28/09/2026
کچھ طلبہ اس غلط فہمی کی وجہ سے اپنی پڑھائی پر مطلوبہ توجہ نہیں دے رہے کہ اس سال سلیبس کم یا سمارٹ کیا جائے گا، حالانکہ یہ بات واضح رہنی چاہیے کہ موجودہ تعلیمی سیشن کے لیے سلیبس میں کوئی کمی نہیں کی جا رہی۔ پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق تقریباً 30 فیصد سلیبس کم کرنے کے ساتھ مشکل ٹاپکس اور مشکل سوالات کو بھی نصاب سے نکالنے کی تجویز اگلے تعلیمی سیشن کے لیے ہے، جس میں نئے سلیبس کے حوالے سے تبدیلیاں کی جائیں گی۔ لہٰذا موجودہ سیشن کے طلبہ سلیبس کم ہونے کی امید پر اپنی تیاری میں کمی نہ کریں اور مکمل سلیبس کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنی پڑھائی اور امتحان کی تیاری جاری رکھیں۔