04/05/2025
فکر جدید بک سرکل – 3 مئی 2025 ادارہ فکر جدید میں، کتاب:
The General’s Son:
(The Journey of an Israeli in Palestine)
پر گفتگو ہوئی۔ یہ کتاب ایک اسرائیلی جنرل کے بیٹے کے ضمیر کی بیداری، فلسطینیوں سے ہمدردی، اور انصاف کی تلاش کا سفر بیان کرتی ہے۔ سیشن کو عامر حسین قریشی نے لیڈ کیا، جنہوں نے کتاب کے تاریخی، سیاسی اور ذاتی پہلوؤں کو نہایت مؤثر انداز میں اُجاگر کیا۔
سیشن کی خاص بات شرکاء کی آزادانہ اظہارِ رائے تھی، جس نے گفتگو کو فکری گہرائی بخشی۔ ہر پارٹیسپینٹ نے کتاب کے تناظر میں اسرائیل-فلسطین تنازعے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جس سے مکالمے میں وسعت آئی۔
اس کتاب نے جہاں اسرائیل-فلسطین تنازعہ کے نئے زاویے پیش کیے، وہیں قارئین کو یہ سوچنے پر بھی مجبور کیا کہ انصاف، مزاحمت اور انسانیت کی اصل بنیاد کیا ہے۔ سیشن میں نہ صرف کتاب کا تنقیدی جائزہ لیا گیا بلکہ فلسطین کی حالیہ صورتِ حال اور عالمی ردِ عمل پر بھی کھل کر بات ہوئی۔
یہ نشست محض ایک کتاب پر گفتگو نہیں تھی، بلکہ یہ ضمیر، بیداری اور عالمی شعور کے درمیان ایک مکالمہ تھا۔
27/04/2025
Fikr Jadeed Book Circle is organized every month of last week. This month, we are holding a productive and thought-provoking discussion on the issue of Palestine, focusing on the history of Gaza and Israel. We will explore why Israel imposed severe restrictions on Gaza and Palestine, and why Muslim Ummah remains silent on this critical issue.
Soft request to all participants to read the Selected book beforehand to ensure an engaging and insightful conversation. Your active participation will make the discussion more meaningful.
22/03/2025
رمضان المبارک 2025 ، فکر جدید بک سرکل میں صاحبزادہ محمد امانت رسول صاحب نے سورہ الکہف کے مضامین پر نہایت معنی خیز اور فکر انگیز گفتگو فرمائی۔ اس نشست میں انہوں نے سورہ کہف میں موجود مختلف واقعات، ان کے پس منظر، روحانی و فکری نکات اور عصر حاضر سے ان کے تعلق پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
خاص طور پر انہوں نے اصحاب کہف، حضرت موسیٰؑ اور حضرت خضرؑ کے واقعے، ذوالقرنین کے قصے اور ان میں پوشیدہ حکمتوں کو نہایت دلنشین انداز میں بیان کیا۔ ان کی گفتگو میں قرآن کریم کی آیات کو جدید تناظر میں سمجھنے کی کوشش نمایاں تھی، جس میں علمی اور فکری گہرائی کو نمایاں کیا گیا۔
اگر آپ اس بیان کو سننا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://youtu.be/ZN6JHMYOhHc
یہ بیان سننے کے بعد، اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوالات یا مزید وضاحت درکار ہو تو بلا جھجک رابط کر سکتے ہیں
رابط نمبر 03401654066
15/03/2025
رمضان کی مبارک ساعتوں میں سورت الکھف پر بک سرکل کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں صاحبزادہ محمد امانت رسول صاحب گفتگو کریں گے۔ احباب بھی اس میں آنلائن یا فزیکل شرکت کر سکتے ہیں۔ درس کے اختتام پر سوالیہ سیشن بھی ہوگا۔ شرکت کے لیے سورت کا مطالعہ کر کے آئیں۔
رابط نمبر
03401654066
15/02/2025
فروری بک سرکل کے لیے وضع حدیث کتاب کا انتخاب کیا گیا ہے جس کا اُردو ترجمہ اسد اللہ خالد صاحب نے کیا اور بک سرکل کی گفتگو کو بھی اسد صاحب لیڈ کریں گے۔
کتاب "وضع حدیث" میں اسد اللہ خالد نے حدیث کی تشکیل اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔ اس کتاب میں حدیث کا مطلب کیا ہے اور یہ کیسے اسلامی تعلیمات کا حصہ بنتی ہے۔ پر بحث کی گئی ہے
حدیث کی تصنیف کا عمل کس طرح ہوا اور مختلف محدثین نے اس علم کو محفوظ کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے۔ مزید یہ کہ حدیث کا علم صرف نقل کرنے تک محدود نہیں بلکہ اس کی تحقیق اور مفہوم کی گہرائی تک جانا بھی ضروری ہے۔
کتاب میں مختلف اقسام کی احادیث، ان کی صحت کی جانچ، اور ان کے استعمال کے طریقے پر بھی تفصیل سے بات کی گئی ہے۔ اسد اللہ خالد نے یہ واضح کیا کہ صحیح احادیث کو سمجھنا اور ان پر عمل کرنا مسلمان کی ذمہ داری ہے۔
یہ کتاب حدیث کی تاریخ، اس کی اہمیت اور مختلف پہلوؤں کو سمجھنے کے لیے ایک جامع ماخذ فراہم کرتی ہے.
بک سرکل میں شرکت کے لیے رابط نمبر
03401654066