Mulana Abdur Rehman - Late

Mulana Abdur Rehman - Late

Share

This Page is designed in the memory of Late Mulana Abdur Rehman Ahqer. Who was a graduate of Darul U

12/05/2025

۔مرشدسید مودودی
پاکستان ایئرفورس کےپائلٹ کاخواب
اورخواب کی تعبیر !

مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کی صاحبزادی سیدہ حمیرہ مودودی نے اپنی کتاب شجر ہائے سایہ دار میں پاکستان ائیرفورس کے ایک اسکوارڈن لیڈر کی مولانا مودودی کو اپنے خواب کی تفصیل بیان کی ہے۔جو کچھ اسطرح ہے۔

۱۹۷۸ء کے دوران، میں جدہ سے گرمیوں کی تعطیلات کے سلسلے میں لاہور آئی ہوئی تھی کہ ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔ ہوا یوں کہ ایک روز مغرب کے بعد پاکستان ایئر فورس کے دو اسکواڈرن لیڈر سرگودھا سے ابا جان سے ملنے آئے۔ ابا جان دفتر میں بیٹھے کام کر رہے تھے، وہیں انھیں بلوالیا ۔

ان میں سے ایک صاحب جو دیکھنے میں بڑے مضطرب نظر آ رہے تھے۔ بتانے لگے کہ میں نے ایک خواب دیکھا ہے اور جب سے دیکھا ہے میں اس قدر بے چین اور بے کل ہوں کہ نہ مجھے نیند آتی ہے، نہ بھوک لگتی ہے اور نہ میں کسی کام کو دل جمعی سے کر سکتا ہوں ۔ وہ خواب یہ ہے کہ میں مدینے گیا ہوں، تو دیکھتا ہوں کہ مدینہ تو پورے کا پورا بم باری سے تباہ ہو چکا ہے۔ نہ مسجد ہے نہ گنبد خضرا ہے، نہ کوئی گھر اور عمارت سلامت ہے۔ اینٹ سے اینٹ بج چکی ہے۔ جب میں اس مقام پر آتا ہوں جہاں روضہ مبارک ہے۔ تو دیکھتا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کچی قبر کے باہر کھڑے نماز پڑھ رہے ہیں۔۔۔ کہیں قریب ہی سے بہت سے لوگوں کی باتیں کرنے کی آواز آتی ہے۔ میں ادھر دیکھتا ہوں تو ایک تہہ خانے میں سیڑھیاں اترتی نظر آتی ہیں۔ میں فورا نیچے تہہ خانے میں چلا جاتا ہوں۔ ابھی آدھی سیڑھیاں ہی اترا تھا کہ دیکھتا ہوں، چھ سات یہودی صرف جانگیے پہنے، بڑے بڑے چھرے ہاتھوں میں لیے انسانی لاشوں کے ٹکڑے کر کر کے ڈھیر لگا رہے ہیں اور دیواروں کے ساتھ ( اہل مدینہ کی ) بے شمار انسانی لاشیں لٹکی ہوئی ہیں۔ میں یہ منظر دیکھ کر الٹے پاؤں اوپر کی طرف بھاگتا ہوں کہ یہ تو میرے بھی ٹکڑے کر ڈالیں گے۔ اوپر پہنچ کر دیکھتا ہوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم التحیات پڑھ کر سلام پھیر رہے ہیں۔۔۔ سلام پھیر کر میری طرف دیکھ کر آپ فرماتے ہیں : فکر نہ کرو، یہ گوشت بکے گا نہیں!
اور پھر میری آنکھ کھل گئی۔ بس مولانا ، جب سے میں نے یہ خواب دیکھا ہے، روز بروز میری بے کلی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے؟ آپ بتائیے ، اس خواب کی تعبیر کیا ہے؟

اگر چہ ابا جان ، خوابوں کی دنیا سے تعلق نہیں رکھتے تھے ، اور نہ خوابوں کی تعبیر سے نتائج اخذ کرنے کے طرف دار تھے ۔ وہ حقائق کی دنیا اور منطقی اصولوں کو ایمان کے تابع لاکر زندگی بسر کرنے کی دعوت دیتے تھے۔ لیکن اس کے باوجود یہ خواب سن کر ابا جان خود حیران ہوتے جا رہے تھے کہ ایسا خواب تو بڑے بڑے ولیوں کو بھی دیکھنا نصیب نہیں ہوتا مگر یہ اس داڑھی منڈے نوجوان ہوا باز کو نظر آیا ہے۔ کسی آستانہ عالیہ کے سجادہ نشین، کسی فقیہ مصلحت اور کسی حامل جبہ و دستار کو نہیں بلکہ ستاروں پر کمند ڈالنے والے فضائیہ کے مجاہد کو دکھائی دیا ہے، جس کا ایک مطلب یہ ہے کہ مستقبل میں خانقاہوں کے مجاوروں اور حجروں کے باسیوں کے بجائے ، رسم شبیری ادا کرنے والے ایسے نوجوان ہی ملت بیضا کی قیادت کریں گے اور یہی لوگ حرمین الشریفین کی حفاظت و مدافعت کی ذمے داری نبھائیں گے۔

ابا جان نے اُن نوجوان جنگی ہوا بازوں سے کہا: رسول کریم کی حدیث مبارکہ ہے کہ حضرت ابوہریرہ نے روایت کیا ہے. إذا وقعت الملاحِمُ بَعَثَ اللَّهُ بَعْثًا مِنَ الموالى هُمْ أَكْرَمُ الْعَرَب فَرَسًا وَأَجُوَدُ سَلَاحًا يُؤَيِّدُ اللَّهُ بِهِمُ الدِّينِ مشکوة | جب جنگوں پر جنگیں ہوں گی ، تو اللہ ، غیر عرب اقوام میں سے ایک قوم کو اٹھا کر کھڑا کرے گا۔ وہ شہواری میں عربوں سے بہتر اور اسلحے میں ان سے برتر ہوں گے۔ ان کے ذریعے اللہ اپنے دین کی مدد کرے گا۔

پھر کہا: یہ خواب اس حدیث کی طرف بھی اشارہ کر رہا ہے، جو حضرت عبداللہ بن عمرو سے مروی ہے: آخر زمانے میں ایسے لوگ آئیں گے جو پرندوں کی طرح تیز رفتار اور درندوں کی طرح ظالم ہوں گے ( مشکوۃ ۔ یعنی آج ہمیں اس کا یہی مطلب سمجھ میں آتا ہے کہ جنگی ہوائی جہازوں پر سوار ہو کر اپنے ملک سے اڑیں گے اور بڑی بے رحمی سے اپنے مخالفوں کے بچوں، بوڑھوں ، عورتوں اور مخلوق خدا کو تباہ و برباد کرتے جائیں گے، ان کے ہاتھوں نہ کسی کی جان و مال محفوظ ہوگی اور نہ عزت و آبرو
تیسری حدیث مبارکہ یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوذر غفاری کو مخاطب کر کے فرمایا: اے ابوذر، جس وقت مدینے میں ایسی بھوک ہوگی کہ تو اپنے بستر سے کھڑا ہوکر مسجد تک نہیں جا سکے گا ، مگر یہ بھوک تجھ کو مشقت میں ڈال دے گی۔ اس وقت تیرا کیا حال ہوگا جب مدینے میں اتنا قتل ہوگا کہ خون احجار الزيت ( چکنے پہاڑ ) کو ڈھانپ لے گا۔

اسی طرح حدیث دجال سنا کر کہا کہ آپ کا خواب بظاہر اس بات کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے کہ آیندہ صلیب و ہلال کے معرکوں میں ایئر فورس فیصلہ کن کردار ادا کرے گی، اس لیے اللہ نے یہ خواب ایک جنگی پائلٹ کو دکھایا ہے۔ اس لیے یہ وقت اپنے طیارے کے کاک پٹ میں اذان دینے کا ہے۔ آپ کا فرض آپ کو پکار رہا ہے، ملت بیضا اور حرمین الشریفین کی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے۔

