05/10/2025
🎓 Happy Teacher’s Day! 🌟
They don’t just teach lessons
they shape lives, dreams, and destinies. 💖
Taleemi Dunya salutes all the teachers
who light the path of knowledge every single day. 🌼
www.taleemidunya.com
11/09/2025
11 ستمبر 1948ٕ
یومِ وفات ۔۔۔ باباۓ قوم ۔۔ محسنِ قوم
قاٸدِ اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللّٰہ
عظیم قاٸد کی ملک وملّت کے لیے آپ کی بےمثال خدمات قیامت تک یاد رکھی جائیں گی۔
اللّٰہ پاک قائداعظم رحمتہ اللہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔
20/08/2025
پاسنگ percentage جماعت نہم
ڈیرہ غازی خان بورڈ 57فیصد
سرگودھا بورڈ 46فیصد
راولپنڈی بورڈ 42 فیصد
ساہیوال بورڈ 46 فیصد
فیصل آباد بورڈ 51فیصد
گوجرانولہ بورڈ 49فیصد
لاہور بورڈ 45فیصد
بہاولپور بورڈ 43فیصد
اوور آل پاسنگ :less than 50%
19/08/2025
🎓 پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز
نہم جماعت (9th Class) رزلٹ 2025
📅 تاریخ: 20 اگست 2025
⏰ وقت: صبح 10 بجے
14/08/2025
*یومِ آزادی مبارک! 🇵🇰*
14 اگست ہمیں اس عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے جو ہمارے بزرگوں نے ایک آزاد وطن کے لیے دی۔
آئیے اس دن عہد کریں کہ ہم اپنے وطن پاکستان کو علم، اخلاق، محنت اور اتحاد سے مضبوط بنائیں گے۔
والدین، آپ کی رہنمائی اور بچوں کی تعلیم و تربیت ہی اس قوم کا روشن مستقبل ہے۔
بچو! یہ آزادی تمہارے خوابوں کی تعبیر کا ذریعہ ہے — اسے سنوارنا تمہاری ذمہ داری ہے۔
*وطن کی مٹی گواہ رہنا، ہم وفا نبھائیں گے!*
پاکستان زندہ باد 💚
#14اگست
25/07/2025
پنجاب بھر میں میٹرک امتحانات کی ٹاپر، حرم فاطمہ کو شاندار کامیابی پر دل سے مبارکباد! اور لاہور بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر نور الہدیٰ اور حاجی ابوذَر تنویر اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر محمد علی بھی تعریف کے مستحق ہیں۔ آپ سب ہمارے روشن پنجاب کے حقیقی سفیر ہیں۔
13/06/2025
اتنی شدید گرمی میں آپ گھر سے باہر نکلیں اور گرمی میں جھلستے ہوئے واپس گھر آئیں اور پھر بھی آپ کے دماغ میں درخت لگانے کا خیال نہ آئے تو اپنی سوچ اور مستقبل دونوں کے لیے فاتحہ پڑھ لیجیے گا.
خدارا درخت لگائیں کیونکہ
درخت ہیں تو ہم ہیں ۔۔۔۔۔
23/03/2025
یومِ پاکستان – ایک خواب سے حقیقت تک کا سفر
23 مارچ 1940 کو لاہور کے منٹو پارک میں گونجنے والی آواز نے تاریخ کا رخ بدل دیا۔ وہ آواز تھی ایک آزاد ریاست کی، جہاں ہم اپنے دین، ثقافت اور روایات کے مطابق زندگی گزار سکیں۔
یہ دن ہمیں اتحاد، محنت اور قربانی کی اہمیت سکھاتا ہے۔ آج ہم سب کو اپنے ملک کے روشن مستقبل کے لیے محنت کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔ تعلیم، اخلاق اور کردار کے ذریعے پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانا ہمارا قومی فرض ہے۔
پاکستان پائندہ باد! ❤️🇵🇰
17/02/2025
میٹرک (نہم و دہم) پہلا سالانہ امتحان 2025 کے امتحان میں شرکت کرنے والے جملہ امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے تمام امیدواران رولنمبر سلپ کے ہمراہ اپنا قومی شناختی کارڈ اور دو عدد مصدقہ تصاویر بھی امتحانی سنٹر میں ساتھ لائیں گے۔
06/02/2025
*📢 `پنجاب میٹرک امتحانات کی ڈیٹ شیٹ`*
*پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 4 مارچ 2025 سے شروع ہونے والے ہیں۔*
ڈیٹ شیٹ کے تحت پہلے گروپ کا پہلا پرچہ عربی جبکہ دوسرے گروپ کا پہلا پرچہ تاریخ کا ہوگا۔ 5 مارچ 2025 دونوں گروپ انگریزی لازمی کا پرچہ دیں گے۔ 6 مارچ 2025 کو اکنامکس، ہیلتھ اور فزیکل ایجوکیشن کے پرچے ہیں۔ اس کے بعد 7 مارچ 2025 کو دونوں گروپوں بیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کا امتحان دیں گے۔
05/02/2025
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے حوالے سے اہم وضاحت
سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مارچ کے بجائے 8 اپریل سے اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 7 مئی سے شروع ہوں گے۔ تاہم، اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
محکمہ تعلیم نے باقاعدہ طور پر نہم اور دہم کے ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے، اور امتحانات اسی شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ طلبہ ان افواہوں پر بالکل بھی کان نہ دھریں اور اپنی تیاری جاری رکھیں۔
براہ کرم مستند ذرائع کے علاوہ کسی بھی غیر تصدیق شدہ خبر پر یقین نہ کریں.!!!