تنظیم اساتذہ پاکستان

تنظیم اساتذہ پاکستان ہر سطح کے اساتذہ کرام کی نمائندہ تنظیم جس کا نصب العین ہے
"قرآن وسنت کی روشنی میں انسانی زندگی کی تعمیر کے ذریعے رضائے الٰہی کا حصول"

18/09/2026
18/09/2026

*اساتذہ بامقصد تعلیم کے ساتھ کردار سازی پر توجہ دیں، ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال *
*سوات:*
تنظیم اساتذہ پاکستان کے *مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال* نے کہا ہے کہ اساتذہ بچوں کو بامقصد تعلیم کے ساتھ کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ملک کو مخلص، دیانت دار اور باکردار قیادت میسر آ سکے۔ تنظیم اساتذہ طلبہ و اساتذہ کی تربیت، مسائل کے حل اور یتیم و مستحق بچوں کی تعلیمی معاونت کے لیے عملی جدوجہد کر رہی ہے۔
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوکارئی سوات میں تعلیمی ریلیف پیکیج کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنظیم اساتذہ خیبر پختونخوا اب تک *16 ہزار سے زائد مستحق بچوں* میں تعلیمی ریلیف پیکیج تقسیم کر چکی ہے۔ تقریب میں سکول کی کمپیوٹر لیب اور لائبریری کا افتتاح اور شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا گیا۔
مقررین نے تعلیمی بورڈز میں فیل شدہ مضامین کی دوبارہ داخلہ فیس میں اضافے، سکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی اور طبقاتی نظامِ تعلیم کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے بنیادی مقاصد کردار سازی، قوم سازی اور مہارت سازی ہیں، جنہیں یکساں اہمیت دینا ضروری ہے۔
منجانب:
میڈیا سیل تنظیم اساتذہ پاکستان، صوبہ خیبر پختونخوا

18/09/2026
ملاگوری: تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع خیبر کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول پیندی للمہ ملاگوری میں مستحق، نادار اور ...
18/09/2026

ملاگوری: تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع خیبر کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول پیندی للمہ ملاگوری میں مستحق، نادار اور یتیم طلباء کی تعلیمی معاونت کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد ہوا جس کے مہمانِ خصوصی تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال تھے۔ پروگرام میں تنظیم اساتذہ پاکستان کے صوبائی سیکرٹری ڈاکٹر محمد عثمان، صدر ضلع خیبر شریف اللّٰہ آفریدی، مرکزی سیکرٹری مالیات تنظیم اساتذہ پاکستان مصباح الاسلام، دیگر ضلعی ذمہ داران، اساتذہ کرام، عمائدینِ علاقہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور طلباء کی تربیت، مالی معاونت اور وظائف وغیرہ کی فراہمی بھی ۔۔ صوبائی سیکرٹری ڈاکٹر محمد عثمان نے کہا کہ تنظیم اساتذہ کے کاموں کا سبق اور عبرت یہی ہے کہ ہم دینے والے بنیں، خیر بانٹیں اور دوسروں کو فائدہ پہنچائیں۔
صدر تنظیم اساتذہ ضلع خیبر شریف اللہ آفریدی نے طلبہ کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھے اخلاق، کردار سازی اور تربیت کی طرف متوجہ کیا، جبکہ اساتذہ کو صالح اجتماعیت اختیار کرنے اور تنظیم اساتذہ پاکستان میں شمولیت کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم اساتذہ ایک ایسی صالح تنظیم ہے جو خدمت بھی کرتی ہے اور تربیت بھی۔
اس موقع پر تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع خیبر، دیا پاکستان اور لوکل زکوٰۃ کمیٹی کے تعاون سے مستحق، نادار اور یتیم طلبہ میں تقریباً 8 لاکھ روپے مالیت کی نقد امداد، مفت اسکول بیگز اور کپڑے تقسیم کیے گئے۔ اس اقدام کا مقصد مستحق طلبہ کی حوصلہ افزائی اور ان کی تعلیمی ضروریات میں معاونت فراہم کرنا تھا۔
پروگرام کے اسٹیج کے فرائض صفی اللہ جنیدی نے احسن انداز میں انجام دیے۔

اساتذہ بچوں کو بامقصد تعلیم کے ساتھ کردار سازی پر توجہ دیں، ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیالسوات ( ) تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرک...
17/09/2026