ایک حدیث کے مطابق حضرت عیسی علیہ السلام کے نزول کے بعد انھی علاقوں سے فوج ان کی مدد کو پہنچے گی جو غیر عرب ہوں گے، اور اسلحہ وفن سپہ گری میں عربوں سے افضل ہوں گے۔
یاد رکھیے، آپ کی سب سے بنیادی وفاداری اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے، اس کے بعد حرمین سے ہے اور اس کے بعد اپنے وطن سے ۔ آپ ان وفاداریوں کو بیک وقت نبھانے کے لیے اللہ اور قرآن سے تعلق جوڑیں اور اللہ تعالیٰ ہی سے مدد کی دعا کرتے رہا کریں۔

یہ تعبیر سننے کے بعد جب وہ پائلٹ پر سکون ہو کر جانے کے لیے اٹھے تو بیماری اور سخت نقاہت کے باوجود، ابا جان نے کھڑے ہو کر ان سے الوداعی مصافحہ کیا ، اور اصرار کر کے انھیں اپنے کمرے کے دروازے تک رخصت کرنے آئے اور کہا: چونکہ آپ نے خواب میں نبی کریم کی زیارت کی ہے، اس لیے آپ تکریم کے لائق ہیں۔ اب آپ اپنی جو بے چینی اور بے کلی مجھے دے کر جارہے ہیں، نہ جانے میں کب تک اس کیفیت میں مبتلا رہوں گا۔

شجر ہائے سایہ دار۔۔۔میرے والدین
سیدحمیرا مودودی

10/01/2024
25/07/2023

https://www.facebook.com/100044387350863/posts/822482309241340/?sfnsn=scwspmo

یہ جو کہا جاتا ہے کہ حضرت حسین ؓ نے کہا تھا کہ مجھے یزید کے پاس لے جاؤ، میں اس کے ہاتھ پر بیعت کر لوں تو یہ درست نہیں۔ بلکہ انھوں نے کہا تھا کہ مجھے یزید کے پاس جانے دو اور پھر اس سے فیصلہ کرنے دو، خواہ وہ میرے قتل ہی کا فیصلہ کر دے۔ سید مودودیؒ

26/06/2023

فضائل امیر المومنین حضرت معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ:

(1). امام ابن عبدالبر مالکی (ت ٤٦٣هـ) رحمہ اللہ فرماتے ہے :

والصحيح في الأذان في العيدين قول سعيد بن المسيب وبن شهاب وهما من أعلم الناس بالفقه وإماما الناس معاوية أول من فعل ذلك وإنما مروان وزياد من أمرائه

اور درست قول عیدین کی نمازوں میں آذان دینے کے بارے میں امام سعید بن مسیب اور امام ابن شہاب زہری کا ہے، اور وہ دونوں لوگوں میں سے زیادہ فقہ کا علم رکھنے والے اور لوگوں کے امام ہیں، (اور ان کا قول ہے کہ) معاویہ بن ابی سفیان سب سے پہلے شخص ہے جنہوں نے یہ عمل کیا اور لیکن مروان اور زیاد ان کے گورنر تھے۔

(كتاب الاستذكار 2/383)

عیدین کی نماز میں آذان اور اقامت نہیں ہوتی، تواتر سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے عمل چلتا آرہا ہے :

(2). شیخ الاسلام امام ابن عبدالبر مالکی (ت ٤٦٣هـ) رحمہ اللہ فرماتے ہے :

امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہے انہوں نے ایک سے زائد اپنے علماء سے یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے سے لے کر آج اس دن تک عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی آذان اور اقامت نہیں ہوتی (اس شہر مدینہ میں).

ابن عبد البر کہتے ہے :

امام مالک کے پاس اس باب میں کوئی مسند حدیث نہیں تھی (کیونکہ ان کے ہاں یہ عمل تواتر سے چلتا آرہا ہے اس لیے مسند حدیث کی ضرورت نہیں) اور اس بارے میں صحیح مسند احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ سے ثابت ہیں اور یہ ایسا معاملہ ہے جس بارے میں علماء کے درمیان کوئی اختلاف نہیں اور نہ فقہاء کے درمیان کوئی نزاع ہے کہ عیدین کی نمازوں میں کوئی آذان اور اقامت نہیں ہیں اور نہ ہی کسی مسنون نمازوں اور نوافل میں ہے۔ اور آذان صرف فرض نمازوں میں ہے اور اسی پر خلفاء راشدین ابو بکر، عمر، عثمان اور علی کا عمل گذرا ہے، صحابہ کی جماعت اور علماء تابعین اور تمام شہروں کے فقہاء کا۔

اور یہ امام مالک کا قول ہے اہل مدینہ کے بارے میں، امام لیث بن سعد کا اہل مصر کے بارے میں، امام اوزاعی کا اہل شام کے بارے میں، امام شافعی کا اہل حجاز اور عراق کے بارے میں ان کی پیروی کرنے والے علماء اور محدثین میں سے، اور یہ امام ابو حنیفہ کا قول ہے، امام سفیان ثوری اور تمام کوفیوں کا، اور یہی بات امام احمد بن حنبل ، امام اسحاق ، امام ابو ثور، امام داود ظاہری اور امام طبری نے کہی۔

اور بنو امیہ عیدین کی نمازوں میں لوگوں کو آذان دیتے تھے اور اس بارے میں قول گذرچکا ہے کہ کس نے سںے پہلے یہ کیا ابن شہاب کے باب میں اس کتاب میں سے۔

مالك أنه سمع غير واحد من علمائهم يقول لم يكن في الفطر والأضحى نداء ولا إقامة منذ زمان رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى اليوم

قال أبو عمر لم يكن عند مالك في هذا الباب حديث مسند وفيه أحاديث صحاح مسندة ثابتة عن النبي صلى الله عليه وسلم وهو أمر لا خلاف فيه بين العلماء ولا تنازع بين الفقهاء أنه لا أذان ولا إقامة في العيدين ولا في شيء من الصلوات المسنونات والنوافل وإنما الأذان للمكتوبات لا غير وعلى هذا مضى عمل الخلفاء أبي بكر وعمر وعثمان وعلي وجماعة الصحابة وعلماء التابعين وفقهاء الأمصار

هذا قول مالك في أهل المدينة والليث بن سعد في أهل مصر والأوزاعي في أهل الشام والشافعي في أهل الحجاز والعراق من أتباعه من النظار والمحدثين وهو قول أبي حنيفة والثوري وسائر الكوفيين وبه قال أحمد بن حنبل وإسحاق وأبو ثور وداود والطبري وكان بنو أمية يؤذن لهم في العيدين وقد مضى القول في أول من فعل ذلك في باب ابن شهاب من هذا الكتاب

(التمهيد - ابن عبد البر - ط المغربية 24/239)

🦘 محمد کاشف خان

27/05/2023

ایک لمحے کیلئے رک کر زرا ان الفاظ کو غور سے پڑھیں ۔ ان کو تاریخی اور موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں دیکھیں ۔

“خدا کی قسم، اور میں بہت کم قسم کھاتا ہوں، کہ جماعت اسلامی نے جو یہ مسلک اختیار کیا ہے کہ وہ: کسی قسم کے تشدد کے ذریعے سے، یا کسی قسم کی خفیہ تحریک کے ذریعے سے ، یا کسی قسم کی سازشوں کے ذریعے سے انقلاب برپا نہیں کرنا چاہتی، یہ قطعاََ کسی کے خوف کی وجہ سے نہیں ہے۔ یہ قطعاََ اس لیے نہیں ہے کہ ہم اپنی صفائی پیش کرسکیں کہ ہم دہشت گرد نہیں ہیں، اور ہمارے اوپر یہ الزام نہ لگنے پائے۔ اصل بات یہ ہے کہ اسلامی انقلاب اس وقت تک مضبوط جڑوں سے قائم نہیں ہوسکتا، جب تک کہ لوگوں کے خیالات تبدیل نہ کردیے جائیں، جب تک لوگوں کے افکار، لوگوں کے اخلاق اور لوگوں کی عادات کو تبدیل نہ کردیا جائے۔ اگر کسی قسم کے تشدد کے ساتھ، یا کسی قسم کی سازشوں کے ساتھ، یا کسی کے دھوکے بازیوں اور جھوٹ کے ساتھ ، انتخابات جیت لیے جائیں، یا کسی طریقے سے انقلاب برپا کردیا جائے، تو چاہے یہ انقلاب کتنی دیر تک رہے ، یہ اسی طرح اکھڑتا ہےجیسے اس کی کوئی جڑ نہ ہو۔"

