20/02/2026
*دعا، تدبر و حفظ کورس – دن 02*
آج کی دعا حفظ کریں اور رمضان کے حقیقی حقوق کو سمجھنے کی نیت کریں۔
◀️ تدبر
رمضان صرف بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک مکمل تربیتی مہینہ ہے۔
اس کے بھی "حقوق" ہیں — جیسے:
* نمازوں کی پابندی
* قرآن کی تلاوت
* زبان کی حفاظت
* دل کی اصلاح
* محتاجوں کا خیال
ہم اس دعا میں اللہ سے طاقت مانگتے ہیں، کیونکہ بغیر اس کی مدد کے ہم رمضان کا حق ادا نہیں کر سکتے۔
"علیٰ اکمل وجہ" ہمیں سکھاتا ہے کہ ہم بس گزارا نہ کریں، بلکہ بہترین انداز اپنانے کی کوشش کریں۔
رمضان موقع ہے خود کو بدلنے کا، عادتیں سنوارنے کا اور اللہ سے تعلق مضبوط کرنے کا.
📌 آج کا عمل:
سوچیں میں رمضان کا کون سا حق کمزور ادا کر رہا/رہی ہوں؟
اسی پہ آج سے خاص محنت شروع کریں۔
-Ul-Uloom Institute