اساتذہ بچوں کو بامقصد تعلیم کے ساتھ کردار سازی پر توجہ دیں، ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال
سوات ( ) تنظیم اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے کہا ہے کہ اساتذہ کرام بچوں کو بامقصد تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کے لیے مخلص، دیانت دار اور باکردار قیادت تیار کریں۔ تنظیم اساتذہ طلبہ و اساتذہ کی تربیت اور رہنمائی کے ساتھ ان کے مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد کر رہی ہے، جبکہ یتیم اور مستحق بچوں کے لیے تعلیمی ریلیف پیکیج کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوکارئی سوات میں سوات کے مختلف سرکاری و نجی سکولوں کے یتیم اور مستحق بچوں میں تعلیمی ریلیف پیکیج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے تنظیم اساتذہ خیبر پختونخوا کے نائب صدر بختیار زمین، سابق مرکزی جنرل سیکرٹری حمیدالحق، ضلعی صدر و پرنسپل اختر علی خان، ابدالی سکول سسٹم کے ڈائریکٹر اختر علی خان جی اور ضلعی جنرل سیکرٹری عزیز احمد امین نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے سکول کی کمپیوٹر لیب اور لائبریری کا افتتاح کیا، جبکہ سکول میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا گیا۔
مقررین نے کہا کہ تنظیم اساتذہ خیبر پختونخوا کے مختلف سکولوں میں اب تک 16 ہزار سے زائد مستحق بچوں میں تعلیمی ریلیف پیکیج تقسیم کر چکی ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔ بعض سکولوں میں ریلیف بینک بھی قائم کیے گئے ہیں، جہاں اساتذہ اور طلبہ رضاکارانہ طور پر چندہ جمع کرتے ہیں، جس سے یتیم اور مستحق بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈز میں فیل شدہ مضامین کے پرچوں کی دوبارہ داخلہ فیس میں بے تحاشا اضافہ کیا گیا ہے، جس کی واپسی کے لیے تنظیم اساتذہ کی جدوجہد جاری ہے۔ سکولوں میں کمروں اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
مقررین نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، اس لیے نوجوان نسل کی تعلیم، تربیت اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملک سے طبقاتی نظامِ تعلیم کے خاتمے کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے تین بنیادی مقاصد کردار سازی، قوم سازی اور مہارت سازی ہیں، تاہم تعلیمی اداروں میں زیادہ تر توجہ صرف مہارت سازی پر مرکوز ہے، جس کے باعث معاشرے میں اخلاقی اقدار اور دیانت داری کے مسائل جنم لے رہے ہیں۔
تقریب میں طلبہ نے حب الوطنی کے موضوع پر ایک خوبصورت خاکہ بھی پیش کیا، جبکہ یتیم اور مستحق بچوں میں تعلیمی ریلیف پیکیج تقسیم کیے گئے، جن میں سکول بیگ، کاپیاں، جوتے اور دیگر ضروری سامان شامل تھا۔

سوات خیبر پختونخواہ صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال کا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ڈھیرئی سوات ...
17/09/2026

سوات خیبر پختونخواہ
صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال کا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ڈھیرئی سوات کا دورہ اور اساتذہ کرام سے سے ملاقات۔

سوات خیبر پختونخواہ صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال کا حراء سکول اینڈ کالج کانجو سوات کا  دورہ...
17/09/2026

سوات خیبر پختونخواہ
صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال کا حراء سکول اینڈ کالج کانجو سوات کا دورہ اور اساتذہ کرام سے سے ملاقات۔

سوات خیبر پختونخواہ صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال کا گورنمنٹ ہائی سکول کانجو سوات میں صباحی ...
17/09/2026

سوات خیبر پختونخواہ
صدر تنظیم اساتذہ پاکستان پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال کا گورنمنٹ ہائی سکول کانجو سوات میں صباحی اسمبلی میں طلبہ و اساتذہ سے خطاب اور سکول سٹاف سے ملاقات۔

صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری اورسیکرٹری تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ عبدالحفیظ احمدانی ...
17/09/2026

صدر تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری اور
سیکرٹری تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ عبدالحفیظ احمدانی کو بطور اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ 18 میں ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں اور ترقی سے نوازے آمین ثم آمین۔
پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال
صدر تنظیم اساتذہ پاکستان

Address

47 Tanzeem Manzil Bahawal Sher Road Mazang
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when تنظیم اساتذہ پاکستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share