مولانا مودودی رح
ہفت روزہ "ایشیا" لاہور،

25/05/2023

سیّد مودودی پر جامعاتی تحقیقات
محمد شاہد حنیف

تحقیق کی دنیا میں کتب، رسائل، مضامین کے علاوہ کسی موضوع یا شخصیت پر جو علمی و تحقیقی مواد سامنے آتا ہے اس میں یونیورسٹیوں میں بی اے آنرز، بی ایس، ایم اے، ایم فل، پی ایچ ڈی، ڈی لٹ وغیرہ کے لکھے جانے والے مقالات چند وجوہ کی بنا پر بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ مقالات کسی شخصیت کے حوالے سے ہوں تو ان کا مقصد اس شخص کے مقام و مرتبے اور عظمت و فضیلت کو سامنے لانے کے علاوہ اس کی سوانح سے آگاہی پیدا کرنا اور اس کی تصنیفات و تالیفات کے مختلف پہلوئوں کو سامنے لانا ہوتا ہے۔
سیّد ابوالاعلیٰ مودودیؒ کا نام علمی دنیا میں کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ ان کی شخصیت اور فکر و فلسفہ کے حوالے سے یونیورسٹیوں میں جو مقالات لکھے گئے ان کی فہرست پیش کی جارہی ہے۔ اس فہرست سے نہ صرف ان پر کیے گئے کام سے آگاہی ہوگی بلکہ ان کی علمی خدمات کو سامنے لانے کے لیے اہلِِ علم و فضل کو مزید موضوعات سامنے لانے اور طلبہ سے کام کروانے کے لیے راہ ہموار ہوگی۔ درج ذیل فہرست میں سب سے پہلے مقالہ نگار کا نام، پھر مقالہ کا عنوان لکھ کر لکیر (…)کے بعد یونیورسٹی کا نام، نگران مقالہ اور پھر سن درج کیا گیا ہے۔ تمام مقالات ان جامعات میں شعبہ علومِ اسلامیہ کے تحت لکھے گئے ہیں، دیگر شعبوں میں لکھے جانے والے مقالات کے ساتھ اس شعبے کا نام درج ہے۔ یاد رہے کہ مزید تحقیق کا سفرجاری ہے، اور جماعت اسلامی کے حوالے سے لکھے گئے مقالات کی تفصیلات بعد میں پیش کی جائیں گی۔ اِن شاء اللہ
٭٭٭٭
سیّد ابوالاعلیٰ مودودی …پر آنرز و بی ایس مقالات
mمائدہ اشرف: اسلامی ریاست از مولانا مودودی و اسلامی ریاست از امین احسن اصلاحی کا تقابلی جائزہ… جی سی، لاہور (بی اے آنرز)، نگران: نائلہ صفدر، ڈاکٹر، 2015-19 mزاہدہ نذیر:: معارف القرآن از (مفتی محمد شفیع) اور تفہیم القرآن از (سیّد مودودی) کی روشنی میں سورۃ الدھر کا مطالعہ… گلبرگ، نگران: عرفانہ مرتضیٰ، مسز، 2017 mشازیہ ناز:: سیرت نگاری: سیرت سرورِ عالمؐ (سیّد مودودی) اور سیرۃ المصطفیٰؐکا تقابلی مطالعہ… زکریا، نگران: محمود سلطان کھوکھر، 2019 mعمارہ احسن:: دو قومی نظریہ: سیّد مودودی پر اعتراضات اور ان کا تجزیاتی مطالعہ [شعبہ شیخ زائد]… پنجاب، نگران: جمیلہ شوکت، ڈاکٹر، 2017 mعمر فاروق:: مولانا مودودی اور نقد مغرب [شعبہ شیخ زائد]… پنجاب، نگران: ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل، 2014
سیّد ابوالاعلیٰ مودودی …پر ایم اے کے مقالات
mاسما صدیق:: مولانا مودودی کے رسائل و مسائل: تفسیری نکات اور بائبل کی روشنی میں تقابلی جائزہ… جی سی، نگران: محمد حامد رضا، 2013 mاسما کریم:: سیّد مودودی کا فلسفہ اخلاق… پنجاب، نگران: محمد حماد لکھوی، 1999 mام سلمہ:: مولانا ابوالاعلی مودودی بحیثیتِ سیرت نگار… زکریا، نگران: فریدہ یوسف، ڈاکٹر، 2005 mبشریٰ پروین:: سیّد مودودی کا اسلوب دعوت: تحقیقی مطالعہ… پنجاب، نگران: محمد حماد لکھوی، 1997 mجاوید اقبال ملک:: سیّد مودودی اور تہذیبِ مغرب… پنجاب، نگران: شبیر احمد منصوری، 1989 mحنا سہیل:: مولانا سیّد ابوالاعلی مودودی کے سیاسی افکار… زکریا، نگران: محمد ادریس لودھی، 2005 mراشد مشتاق:: مسئلہ ملکیت زمین، سیّد
مودودی اور رحمت اللہ طارق کی آرا کا تقابلی جائزہ… جی سی،
نگران: شمس الرحمٰن، ڈاکٹر، 2016-18 mروبینہ تبسم:: سرسیّد
احمد خان اور مولانا مودودی کے تعلیمی افکار کا تقابلی جائزہ…
پنجاب، نگران: ممتاز احمد سالک، 1990 mزینب اقبال:: ردِّ قادیانیت: سیّد مودودی کی خدمات کا مطالعہ… پنجاب، نگران: احسان الرحمٰن غوری، 2008 mسکندر عباس:: اقوام سابقہ کے قرآنی احوال و واقعات میں سیّد مودودی کا اسلوب… پنجاب، نگران: محمد حماد لکھوی، 2013 mسکندر عباس:: قرآن مجید میں اقوام سابقہ کے احوال و واقعات پر سیّد مودودی کا اسلوب… پنجاب، نگران: محمد حماد لکھوی، 2013 mشاہدہ اشرف:: مولانا مودودی بحیثیتِ فقیہ… پنجاب، نگران: بشیر احمد صدیقی، 1983 mشیریں اعظم:: توحید الٰہی: سیّد مودودی کا مؤقف و استدلال… پنجاب، نگران: ممتاز احمد سالک، 2001 mصائمہ فاروق:: تہذیبِ اسلامی: اقبال سیّد مودودی کے افکار کا تحقیقی مطالعہ… پنجاب، نگران: شبیر احمد منصوری، 1996
mطاہرہ ہما، سیّدہ:: عائلی زندگی اور افکارِ سیّد مودودی… پنجاب، نگران: محمود اختر، حافظ، 2001 mطلعت ظہور:: سیّد ابوالاعلیٰ مودودی بطور نثر نگار [شعبہ اردو]… پنجاب، نگران: رفیع الدین ہاشمی mعائشہ حفیظ:: ردِّ دہریت و الحاد پر مولانا مودودی کی خدمات… پنجاب، نگران: غلام علی خان، 2002 mفرح ادیبہ:: مولانا سیّد ابوالاعلی مودودی کی حدیث میں خدمات… پنجاب، نگران: شبیر احمد منصوری، 1995 mفقیہ گل:: رسائل و مسائل (سیّد مودودی) تعارف و تجزیہ… پنجاب، نگران: غلام علی خان، 2009 mمبشر سعید، حافظ:: شرح المودود
