کرتا
وہ دُور دیس کا باسی تھا کیا وفا کرتا؟

وہ میرے ضبط کا اندازہ کرنے آیا تھا
مَیں ہنس کے زخم نہ کھاتا تو اور کیا کرتا؟

ہزار آئینہ خانوں میں بھی مَیں پا نہ سکا
وہ آئینہ جو مجھے خود سے آشنا کرتا

درِ قفس پہ قیامت کا حبس تھا ورنہ
صبا سے ذکر تیرا مَیں بھی سُن لیا کرتا

میری زمیں تُو اگر مجھ کو راس آ جاتی
مَیں رفعتوں میں تجھے آسمان سا کرتا

غمِ جہاں کی محبت لُبھا رہی تھی مجھے
مَیں کس طرح تیری چاہت پہ آسرا کرتا؟

اگر زبان نہ کٹتی تو شہر میں محسن
مَیں پتھروں کو بھی اِک روز ہمنوا کرتا

محسن نقوی💔💔

25/05/2022

جذبوں کا لفظوں کی ____صورت ڈھلنا جاناں

جیسے جسم کا ________ روح سے ملنا جاناں

20/05/2022

‏شبِ فراق مجھےآج یوں ڈراتی ہے٬
تیرے بغیر میری پہلی رات ہو جیسے..

تیرا سلوک مجھے روز زخم تازە دے،
کسی کو پہلی محبت میں مات ہو جیسے..

__محسن نقوی

17/04/2022

نہ سماعتوں میں تپش گُھلے نہ نظر کو وقفِ عذاب کر
جو سنائی دے اُسے چپ سِکھا جو دکھائی دے اُسے خواب کر

ابھی منتشر نہ ہو اجنبی، نہ وصال رُت کے کرم جَتا!
جو تری تلاش میں گُم ہوئے کبھی اُن دنوں کا حساب کر

مرے صبر پر کوئی اجر کیا مری دو پہر پہ یہ ابر کیوں؟
مجھے اوڑھنے دے اذیتیں مری عادتیں نہ خراب کر

کہیں آبلوں کے بھنور بجیں کہیں دھوپ روپ بدن سجیں
کبھی دل کو تِھل کا مزاج دے کبھی چشمِ تِر کو چناب کر

یہ ہُجومِ شہرِ ستمگراں نہ سُنے گا تیری صدا کبھی،
مری حسرتوں کو سُخن سُنا مری خواہشوں سے خطاب کر

یہ جُلوسِ فصلِ بہار ہے تہی دست، یار، سجا اِسے
کوئی اشک پھر سے شرر بنا کوئی زخم پھر سے گلاب کر

محسن نقوی💔💔

07/04/2022

حقیقت جان کر ایسی حماقت کون کرتا ھے۔
بھلا بے فیض لوگوں سے محبت کون کرتا ھے

بتاو جس تجارت میں خسارہ ھی خسارہ ھو
بنا سوچے خسارے کی تجارت کون کرتا ھے

ھمیں ھی غلط فہمی تھی کسی کے واسطے ورنہ
زمانے کے رواجوں سے بغاوت کون کرتا؟

خدا نے صبر کرنے کی مجھے توفیق بخشی ھے
ارےجی بھر کے تڑپاو شکایت کون کرتا ھے

کسی کے دل کے زخموں پر مربم رکھنا ضروری ھے
مگر اس دور میں محسن یہ زحمت کون کرتا ھے

04/04/2022

شکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیں
مجھے وعدوں کی خالی سیپیاں اچھی نہیں لگتیں

گزشتہ رُت کے رنگوں کا اثر دیکھو کہ اب مجھ کو
کھلے آنگن میں اڑتی تتلیاں اچھی نہیں لگتیں

وہ کیا اجڑا نگر تھا جسکی چاہت کے سبب ابتک
ہری بیلوں سے الجھی ٹہنیاں اچھی نہیں لگتیں

دبے پائوں ہوا جس کے چراغوں سے بہلتی ہو!
مجھے ایسے گھروں کی کھڑکیاں اچھی نہیں لگتیں

بھلے لگتے ہیں طوفانوں سے لڑتے بادباں مجھ کو
ہوا کے رُخ پہ چلتی کشتیاں اچھی نہیں لگتیں

یہ کہہ کر آج اس سے بھی تعلق توڑ آیا ہوں!
مری جاں، مجھ کو ضدی لڑکیاں اچھی نہیں لگتیں

کسی گھر میں رَسن بستہ رہیں جو رات دن محسن
مجھے اکثر وہ سہمی ہرنیاں اچھی نہیں لگتیں

محسن نقوی💔💔

02/04/2022

دہلیز پہ ٹوٹے ہوئے ساگر کی طرح محسن 🥀
اک شخص نے پھینکا ہے مجھے پیاس بجھا کر
شہید محسن نقوی 🍁🍁🍁

31/03/2022

اس کو فرصت ہی نہیں ،وقت نکالے محسن
ایسے ہوتے ہیں بھلا چاہنے والے محسن

یاد کے دشت میں پھرتا ہوں میں ننگے پاؤں
دیکھ تو آ کے کبھی پاؤں کے چھالے محسن

کھو گئی صبح کی امید اور اب لگتا ہے
ہم نہیں ہوں گے جب ہوں گے اجالے محسن

وہ جو ایک شخص متاع دل و جاں تھا نہ رہا
اب بھلا کون میرے درد سنبھالے محسن

29/03/2022

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Block 45
Lahore