تاش کھیلتے ہوئے کسی جوارئیے کو خبر ملی کہ اس کی ماں مر گئی ہے،
اس نے پیام دیا کہ قبر کشائی کروائیں، میں بازی ختم کر کے پہنچ رہا ہوں، پھر خبر آئی کہ قبر کشائی ہو گئی، اس نے پھر پیام دیا، غسل اور کفن کا انتظام کریں، میں پہنچتا ہوں، خبر آئی کہ وہ بھی ہو گیا ہے، کہنے لگا، جنازہ اٹھائیں، میں پہنچنے لگا ہوں، پھر خبر ملی کہ جنازہ روانہ ہو گیا ہے،
کہنے لگا،مولوی کو کہیں، شروع کرے، میں بس آیا ابھی پہنچا،
آخری خبر آئی کہ جنازہ ہو گیا ہے،اور تدفین کر دی گئی ہے،
بولا،چلیں اللہ مغفرت فرمائے،،
چلو بھئی نئی بازی شروع کرو،،
احباب ذی وقار ________!!
پاکستان وہ مرنے والی ماں ہے،اورجبکہ اسٹیبلیشمنٹ ، عدلیہ اور سیاستدان سب اس ماں کی "جواری اولاد "ہیں، جن کے سامنے ماں مر رہی ہے، اور یہ سب بازیاں کھیل رہے ہیں،،!!✍️⚖️✍️
31/08/2023
کرناٹک میں ایک تیندوا پیٹ بھرنے کیلئے کتے کا پیچھا کر رہا تھا۔ کتا بھاگتے ہوئے کھڑکی سے سرکاری ریسٹ ہاوس کے بیت الخلا میں کود گیا جس کا دروازہ باہر سے بند تھا۔ تیندوا کتے کے پیچھے داخل تو ہو گیا مگر دونوں پھنس گئے۔ کتا تیندوے کو دیکھ کر خاموشی سے ایک کونے میں بیٹھ گیا اور انتظار کرتا رہا کہ تیندوا کب اسے نوالہ بناتا ہے۔
دونوں جانور تقریباً 12 گھنٹے تک مختلف کونوں میں اکٹھے رہے۔ پھر محکمہ جنگلات کی ٹیم نے ٹرانکوئلائزر ڈارٹ کا استعمال کرتے ہوئے تیندوا پکڑ کر آزاد کر دیا۔
اب سوال یہ ہے کہ بھوکے تیندوے نے کتے کو کیوں نہیں کھایا حالانکہ وہ اسے کھانے کیلئے ہی پیچھا کر رہا تھا جبکہ بند واش روم میں وہ یہ کام آسانی سے کر سکتا تھا؟
اس حوالے سے جنگلی حیات کے ماہرین نے بتایا کہ جنگلی جانور اپنی آزادی کے لیے بہت حساس ہوتے ہیں۔ جیسے ہی انہیں احساس ہوتا ہے کہ ان کی آزادی چھین لی گئی ہے وہ گہرا دکھ محسوس کر سکتے ہیں، اتنا کہ وہ اپنی بھوک پیاس بھی بھول جاتے ہیں۔ پیٹ کو کھانا کھانے کی ان کی فطری ترغیب ختم ہونے لگتی ہے۔
اور کتنے عجیب ہیں ہم کہ آزادی چھین لئے جانے کا احساس ہونے کے باوجود صرف پیٹ بھر کھانے کیلئے جی رہے ہیں۔۔۔ ہماری حالت بھی بیڑیوں میں جکڑے اس غلام کی سی ہے جس کی زنجیروں کو زنگ لگا تو وہ انہیں رنگ کرنے لگا کہ بدنما نہ نظر آئے ۔
27/08/2022
>>> #ڈالر کا #دلچسپ #تاریخی سفر..>>>>
ڈالر کی کہانی پاکستانی تاریخ کی زبانی 1947 تا 2022
In 1947 1 USD was 3.31 PKR
In 1948 1 USD was 3.31 PKR
In 1949 1 USD was 3.31 PKR
In 1950 1 USD was 3.31 PKR
In 1951 1 USD was 3.31 PKR
In 1952 1 USD was 3.31 PKR
In 1953 1 USD was 3.31 PKR
In 1954 1 USD was 3.31 PKR
In 1955 1 USD was 3.91 PKR
In 1956 1 USD was 4.76 PKR
In 1957 1 USD was 4.76 PKR
In 1958 1 USD was 4.76 PKR
In 1959 1 USD was 4.76 PKR
In 1960 1 USD was 4.76 PKR
In 1961 1 USD was 4.76 PKR
In 1962 1 USD was 4.76 PKR
In 1961 1 USD was 4.76 PKR
In 1962 1 USD was 4.76 PKR
In 1963 1 USD was 4.76 PKR
In 1964 1 USD was 4.76 PKR
In 1965 1 USD was 4.76 PKR
In 1966 1 USD was 4.76 PKR
In 1967 1 USD was 4.76 PKR
In 1968 1 USD was 4.76 PKR
In 1969 1 USD was 4.76 PKR
In 1970 1 USD was 4.76 PKR
In 1971 1 USD was 4.76 PKR
پھر اُدھر تم اِدھر ھم شروع ھوا
In 1972 1USD was 11.01 PKR
In 1973 1 USD was 9.99 PKR
In 1974 1 USD was 9.99 PKR
In 1975 1 USD was 9.99 PKR
In 1976 1 USD was 9.99 PKR
In 1977 1 USD was 9.99 PKR
In 1978 1 USD = 9.99 PKR
