حَىَّ عَلىَ الْفَلَاحِ

حَىَّ عَلىَ الْفَلَاحِ

Share

ہمارا مقصد اسلامی بنیادی تعلیم ہر ایک تک پہنچانا ہے.

02/07/2023

سویڈن کے عمل پہ مذمّت اور افسوس بہت ہی چھوٹی چیزیں ہیں اس پہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

24/06/2023
21/04/2023

تمام اہلِ اسلام کو عیدالفطر کی مبارکباد ،
اللہ کریم سبھی کو اپنی حفظ و امان میں رکھیں اور صحت و تندرستی عطا فرمائیں ۔
برادران اسلام ، براہ کرم اپنے انفرادی کاموں پہ توجہ دیں اور تمام ایسے کام جو اسلام کے منافی اور اسلامی ریاست کے منافی ہیں فی الفور ترک کرنے کی کوشش کریں ۔ جب ہم زیادہ سے زیادہ لوگ سُنّتِ نبوی صلی اللہ علیہِ وآلہ وسلم اور اللہ کریم کے احکامات پہ عمل شروع کر دیں گے تو ظاہر ہے کہ بہترین اسلامی معاشرہ وجود میں آئے گا اور اسی طرح ہماری فلاح کاسلسلہ شروع ہو جائے گا ۔

جَزاکمُ اللہ خیراً

02/12/2022

ڈائیلاسس
ڈائلاسس(Dialysis) کے دوران جسم سے خون سرخ نالی سے باہر نکالا جاتا ہے ، پھر مشین سے اسے گزارنے کے بعد جسم میں دوبارہ نیلی نلی سے داخل کردیا جاتا ہے
ایک ڈائلاسیس کا process تقریباً چار گھنٹے چلتا ہے، اور یہ عمل مریض کو ہفتے میں دو سے تین مرتبہ دہرانا پڑتا
وہیں جن لوگوں کے گردے (Kidneys)صحت مند ہیں ان کے جسم میں یہی عمل خود بخود دن میں 36 مرتبہ ہوتا ہے، بنا کسی تکلیف کے اور مکمل آرام کے ساتھ
آپ نہیں جانتے کہ ہر دم ، ہر آن رب تعالیٰ کی کس قدر نعمتیں ہم پر برس رہی ہیں۔ اس لئے ہمیشہ رب کا شکر ادا کرتے رہیں

فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ . . . . ❤

15/11/2022

*اگر محمد رسول اللہ صَلَّى اللہ علیہ وآلہ وسلم اک دن تم سے ملنے آجائیں*

انگریزی زبان کی یہ نظم جس نے بھی لکھی ہے اللہ تعالٰی اسے جزائے خیر دیں، نہایت فکر انگیز اور ایمان سے بھر پور کلام ہے،
یہ اسکا اردو ترجمہ ہے۔
_________________________

اگر محمد رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم اک دن تم سے ملنے آ جائیں
بالکل اچانک تشریف لائیں
میں حیران ہوں کہ تم کیا کرو گے_کیا کرو گے؟
ہاں میں جانتا ہوں_تم اپنا سب سے بہترین کمرہ_اپنے محترم مہمان کو پیش کرو گے.

سب سے عمدہ سب سے اعلی __ طعام(کھانا) کا اہتمام کرو گے۔اپنی ہر بات سے انہیں احساس دلاو گے
کہ ان کی آمد سے تم بہت خوش بہت دلشاد ہو۔ _ان کی آمد تمھارے لئے اعزاز ہے
اک ناقابل مسرت بیان __اور مسلمان کا اک حسین خواب ہے۔

لیکن! جب تم انہیں آتا دیکھو گے__کیا ان سے دوڑ کے دروازے پہ مل پاؤ گے؟
ان کے استقبال میں اپنے بازو وا کر سکو گے؟
یا ان کی اندر آمد سے پہلے ہی تمہیں
اپنا لباس تبدیل کرنے دوڑجانا پڑے گا؟
ان کی نظروں سے چھپا کے تمام رسائل ہٹا کے
قرآن پاک سجانا پڑے گا__پھر کیا تم اپنےٹی وی پر وہی لباس _وہی مناظر دیکھ سکو گے؟
یا ان کی نظر پڑنے سے پہلے ہی
دوڑ کر اپنا ٹی وی بند کرو گے؟
کیا اس خواہش پرکہ ان کی سماعت سے
تمہارا ریڈیو، تمہارا ٹی وی، تمہاری سی ڈیز، تمہاری ڈی وی ڈیز دور رہیں؟
ان سب کو کہیں چھپا دو گے؟
اور پچھتاو گے کہ کاش __تم نے اس وقت اس اونچی آواز میں_کبھی بات ہی نہ کی ہوتی
کیا نغمہ و موسیقی کے آلات چھپا کر
ان پر احادیث کی کتابیں ڈھانپ دو گے؟
اور پھر کیا تم انہیں اپنے گھر کے ہر گوشے میں ہر جگہ ہر حصے میں بلا جھجھک لے جاؤ گے؟
یا پھر انہیں اپنا گھر دکھانے سے پہلے ہی
یہ سب چھپانے دوڑ جاو گے؟