فی رواۃ سنن ابی داؤد : کتاب طہارت… منہاج، نگران: علی احمد سندیلوی، 2000 mمحمد اشرف راحت:: سیّد ابوالاعلیٰ مودودی اور جدید فقہی مسائل پر ان کی آر… زکریا، نگران: نور الدین جامی، 1987 mمحمد اعظم، حافظ:: اسلامی نظامِ حکومت: پرویز اور مولانا مودودی کے تصورات کا تقابلی جائزہ… بہاولپور، نگران: افتخار احمد، حافظ ڈاکٹر، 2013 mمحمد افضل:: سیّد مودودی بحیثیتِ سیرت نگار… پنجاب، نگران: شبیر احمد منصوری، 1990 mمحمد ایوب طاہر:: مولانا مودودی بحیثیتِ مفسر… پنجاب، نگران: خالد علوی، ڈاکٹر، 1983 mمحمد ذوالفقار:: مولانا مودودی بحیثیتِ ماہر اقتصادیات… پنجاب، نگران: نذیر احمد، حافظ، 1990 mنعمت علی، رانا:: مولانا مودودی بحیثیتِ متکلم… زکریا، نگران: علی اصغر سلیمی، 1986
سیّد ابوالاعلیٰ مودودی …پر ایم فل کے مقالات
mابوبکر عزیز:: مدارج النبوۃ اور سیرت سرورِ عالمؐ (سیّد مودودی) کا تحقیقی و تقابلی جائزہ… زکریا، نگران: محمود سلطان کھوکھر، 2013 mاحمد عبداللہ:: مولانا مودودی کے اصولِ تفسیر: تحقیقاتی و تجزیاتی مطالعہ… لیڈز، نگران: محمد اقبال نکیانہ، 2014 mافشاں بھٹہ:: نظریہ ملکیت زمین: مولانا ابوالاعلی مودودی اور مولانا محمد طاسین کے افکار کا تقابلی جائزہ… زکریا، نگران: عبدالقدوس صہیب، 2008 mجنید اعوان، حافظ:: نقدِ مغرب پر مولانا مودودی اور ابوالحسن علی ندوی کے افکار کا تقابل… پنجاب، نگران: عاصم نعیم، ڈاکٹر، 2017-19 mحامد کریم:: مولانا حامد الانصاری غازی اور مولانا مودودی کے سیاسی نظریات کا تقابلی جائزہ… زکریا، نگران: محمود سلطان کھوکھر، 2012 mرانی رسول بخش:: سیرت سرورِ عالمؐ (سیّد مودودی) اور نبی رحمتؐ (از ابوالحسن علی ندوی) کا تقابلی جائزہ… بلوچستان،
نگران: فریدہ کاکڑ، 1998 mرضوانہ پروین:: عصرِحاضر میں دین کی تفہیم: فکر مودودی کا مطالعہ… پنجاب، نگران: طاہرہ بشارت، ڈاکٹر، 2003 mرفیق احمد:: مولانا سیّد ابوالاعلیٰ مودودی کا تصورِ انقلاب… زرعی، پشاور، نگران: محمد ایاز، ڈاکٹر، 2015-16 mسعدیہ اشفاق:: ڈاکٹر اسرار احمد اور مولانا ابوالا علیٰ مودودی کے نظریہ خلافت کا تقابلی جائزہ… بلوچستان، نگران: نوشین ظہیر، ڈاکٹر، 1992 mسیف الرحمٰن:: امام ابن تیمیہ اور مولانا مودودی کے سیاسی نظریات کا تقابلی جائزہ… یو ایم ٹی لاہور، 2018 mشمائلہ مشتاق:: مباحث ارضِ قرآن، ایک تحقیقی جائزہ، مولانا عبدالماجد دریابادی، سلیمان ندوی اور سیّدمودودی کی تحقیقات کا اختصاصی مطالعہ [شعبہ شیخ زائد]…
پنجاب، نگران: محمد عبداللہ، ڈاکٹر، 2017-19 mصاعقہ رانی:: سیّد ابوالاعلیٰ مودودی، مفتی محمد شفیع اور امین احسن اصلاحی کی تفاسیر کی روشنی میں معجزات کا تحقیقی جائزہ… ہزارہ، نگران: مطیع الرحمٰن، ڈاکٹر، 2016 mصبیحہ اکرم :: سیّد ابوالاعلیٰ مودودی اور معاصرسیرت نگار: تقابلی و تجزیاتی مطالعہ… پنجاب، نگران: شبیر احمد منصوری، 2008 mصفیہ بی بی:: شاہ ولی اللہ اور سیّد ابوالاعلیٰ مودودی کے انقلابی تصورات کا تقابلی جائزہ… گومل، نگران: محمد اظہار الحق، 2011 mظفر اقبال احمد:: مولانا مودودی بطور نثر نگار [شعبہ اردو]… اوپن، نگران: رفیع الدین ہاشمی، 1993
mعریج فاطمہ:: سیّد فرمان علی اور سیّد مودودی کے تراجمِ قرآن کا تقابلی مطالعہ: منتخب آیات کے تناظر میں… جی سی، لاہور، نگران: خورشید احمد قادری، 2015-19 mعظمیٰ عبدالکریم:: حقوق الزوجین (مولانا مودودی) اور ازواجی زندگی کے لیے اہم قانون تجاویز (مولانا جعفر ندوی) کا تحقیقی و تقابلی جائزہ… زکریا، نگران: جمیل احمد، ڈاکٹر، 2016 mعنایت اللہ خان:: مشروعیت جہاد کشمیر: مولانا مودودی، علامہ شبیر احمد عثمانی، ڈاکٹر اسرار احمد اور مولانا وحید الدین خاں کے افکار کا تقابلی مطالعہ… ہزارہ، نگران: محمد ریاض، ڈاکٹر mفہد جبار:: تصورِ دین مولانا مودودی اور ان کے معاصر مفکرین کی آرا کا تقابلی جائزہ… زکریا، نگران: علی اصغر سلیمی، 2012 mفہمیدہ بیگم:: عصری تصور قومیت (نیشن سٹیٹ): مولانا ابوالکلام آزاد اور مولانا مودودی کے افکار کا تحقیقی و تقابلی جائزہ… زکریا، نگران: منزہ حیات، ڈاکٹر، 2017 mقراۃ العین:: مستشرقین کے افکار کا خصوصی مطالعہ
رْوح اسلام (جسٹس امیر علی) اور سیرت سرورِ عالمؐ (سیّد مودودی) کی روشنی میں… زکریا، نگران: رضیہ شبانہ، ڈاکٹر، 2016 mمحبوب عالم فاروقی:: جدید مغربی فکر پر علمائے برصغیر کی تنقیدات: علامہ اقبال، مولانا مودودی، مولانا ندوی اور مولانا دریا بادی کی آرا کا خصوصی مطالعہ… گفٹ، نگران: محمد عمار خان ناصر، 2015 mمحمد اکرام خالد:: ردِّ استشراق میں مولانا ابوالاعلیٰ مودودی اور پیر کرم شاہ الازہری کے منہج و استدلال کا تحقیقی و تقابلی جائزہ: بحوالہ سیرت نگاری… بہاولپور، نگران: عبدالرؤف ظفر، 2012 mمحمد امانت رسول:: احیائے اسلام کی تحریکوں پر فکرِ مودودی کے اثرات… یو ایم ٹی، لاہور، 2014
mمحمد رمضان وٹو:: علوم القرآن میں سیّد مودودی کی خدمات کا تحقیقی مطالعہ… لیڈز، نگران: شبیر احمد منصوری، 2016 mمحمد طاہر شاہ:: تعبیر دین کے بارے میں مولانا مودودی اور مولانا وحید الدین خاں کے افکار کا تقابلی مطالعہ… ہزارہ، نگران: مرسل فرمان، ڈاکٹر mمحمد عارف:: اقامتِ دین کا تصور: مولانا مودودی اور علامہ غامدی کا نظریات کا تقابلی جائزہ… زکریا، نگران: علی اصغر سلیمی، 2013-15 mمحمد عمران:: رسائل و مسائل (سیّد مودودی) اور فتاویٰ نوریہ (محمد نوراللہ نعیمی) کے مناہج کا تقابلی مطالعہ… پنجاب، نگران: غلام علی خان، 2014 mمستقیم معین، سیّد:: سیّد مودودی کا تصور اقامتِ دین: معاصر علما کی آرا کی روشنی میں… یو ایم ٹی، لاہور، 2015 mمسرت شاہین:: مولانا مناظر احسن گیلانی، مولانا ابوالاعلیٰ مودودی کے معاشی افکار کا تقابلی جائزہ: قرآن و