In 1979 1 USD = 9.99 PKR
In 1980 1 USD = 9.99 PKR
In 1981 1 USD = 9.99 PKR
پھر کلاشنکوف اور ھیروئن کے خلاف جہاد شروع ھوا
In 1982 1 USD = 11.85 PKR
In 1983 1 USD = 13.12 PKR
In 1984 1 USD was 14.05 PKR
In 1985 1 USD = 15.93 PKR
In 1986 1 USD = 16.65 PKR
In 1987 1 USD = 17.4 PKR
In 1988 1 USD = 18 PKR
پھر سیاسی شعور بڑھا اور روٹی کپڑا اور مکان دینے شروع ھوئے
In 1989 1 USD = 20.54PKR
In 1990 1 USD = 21.71 PKR
In 1991 1 USD = 23.8 PKR
In 1992 1 USD = 25.08 PKR
پھر ھم موٹر ویز بنانے لگے تاکہ پاکستان دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرنے لگا
In 1993 1 USD = 28.11 PKR
In 1994 1 USD = 30.57 PKR
In 1995 1 USD = 31.64 PKR
In 1996 1 USD = 36.08 PKR
In 1997 1 USD = 41.11PKR
پھر کرپشن بڑھنے لگی اور ملک کو مضبوط ھاتھوں نے اپنے ھاتھوں میں لیا
In 1998 1 USD = 45.05 PKR
In 1999 1 USD = 51.90 PKR
In 2000 1 USD = 51.90 PKR
In 2001 1 USD = 63.5 PKR
In 2002 1 USD = 60.5PKR
In 2003 1 USD = 57.75 PKR
In 2004 1 USD = 57.8 PKR
In 2005 1 USD = 59.7 PKR
In 2006 1 USD = 60.4 PKR
In 2007 1 USD = 60.83 PKR
پھر پاکستان کھپنے لگا
In 2008 1 USD = 81.1 PKR
In 2009 1 USD = 84.1 PKR
In 2010 1USD = 85.75 PKR
In 2011 1 USD = 88.6 PKR
In 2012 1 USD = 96.5 PKR
پھر پاکستان کو بچانے والے جدوجھد کرنے کے لیئے آگے آئے
In 2013 1 USD = 107.2PKR
In 2014 1 USD = 103 PKR
In 2015 1 USD = 105.20 PKR
In 2016 1 USD was 104.6 PKR
In 2017 1 USD = 110.01 PKR
اس کے بعد نیا پاکستان بنانے والے آگئے ڈالر اڑنا شروع ھوا
In 2018 1 USD = 139 PKR
In 2019 1 USD = 163.75 PKR
In 2020 1 USD = 168.88PKR
In 2021 1 USD = 179.16PKR
اور پھر 13 پارٹیوں کا اتحاد شروع ہوا
In 2022 1 USD = 240.00PKR ( July 28)
اور ھم عقل کے اندھے ھر بار تالیاں بجاتے رھے
ّلم_معاشرہ_تو_اللّه_کے_نظام_پر_تشکیل_ہوتا_ہے
26/08/2022
" ضروری نہیں کہ جو شخص آپ کو نصیحت کر رہا ہو وہ اپنی ذات میں بالکل مکمل ہو ، وہ تو آپ کو بس اتنا کچھ دینے کی کوشش کر رہا ہے جس سے آپ مکمل ہو جائیں. "
14/08/2022
باجا خریدنے اور بجانے میں کوئی حرج نہیں لیکن لوگوں کے آرام کا خیال کریں جب سب سوجائیں تب بجالیں۔
🥳🥳🥳🥳
14/08/2022
🇵🇰🇵🇰🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰🇵🇰🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
🇵🇰🇵🇰🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰🇵🇰🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰🇵🇰🇵🇰
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰🇵🇰
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
🇵🇰🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
🇵🇰🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰🇵🇰🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰🇵🇰🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰🇵🇰🇵🇰
🇵🇰🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰 🇵🇰
🇵🇰🇵🇰🇵🇰🇵🇰
09/08/2022
حسنین کے دو نین پہ سو نین تصدق
سو نین تو کیا چیز ہے کونین تصدق
09/08/2022
لباس ہے پھٹا ہوا، غُبار میں اٹا ہوا
تمام جسمِ نازنیں، چھدا ہوا کٹا ہوا
یہ کون ذی وقار ہے، بلا کا شہ سوار ہے
کہ ہے ہزاروں قاتلوں کے سامنے ڈٹا ہوا
یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے
یہ کون حق پرست ہے، مئے رضائے مست ہے