میں حیران ہوں__اگر
محمدصَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم ایک یا دو دن تمہارے ساتھ رہنا چاہیں۔۔
تمہاری ذات تمہارے خاندان کو یہ اکرام دینا چاہیں
کیا تم اپنے معمول کے مطابق کام کر پاؤ گے
وہی الفاظ جو کہتے ہو کہہ پاو گے؟
کیا تمہاری زندگی کے روز و شب بر قرار رہ سکیں گے؟
کیا تمہارے گھر کی روزمرہ کی گفتگو__ویسے ہی جاری رہ سکے گی؟ یا تمہارے لیے ان کے ساتھ
کھانا کھاتے ہوئے کھانے کی دعائیں پڑھنا بھی مشکل ہو جائیں گی؟ __
تمہیں نمازیں ٹال کر سو جانا یاد رہے گا؟
کیا تمہیں خوشی کے ساتھ رب کے دربار میں بار بار جھکنا یاد رہے گا؟
جو گیت اور نغمے اکثر گنگناتے ہو؟ ان کے سامنےوہی گنگنا پاؤ گے؟
وہی کتابیں وہی رسالے جو پڑھتے ہو پڑھ پاؤ گے؟
انہیں بتا سکو گے کہ تمہاری سوچ
اور تمہارے خیالات اور تمہاری نگاہیں۔کہاں کہاں کس کس کو کہاں کہاں ٹٹولتی ہیں؟
انہیں بتا پاؤ گے؟ کہ جو سب کچھ __تمہاری روح تمہارے وجود میں سمایا ہوا ہے؟ کیاہر اس جگہ جہاں تم جاتے ہو
محمدصَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم کو اپنے ہمراہ لے جا سکو گے؟
اپنے ہر ساتھی ہر ملنے والے سے انہیں ملوا پاؤ گے؟
یا چاہو گے کہ ان کے قیام تک یہ سب تم سے دور ہی رہیں؟
اور اگر وہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم ساری عمر تمہارے ساتھ رہنا چاہیں__تو کیا تم تمام عمر کے لئے
انہیں( صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم )اپنا مہمان بنا پاو گے؟

ِیا پھر ایک آزادی اور اطمینان کا سانس لو گے؟ جب آخرکار وہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم اک دن آئے
تمہارے گھر سے وہ واپس لوٹ جائیں کیا یہ تصور یہ خیال خو شگوار نہیں ہو گا؟
اگر میں جاننا چاہوں کہ تم اس وقت کیا کرو گے؟
جب محمدصَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم کچھ دن کچھ وقت تمہارے ساتھ گزارنے کے لئے__اپنی امت کے احوال کی آگہی کے لئے اپنی امت کی خیر خواہی کے لئے__تمہارے گھر مہمان رہیں!

*اگر سیدنا محمد رسول اللہ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم اک دن تم سے ملنے آ جائیں*

15/11/2022

Poem:

If the Prophet visited you
I wonder........................

If Prophet MUHAMMAD صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّم visited you

Just for a day or two,

If he came unexpectedly,

I wonder what you would do?

Oh I know you would give your nicest room,

To such an honored guest,

And you would serve him your very best.

You would be the very best,

Cause you're glad to have him there,

That serving him in your home

Would be a joy without compare.

But...when you see him coming,

Would you meet him at the door

With your arms outstretched in welcome,

To your visitor?

Or...would you have to change your clothes

before you let him in?

Or hide some magazines and put

The Quran where they had been?

Would you still watch those movies,

Or your T.V. set?

Or would you switch it off,

Before he gets upset.

Would you turn off the radio,

And hope he had not heard?

And wish that you did not utter

your last loud hasty word?

Would you hide your wordly music,

And instead take out Hadith books?

Could you let him walk right in,

Or would you rush about?
And I wonder...if the Prophet spent, a day or two with you,

Would you go on doing the things you always do?

Would you go right on and say the things You always say?

Would life for you continue

As it does from day to day?

Would your family conversations,

Keep up their ususal pace?

And would you find it hard each meal,

To say a table grace?

Would you keep up each and every prayer?

Without putting on a frown?

And would you always jump up early,

For Fajr at dawn?

Would you sing the songs you always sing?

And read the book you read?

And let him know the things on which,

Your mind and spirit feed?

Would you take the Prophet with you,

Everywhere you plan to go?

Or, would you maybe change your plans,

Just for a day or so?

Would you be glad to have him meet,

Your very closest friends?

Or, would you hope they stay away,

Until his visit ends?

Would you be glad to have him stay,

Forever on and on?

Or would you sigh with great relief,

When he at last was gone?

It might be intresting to know,

The things that you would do.

If Prophet Muhammad, came,

To spend some time with you.

- Author Unknown

28/06/2022

سود ایک لعنت ہے جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے امیر کی دولت بڑھتی ہے اور غریب مزید غربت کی دلدل میں دھنس جاتا ہے

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Lahore