سنت کی روشنی میں… بہاولپور، نگران: شمس البصر، ڈاکٹر، 2006 mمنیر احمد:: نظریہ ملکیت زمین: مولانا مودودی اور رحمت اللہ طارق کے افکار کا تقابلی جائزہ… زکریا، نگران: محمد حسین آزاد، 2017 mنازش مقبول:: تجلیاتِ انوار (۔۔۔۔) اور سیرت سرورِ عالمؐ (سیّد مودودی) کا تقابلی جائزہ… زکریا، نگران: منزہ حیات، ڈاکٹر، 2017 mوکیل خان:: معاشی مسائل کے حوالے سے اسلام کا اقتصادی نظام، مولفہ حفظ الرحمٰن سیوہاروی اور معاشیاتِ اسلام مولفہ سیّد مودودی کا تقابلی جائزہ… قرطبہ، نگران: محمد اسلم خان mہاشم:: سیّد ابوالاعلیٰ مودودی اور علامہ غلام رسول سعیدی کی سیاسی آرا کا تنقیدی و تقابلی مطالعہ… سرگودھا، نگران: ساجد اقبال، ڈاکٹر، 2016 mہاشم:: سید ابوالاعلیٰ مودودی اور علامہ غلام رسول سعیدی کی سیاسی آرا کا تنقیدی و تقابلی مطالعہ… سرگودھا، نگران: ساجد اقبال، ڈاکٹر، 2014-16
سیّد ابوالاعلیٰ مودودی …پر پی ایچ ڈی کے مقالات
mحق نواز:: عائلی قوانین میں مولانا مودودی کی آرا (مذاہب فقہیہ کی روشنی میں تجزیاتی مطالعہ)… منہاج؟، نگران: محمد امین، ڈاکٹر mخادم حسین:: مولانا محمد الیاس کاندھلوی اور مولانا سیّد ابوالاعلیٰ مودودی کی دعوت و تحریک کا تقابلی جائزہ… وفاقی، نگران: حسام الدین منصوری، 2011 mصوفیہ فرناز:: سیّد ابوالاعلیٰ مودودی کی تاریخ نویسی کا فنی و تجزیاتی مطالعہ [شعبہ اسلامی تاریخ]… کراچی، نگران: نصیر احمد اختر، ڈاکٹر، 2010 mطاہر حسین شاہ:: دین کی سیاسی تعبیر ابوالاعلیٰ مودودی، ابوالحسن علی ندوی اور وحیدالدین خان کی آرا کا تقابلی مطالعہ… ہزارہ، 2015 mفرزانہ سلیمان:: سیّد ابوالاعلیٰ مودودی بیسویں صدی کے مسلمان مفکر… کراچی، نگران: امتیاز احمد، ڈاکٹر+ عبدالرشید، ڈاکٹر، 1999 mفرید احمد پراچہ:: سیّد مودودی اور ان کے سیاسی افکار… پنجاب، نگران: جمیلہ شوکت، ڈاکٹر، 2003 mفریدہ خانم:: مولانا سیّد ابوالاعلی مودودی کی شخصیت اور تحریک: ایک معروضی مطالعہ… جامعہ ملیہ اسلامیہ، 1991 mقلب بشیر خاور بٹ:: عصری اجتہادی مسائل سیّد مودودی کا موقف و منہج… پنجاب، نگران: حمید اللہ عبدالقادر، 2013 mمحسنہ عظیم:: حدیث میں سیّد مودودی کی خدمات… پنجاب، نگران: جمیلہ شوکت، ڈاکٹر، 2008 mمحمد رفیع مفتی:: سیّد ابوالاعلیٰ مودودی کے کلامی افکار کا تجزیاتی مطالعہ… لاہور یونیورسٹی، نگران: عبدالرؤف ظفر mمحمد طیب سعید:: اسلامی تہذیب و تمدن کی تشکیل جدید، مولانا مودودی اور علامہ محمد اسد کے افکار کا تجزیاتی مطالعہ… زکریا، نگران: محمد ادریس لودھی، 2015
٭٭٭٭
درج ذیل مقالات بہاولپور یونیورسٹی میں لکھے گئے لیکن بوجوہ مکمل معلومات نہیں مل سکیں۔
m اسلامی ریاست از سیّد مودودی اور اسلامی ریاستm سیّد ابوالاعلیٰ مودودی کی تقابلِ ادیان سیّد مودودی کی تصنیف ’’سنت کی آئینی حیثیت‘‘ کی تحقیق و تخریجm سیّد مودودی کے تصور عبادت کا تحقیقی و تجزیاتی مطالعہm سیّد مودودی کے تعلیمی افکار کا تحقیقی جائزہm مودودی کی خدمات کا تحقیقی مطالعہm مولانا مودودی کا تصورِ تجدید و احیائے دینm مولانا مودودی کی معاشی افکار عصرِحاضر کے تناظر میںm مولانا مودودی کے اصولِ تفسیر
تفسیر تفہیم القرآن …پر آنرز اور بی ایس کے مقالات
mمحمد صابر، حافظ:: تفہیم القرآن اور ضیاء القرآن کے اخلاقی مباحث کا تقابلی جائزہ… جی سی، لاہور (بی اے آنرز)، نگران: محمد نعیم انور، 2019 mمحمد عمر فاروق بٹ:: تفہیم القرآن اور ضیاء القرآن کا تقابل: سورۃ الاحزاب کی روشنی میں… جی سی، لاہور (بی اے آنرز)، نگران: محمد فاروق حیدر، 2012 mجمیل الرحمن:: مضامینِ سورۃ الصف تفسیر حقانی اور تفسیر تفہیم القرآن کی روشنی میں [شعبہ شیخ زائد]… پنجاب، نگران: محمد عبداللہ، ڈاکٹر، 2015 mزاہدہ نذیر:: معارف القرآن از (مفتی محمد شفیع) اور تفہیم القرآن از (سیّد مودودی) کی روشنی میں سورۃ الدھر کا مطالعہ… گلبرگ+، نگران: عرفانہ مرتضیٰ، مسز، 2017 mسعدیہ بشیر:: سورۃ الاحزاب کے مضامین کا جائزہ تفہیم القرآن اور ضیاء القرآن کی روشنی میں… گلبرگ+، نگران: عمارہ خان، مس، 2017 mسمیعہ علی:: سورۃ النمل اور سورۃ الساء میں ’’قصہ ملکہ سباء‘‘ کا خصوصی مطالعہ: تفسیر ابن کثیر اور تفہیم القرآن کی روشنی میں… زکریا، نگران: شہلا مظفر، 2014-18
mسنبل فیاض چودھری:: مضامینِ سورۃ الحشر: معارف القرآن اور تفہیم القرآن کی روشنی میں مطالعہ… گلبرگ+، نگران: شبنم غوث، مس، 2017 mشمسہ کنول، سیّدہ:: سورۃ الحجرات کا تفہیم القرآن اور ضیاء القرآن کی روشنی میں مطالعہ… گلبرگ، نگران: عمارہ خان، مس، 2017 mفاراب تنویر:: تفہیم القرآن کی روشنی میں مغربی افکار کا تحقیقی مطالعہ… گلبرگ، نگران: عمارہ خان، مس، 2017 mمریم تنویر:: آیات عذاب جہنم: تفہیم القرآن کی روشنی میں… گلبرگ+، نگران: عمارہ خان، مس، 2017 mملائکہ نور، حافظ:: احکامات پردہ سورۃ نور کی روشنی میں تفہیم القرآن اور تدبر قرآن کا تقابلی جائزہ… لاہور کالج برائے خواتین یورنیورسٹی، نگران: سعیدہ راجہ، مسز، 2017
تفسیر تفہیم القرآن …پر ایم اے کے مقالات