کہ جس کے سامنے کوئی بلند ہے نہ پست ہے
اُدھر ہزار گھات ہے، مگر عجیب بات ہے
کہ ایک سے ہزار کا بھی حوصلہ شکست ہے
یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے
یہ جسکی ایک ضرب سے، کمالِ فنّ ِ حرب سے
کئی شقی گرئے ہوئے تڑپ رہے ہیں کرب سے
غضب ہے تیغِ دوسرا کہ ایک ایک وار پر
اُٹھی صدائے الاماں زبانِ شرق وغرب سے
یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے
عبا بھی تار تار ہے، تو جسم بھی فگار ہے
زمین بھی تپی ہوئی فلک بھی شعلہ بار ہے
مگر یہ مردِ تیغ زن، یہ صف شکن فلک فگن
کمالِ صبر و تن دہی سے محوِ کارزار ہے
یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے
دلاوری میں فرد ہے، بڑا ہی شیر مرد ہے
کہ جس کے دبدبے سے رنگ دشمنوں کا زرد ہے
حبیبِ مُصطفیٰ ہے یہ، مجاہدِ خدا ہے یہ
جبھی تو اس کے سامنے، یہ فوج گرد گرد ہے
یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے
اُدھر سپاہِ شام ہے، ہزار انتظام ہے
اُدھر ہیں دشمنانِ دیں، اِدھر فقط اِمام ہے
مگر عجیب شان ہے غضب کی آن بان ہے
کہ جس طرف اُٹھی ہے تیغ بس خدا کا نام ہے
یہ بالیقیں حُسین ہے، نبی کا نُورِ عین ہے
﴿حسن سلوک﴾
ایک لڑکی کی شادی ہوئی
شادی کی پہلی رات دولہا کھانے کا بڑا سا تھال لئے کمرے میں داخل ہوا
کھانے سے بڑی اشتھا انگیز خوشبو آرہی تھی،
کہنے لگا: آؤ کھانا کھاتے ہیں۔
بیوی بولی : میں نے دیکھا ہے تمہاری والدہ نے بھی کھانا نہیں کھایا،
ان کو بھی بلا لو، پھر مل کر کھاتے ہیں،
شوہر نے کہا : وہ سوگئی ہوں گی،
انہیں چھوڑو ہم دونوں کھاتے ہیں۔
بیوی اصرار کرتی رہی پر وہ اِسی بات پر مُصِر رہا کہ امی کو رہنے دو،
جب بیوی نے شوہر کا یہ رویہ دیکھا تو اسی وقت طلاق کا مطالبہ کردیا۔۔
شوہر بڑا حیران ہوا اسکے مطالبے پر، اُس نے بڑا سمجھایا، لیکن وہ اپنی بات پہ ڈٹی رہی یہاں تک کہ طلاق ہوگئی۔
دونوں الگ ہو گئے پھر دونوں نے دوسری شادیاں کرلیں تیس ۔پنتیس سال گزر گئے عورت کے بیٹے ہوئے بہت محبت کرنے والے، ماں کا خیال رکھنے والے، بہت آسودہ حال تھی وہ،
اس نے ارادہ کیا کہ حج کرنا چاھیے۔ سفر کے دوران اس کے بیٹے اس سےکسی ملکہ کی طرح پیش آرہے تھے
پاوں زمین پر لگنے نہ دیتے تھے،
صحرائی سفر تھا
راستے میں ایک آدمی پر نظر پڑی، جوبہت بری حالت میں بھوکا پیاسا بال کھچڑی، کپڑے پرانے، اس عورت نےبیٹوں سے کہا: جاؤ دیکھو! کون مسافر ہے، اسے اٹھاو، ہاتھ منہ دھلا کر، کھانا کھلاؤ، پانی پلاو، چنانچہ بیٹے گئے ماں نے جیسا کہا تھا ویسا کیا۔
عورت کی جب اس پر نظر پڑی تو جان گئی وہ اِسکا پہلا شوہر تھا۔
کہنے لگی یہ کیا کیا، وقت نے تمہارے ساتھ؟
بولا میری اولاد نے میرے ساتھ بھلائی نہیں کی،
عورت کہنے لگی : کیوں کرتی کہ تم نے والدین کے ساتھ برا سلوک کیا تھا۔ میں اسی دن جان گئی تھی کہ تم ماں باپ کے حقوق ادا نہیں کرتے۔
اسی لئے میں ڈر گئی کہ کل کو میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوگا۔
یہ دیکھو آج میں کہاں ہوں اور تم کہاں!
ماں باپ کے ساتھ برا سلوک اللہ کی نافرمانی ہے، اگر اپنا بڑھاپا ہم شاندار گزارنا چاہتے ہیں تو والدین کے ساتھ شاندار سلوک کیجیے، کیوں کہ یہ ایسا عمل ہے کہ جس کا بدلہ دنیا میں ہی دیدیا جاتا ہے خواہ اچھا ہو، یا برا.
Share this Post Thanks
12/07/2022
اپنی لیکج بند نہیں کرنی اور دو بالٹی پانی کیلئے دربدر 😢
Be the first to know and let us send you an email when Learning with Ejaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.