m:: ضیاء القرآن اور تفہیم القرآن کی روشنی میں سورۃ لقمان کے مضامین کا تقابلی جائزہ… اوپن2010 mآمنہ سحر:: قصص القرآن کی تفسیر اسالیب و مناہج، تفسیر حقانی، تفسیر ماجدی، تفہیم القرآن اور تدبر قرآن کا تنقیدی اور تقابلی جائزہ [شعبہ شیخ زائد]… پنجاب، نگران: محمد عبداللہ، ڈاکٹر، 2017 mاسما احمد:: سورۃ یوسف: تفہیم القرآن، ضیاء القرآن کا تقابلی جائزہ… جی سی، نگران: محمد شریف شاکر، 2007 mتوقیر احمد:: تفہیم القرآن میں احادیث کی تخریج… زکریا، نگران: محمود سلطان کھوکھر، 2007 mثناء اللہ خان:: تفہیم القرآن اور ضیاء القرآن کے نقشہ جات کا موازنہ… زکریا، نگران: محمد اسلم، حافظ، 2001 mثناء فاطمہ:: تفہیم القرآن میں جدید فقہی مسائل: جلد اول… گومل، نگران: محمد اظہار الحق، 2014
mثوبیہ افشین:: تفہیم القرآن میں مذکورہ احادیث اور ان کی تخریج… زکریا، نگران: محمد اسلم، حافظ، 2000 mثوبیہ سعد:: تفہیم القرآن میں مذکورہ احادیث کی تخریج: سورۃ مائدہ تا سورۃ انعام… زکریا، نگران: الطاف حسین لنگڑیال، 2002 mحنا کنول:: تفسیر انوار البیان اور تفہیم القرآن میں بیان کردہ عائلی مسائل کا جائزہ… رفاہ، نگران: عبدالرزاق، حافظ، 2016 mخضر حیات:: فقہی مسائل و معارف میں تفہیم القرآن کا اسلوب… پنجاب، نگران: شبیر احمد منصوری، 1993 mرحمٰنہ سعید:: ارضیات سے متعلق تفہیم القرآن کے تفسیری و سائنسی نکات… پنجاب، نگران: سعیدہ پروین، حافظہ، 2001 mرضی اقبال طور:: تفہیم القرآن اور ترجمان القرآن کا موازنہ: سورۃ البقرۃ کے حوالے سے… جی سی، نگران: محمد نواز چودھری، 1991 mسلمیٰ اختر:: معارف القرآن اور تفہیم قرآن کی روشنی میں سورۃ۔۔۔۔ کے مضامین کا تقابلی جائزہ… اوپن mشازیہ زینہ جبین:: سورۃ المائدہ کے مضامین کا تقابلی مطالعہ: تفہیم القرآن اور ضیاء القرآن کی روشنی میں… گجرات، نگران: حامد فاروق بخاری، 2017-19 mشبنم نسیم:: دور حاضر میں غیرمسلموں سے تعلقات کا منتخب تفاسیر کی روشنی میں تحقیقی جائزہ: معارف القرآن، تفہیم القرآن، ضیاء القرآن…… رفاہ، نگران: ایس ایم شریف، 2017 mشمائل اقبال:: قصہ یونسؑ: معارف القرآن و تفہیم القرآن کی روشنی میں تقابلی جائزہ… زکریا،
نگران: فرخندہ اکرام، 2015-17 mصائمہ مرتضیٰ:: مضامینِ سورۃ المائدہ: تفسیر تفہیم القرآن اور ضیاء القرآن کی روشنی میں… جی سی، نگران: ہمایوں عباس شمس، 2012 mعابد حسین:: تفہیم القرآن اور عرفان القرآن کے تراجم کا تقابلی مطالعہ…منہاج، نگران: طاہر حمید تنولی، 2000 mعبدالغفار بھٹی:: تفہیم القرآن میں موجود احادیث کی تخریج: سورۃ اعراف، سورۃ الانفال… زکریا، نگران: الطاف حسین لنگڑیال، 2003
mعرشی اقبال، حافظہ:: قصص الانبیاء کا اسلوب و منہج: تفہیم القرآن اور تبیان القرآن کی روشنی میں… پنجاب، نگران: عاصم نعیم، ڈاکٹر، 2012 mعفیفہ نورین:: تفسیر معارف القرآن، تفہیم القرآن اور ضیاء القرآن کا تقابلی جائزہ… زکریا، نگران: محمد باقر خان خاکوانی، 1994 mعمران علی شاہ:: مضامینِ سورۃ المنافقون کا مطالعہ، تفہیم القرآن اور تدبر قرآن کی روشنی میں… اوپن، نگران: معین الدین ہاشمی، 2010 mغزالہ کوثر: حضرت عیسیٰؑؑ کے بارے میں تفسیری روایات کا تحقیقی مطالعہ: تفسیر ابن کثیر، تفہیم القرآن، تفسیر حقانی… رفاہ، نگران: محمد طاہر، ڈاکٹر قاری، 2016 mغلام محی الدین:: تفہیم القرآن اور معارف القرآن کا تقابلی جائزہ… جی سی، نگران: ایس ایم شریف، 1995 mغلام مرتضی:: تفہیم القرآن میں مذکورہ احادیث کی تخریج: سورۃ الفاتحہ، سورۃ بقرۃ، سورۃ آلِ عمران… زکریا، نگران: الطاف حسین لنگڑیال، 2001 mغلام مرتضیٰ:: تفہیم القرآن مذکور احادیث کی تخریج… زکریا، نگران: الطاف حسین لنگڑیال، 1999 mفرحت بشیر:: سورۃ النور کی آیات استینذان، تفہیم القرآن اور تبیان القرآن کی روشنی میں… اوپن2006 mفوزیہ پروین:: شاہ ولی اللہ کے اصولِ تفسیر کا تدبر قرآن اور تفہیم القرآن کے اصولِ تفسیر سے موازنہ… زکریا، نگران: علی اصغر سلیمی، 1999 mکائنات شہزادی:: سورۃ
النساء کے مضامین کا تقابلی مطالعہ: تفہیم القرآن اور ضیاء القرآن کی روشنی میں… گجرات، نگران: حامد فاروق بخاری، 2017-19 mماریہ افتخار:: حضرت موسیٰؑ اور حضرت خضرؑ کے قصے کی پوشیدہ حکمتیں اور اسرائیلی روایات: تفسیر ابن کثیر تفسیر مظہری، تفسیر تفہیم القرآن، تفسیر القرآن کی روشنی میں… زکریا، نگران: نبیلہ خاکوانی، ڈاکٹر، 2015-17 mمحمد صہیب قرنی:: تفہیم القرآن میں بیان کردہ سائنسی مضامین… پنجاب، نگران: غلام علی خان، 2005 mمحمد عمیر:: سورۃ المائدہ کی آیت نمبر ۱ تا ۴۳ کے مضامین کا مطالعہ منتخب تفاسیر (تفہیم القرآن، معارف القرآن اور ضیاء القرآن) کی روشنی میں… بہاولپور، نگران: افتخار احمد، حافظ ڈاکٹر، 2013 mمحمد مدثر شفیق:: تفہیم القرآن، ترجمان القرآن اور ضیاء القرآن کی روشنی میں سورۃ کہف کے مضامین کا تقابلی جائزہ… جی سی، نگران: اختر حسین عزمی، 2010 mمحمد مشتاق، شیخ:: تفسیر تفہیم القرآن کی فقہی مباحث کا جائزہ… رفاہ، نگران: امجد حسین، حافظ، 2014 mمریم آفرین:: تفہیم القرآن میں سائنسی معلومات… گومل، نگران: محمد اظہار الحق، 2012 mمہوش یوسف:: طلاق کے مسائل میں تفسیر معارف القرآن اور تفہیم القرآن کے اسلوب بیان کا موازنہ… بہاولپور، نگران: شبیر احمد منصوری، 2013 mمیمونہ اکرم:: تفہیم القرآن اور ضیاء القرآن کے اسلوب تفسیر کا تقابلی مطالعہ… زکریا، نگران: عبدالقدوس صہیب، 2002
تفسیر تفہیم القرآن …پر ایم فل کے مقالات
mآمنہ شاد فضل:: مباحث غزواتِ نبویؐ، معارف القرآن اور تفہیم القرآن کی روشنی میں: تحقیقی جائزہ… زکریا، نگران: محمد ادریس لودھی، 2016 mاحسان اللہ:: تفسیر تفہیم القرآن میں مذکورہ جدید مسائل کا تحقیقی اور تنقیدی جائزہ… مردان، نگران: مطیع اللہ، ڈاکٹر، 2014 mارشد عزیز:: اردو تفسیری ادب میں اخلاقی احکام: بیان القرآن، معارف القرآن، تفہیم القرآن اور تدبر قرآن کا اختصاصی مطالعہ… سرگودھا، نگران: محمد حسین، ڈاکٹر، 2017
mاشتیاق حسین:: تفسیر ضیاء القرآن و تفہیم القرآن میں آیات مخاصمہ (منتخب) کا تقابلی جائزہ… میرپور، نگران: سجاد احمد، ڈاکٹر، 2016 mاکرام الحق:: تفسیر تفہیم القرآن میں وارد احادیث، واقعاتِ سیرت، واقعات بنی اسرائیل اور احکامِ فقیہہ کی تحقیق و تخریج: سورۃ مریم اور سورۃ طٰہ… قرطبہ، نگران: صاحب اسلام، ڈاکٹر، 2018 mام کلثوم:: تفسیر معارف القرآن اور تفسیر تفہیم القرآن میں عائلی زندگی سے مطلق فقہی مباحث کا تقابلی جائزہ: عصرِحاضر کے تناظر میں… میرپور، نگران: منزہ مصدق، 2015 mایمن عباسی:: سورۃ الحجرات اور سورۃ الاحزاب میں آداب نبویؐ: تفہیم القرآن اور ضیاء القرآن کے اسالیب کا مطالعہ… جی سی، لاہور، نگران: سفارش علی، حافظ، 2015-19 mبشریٰ صادق:: مضامینِ سورۃ الاحزاب: تفسیر ضیاء القرآن وتفسیر تفہیم القرآن کی روشنی میں ایک تقابلی وتجزیاتی مطالعہ… دی فیصل، نگران: ظہور احمد اظہر، 2010
mتاج بی بی:: ترجمۃ معانی الافعال القرآنیۃ: دراسۃ مقارنۃ بین غرائب القرآن و تفہیم القرآن [عربی]… جی سی، 2011 mثمینہ کوثر، حافظہ:: تذکرہ حضرت ابراہیمؑ، منتخب تفاسیر کی روشنی میں تحقیقی مطالعہ: تفسیر ابن کثیر، تفہیم القرآن، تفسیر حقانی… رفاہ، نگران: محمد دین قاسمی، حافظ mثوبیہ فاروق:: معارف القرآن اور تفہیم القرآن کی روشنی میں فقہ المعاملات کا تحقیقی اور تقابلی جائزہ… ہزارہ، نگران: ازکیا ہاشمی، سیّد، 2013 mحناء جاوید:: اقلیتوں کے حقوق: تفسیر ثنائی، تفسیر تفہیم القرآن اور تفسیر تبیان الفرقان کی روشنی میں تجزیاتی مطالعہ… گجرات، نگران: محمد حسیب، ڈاکٹر، 2017-19 mخالد حسین بھٹہ:: سورۃ البقرہ کے مضامین: تفسیر مظہری، معارف القرآن، تفہیم القرآن اور ضیاء القرآن کا تقابلی مطالعہ… زکریا، نگران: عبدالقادر بزدار، 2017
mزرینہ پروین:: تفہیم القرآن اور تدبر قرآن کا تقابلی جائزہ: بحوالہ سورۃ النساء اور سورۃ المائدہ… بہاولپور، نگران: محمد گجر خاں، ڈاکٹر، 2006 mسحرش سلیم:: معارف القرآن اور تفہیم القرآن کی روشنی میں فقہ العبادات کا تحقیقی اور تقابلی جائزہ… ہزارہ، نگران: ازکیا ہاشمی، سیّد، 2012 mسعدیہ رفیق:: مضامینِ سورۃ توبہ: تفسیر ضیاء القرآن اور تفسیر تفہیم القرآن کی روشنی میں تجزیاتی و تقابلی مطالعہ… دی فیصل، نگران: ظہور احمد اظہر، 2011 mسمیہ بتول:: منتخب اردو تفاسیر (تفسیر مظہری، تدبر قرآن، تفہیم القرآن وغیرہ) کے مقدمات میں اصولِ تفسیر… اوپن، نگران: محمد ادریس لودھی، 2017 mشازیہ رشید:: مضامینِ سورۃ یونس: تفسیر ضیاء القرآن و تفسیر تفہیم القرآن کی روشنی میں تجزیاتی و تقابلی مطالعہ… دی فیصل، نگران: ظہور احمد اظہر، 2010 mشاہکار عزیز:: تفسیر تفہیم القرآن سے سورۃ الرعد اور سورۃ یوسف میں وارد احادیث، واقعاتِ سیرت، واقعات بنی اسرائیل اور فقہی احکام کی تحقیق و تخریج… قرطبہ، 2019
mشفیع اللہ:: جواہر القرآن اور تفہیم القرآن کے کلامی مباحث کا تقابلی جائزہ… گومل، نگران: واحد بخش mشگفتہ شفیع:: برصغیر کے تفسیری ادب میں عورتوں سے متعلق مسائل: تفسیرِ ثنائی، تفہیم القرآن، معارف القرآن، ضیاء القرآن، تیسیرالقرآن کی روشنی میں… سرگودھا، نگران: عبدالرؤف ظفر، 2014 mشمائلہ صدف:: مضامینِ سورۃ الاعراف: تفہیم القرآن و ضیاء القرآن کی روشنی میں تجزیاتی و تقابلی مطالعہ… دی فیصل، نگران: ظہور احمد اظہر، 2011 mشیر محمد:: سابقہ شرائع سماویہ کا اسلامی شریعت کے ساتھ تقابل: تفہیم القرآن و تدبر قرآن کے تناظر میں تجزیاتی مطالعہ… سرگودھا، نگران: محمد شہباز منج mعبدالحئی عابد:: اصولِ تفسیر اور تفہیم القرآن: الاتقان فی علوم القرآن میں بیان کردہ اصولِ تفسیر کی روشنی میں تفہیم القرآن کا تجزیاتی مطالعہ… سرگودھا، نگران: محمد شہباز منج، 2012 mعمر فاروق:: تفسیر تفہیم القرآن میں وارد احادیث، واقعاتِ سیرت، واقعات بنی اسرائیل اور احکامِ فقیہہ کی تحقیق و تخریج: سورۃ الانعام اور سورۃ الاعراف… قرطبہ، نگران: صاحب اسلام، ڈاکٹر، 2018
mغلام رسول رضا:: تفسیر تفہیم القرآن و تفسیر ضیاء القرآن کے تعارف سور کا تقابلی جائزہ… گجرات، نگران: حامد فاروق بخاری mفاخرہ بشر:: مضامینِ سورۃ الانعام: تفسیر ضیاء القرآن و تفسیر تفہیم القرآن کی روشنی میں تجزیاتی و تقابلی مطالعہ… دی فیصل، نگران: ظہور احمد اظہر، 2010 mفاطمہ اقبال:: سورۃ الاعراف میں انبیائے کرام کا اسلوبِ دعوت: ضیاء القرآن اور تفہیم القرآن کی روشنی میں… جی سی، لاہور، نگران: محمد سرفراز خالد، 2015-19 mگلشن سعید، حافظہ:: سورۃ نحل کے مضامین کا موضوعاتی مطالعہ: تفہیم القرآن اور تدبر القرآن کی روشنی میں… زکریا، نگران: فریدہ یوسف، ڈاکٹر، 2017 mمحمد اسماعیل:: سورۃ البقرہ کے مضامین تفہیم القرآن، تدبر قرآن اور تبیان القرآن کا تقابلی جائزہ… زکریا، نگران: جمیل احمد، ڈاکٹر، 2016
mمحمد بلال غلام رسول:: مضامینِ سورۃ یوسف کا تحقیقی جائزہ: تفسیر تبیان القرآن و تفسیر تفہیم القرآن کی روشنی میں… دی فیصل، نگران: ممتاز احمد سدیدی، 2011 mمحمد بلال:: ضیاء القرآن اور تفہیم القرآن کا تقابلی جائزہ… بہاولپور، نگران: محمد گجر خاں، ڈاکٹر، 2007 mمحمد زبیر:: تفسیر تفہیم القرآن میں وارد احادیث، واقعاتِ سیرت، واقعات بنی اسرائیل اور احکامِ فقیہہ کی تحقیق و تخریج: سورۃ النساء اور سورۃ المائدہ… قرطبہ، نگران: صاحب اسلام، ڈاکٹر، 2019 mمحمد ضیاء الرحمٰن، حافظ:: تاریخی واقعات کے حوالے سے تفہیم القرآن اور تدبر قرآن کے نقطہ ہائے نظر کا تقابلی مطالعہ: سورۃ الاعراف اور ہود… زکریا، نگران: محمد ادریس لودھی، 2008 mمحمد طارق:: جدید چیلنجز کے حوالے سے تفسیر تفہیم القرآن اور تفسیر ضیاء القرآن کے اسالیب و منہاج کا تقابل جائزہ… گومل، نگران: محمد عبداللہ عابد، 2017 mمحمد عاصم، قاری:: ضیاء القرآن اور تفہیم القرآن کے سائنسی مباحث کا تقابلی و تنقیدی جائزہ…… این سی بی اینڈ ای، نگران: محمد حسین آزاد، 2017 mمحمد عبدالصمد:: موضح القرآن کے بیان القرآن، تفہیم القرآن اور ضیاء القرآن پر اثرات… سرگودھا، نگران: محمد گجر خان، 2010 mمحمد علی سراج:: اتحاد امت کے بارے میں تفسیر تفہیم القرآن اور ضیاء القرآن کے مندرجات کا تقابلی جائزہ… قرطبہ، نگران: محمد عبداللہ عابد mمحمد نصائب:: منتخب کتبِ تفسیر کی روشنی میں قرآن مجید کا تصورِ عبادت: رْوح المعانی، التحریر و التنویر، تفہیم القرآن… اوپن، نگران: احمد رضا، ڈاکٹر، 2015-17 mمحمد یاسر علی:: تفسیر ضیاء القرآن اور تفہیم القرآن کی روشنی میں عیسائیت کے افکار اور نظریات کا تقابلی و تجزیاتی مطالعہ… گیریژن، نگران: سعید احمد سعیدی، 2017 mمحمد یونس جاوید:: سورۃ الانفال کے مضامین کا تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ: تفہیم القرآن اور تدبر قرآن کی روشنی میں… لیڈز، نگران: اختر حسین عزمی، 2012-14
mمسرت ملک:: مضامینِ سورۃ المائدہ: تفسیر تفہیم القرآن و ضیاء القرآن کی روشنی میں تجزیاتی و تقابلی مطالعہ… دی فیصل، نگران: زرنور بیگم، ڈاکٹر، 2010 mنادیہ بی بی:: معارف القرآن اور تفہیم القرآن کی روشنی میں فقہ المناکحات کا تحقیقی اور تقابلی جائزہ… ہزارہ، نگران: ازکیا ہاشمی، سیّد، 2012 mنیلم اقبال:: تفسیر قرآن اور نقد استشراق: تفسیر ماجدی، تفہیم القرآن اور ضیاء القرآن کا تجزیاتی مطالعہ… سرگودھا، نگران: محمد شہباز منج، 2015
تفسیر تفہیم القرآن …پر پی ایچ ڈی کے مقالات
mآمنہ کنول:: قرآن مجید میں خواتین کے عائلی احکام: تفہیم القرآن از سیّد مودودی اور معارف القرآن از مفتی محمد شفیع کا تقابلی مطالعہ… جی سی، لاہور، نگران: محمد فاروق حیدر، 2015-19 mطاہر حسین شاہ:: اسلامی سیاست کے بارے تفسیر تفہیم القرآن اور تفسیر فی ظلال القرآن کا تقابلی مطالعہ… ہزارہ، نگران: مرسل فرمان، ڈاکٹر mعظمیٰ انصر:: منتخب اردو تفاسیر میں قرآن مجید کی معاشی تعلیمات کا تحقیقی مطالعہ: معارف القرآن، تفہیم القرآن، تبیان القرآن اور رْوح القرآن [شعبہ قرآن و تفسیر]… اوپن، نگران: ازکیا ہاشمی، سیّد، 2017 mمحمد نثار:: عصری سماجی مسائل اور معاصر تفسیری ادب ایک تحقیقی مطالعہ: معارف القرآن، تفہیم القرآن، تدبر القرآن، ضیاء القرآن… ہزارہ، نگران: ازکیا ہاشمی، سیّد
٭٭٭٭
mعظمیٰ خاتون:: تفسیر تفہیم القرآن: ایک تجزیاتی مطالعہ [شعبہ سنی دینیات]… علی گڑھ (۔۔۔)، نگران: …، 2015
رسائل و مسائل …پر ایم اے، ایم فل کے مقالات
mاسما صدیق:: مولانا مودودی کے رسائل و مسائل: تفسیری نکات اور بائبل کی روشنی میں تقابلی جائزہ… جی سی، نگران: محمد حامد رضا، 2013 mفقیہ گل:: رسائل و مسائل (سیّد مودودی) تعارف و تجزیہ … پنجاب، نگران: غلام علی خان، 2009 mمحمد عمران:: رسائل و مسائل (سیّد مودودی) اور فتاویٰ نوریہ (محمد نوراللہ نعیمی) کے مناہج کا تقابلی مطالعہ… پنجاب، نگران: غلام علی خان، 2014
٭٭٭٭
نوٹ: جن یونیورسٹی کے نام مخفف میں درج ہیں، ان کی تفصیل کچھ یوں ہے:
m اوپن= علامہ اقبال اوپن یونیوسٹی، اسلام آباد mاین سی بی اینڈ ای= این سی بی اینڈ ای یونیورسٹی mبلوچستان= کوئٹہ یونیورسٹی، بلوچستان mبہاولپور= اسلامیہ یونیورسٹی، بہاولپور mپنجاب= پنجاب یونیورسٹی، لاہور mجامعہ ملیہ اسلامیہ= علی گڑھ mجی سی= گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فیصل آباد mجی سی لاہور= گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، لاہور mدی فیصل= یونیورسٹی آف فیصل آباد، فیصل آباد mرفاہ= رفاہ انٹرنیشنل ،فیصل آباد mزرعی= زرعی یونیورسٹی، پشاور mزکریا= بہائوالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان mسرگودھا= سرگودھا یونیورسٹی، سرگودھا mعلی گڑھ= علی گڑھ یونیورسٹی، علی گڑھ mقرطبہ= قرطبہ یونیورسٹی، پشاور mکراچی= کراچی یونیورسٹی، کراچی mگجرات= گجرات یونیورسٹی، گجرات mگفٹ= گفٹ یونیورسٹی، گوجرانوالہ mگلبرگ= گلبرگ، کالج، لاہور mگومل= گومل یونیورسٹی، ڈیرہ آئی خان mگیریژن= گیریژن یونیورسٹی، لاہور mلاہور کالج برائے خواتین=کوپر روڈ، لاہور mلاہور یونیورسٹی= یونیورسٹی آف لاہور، لاہور mلیڈز= لیڈز یونیورسٹی، لاہور mمردان= مردان یونیورسٹی، لاہور mمنہاج= منہاج یونیورسٹی، لاہور mمیرپور= میرپور یونیورسٹی، آزادکشمیر mوفاقی، اسلام آباد= وفاقی اردو یونیورسٹی، اسلام آباد mہزارہ، مانسہرہ= ہزار یونیورسٹی، مانسہرہ

Want your school to be the top-listed School/college in Lahore?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

مدینہ مسجد ، ملتان روڈ ، لاہور
Lahore
54000