28/11/2018
** انٹرنیٹ کے ذریعے کمانا... حقیقت؟ **
* * آن لائن ارننگ دعوے اور ہم .... * *
--
یہ آرٹیکل اردو میں صرف اس لئے لکھا جا رہا ہے تا کہ ہر خاص و عام کو سمجھ آ سکے.
آن لائن کمائیے ، گھر بیٹھے کمائیے ، کچھ گھنٹوں میں لاکھوں کمائیے ، ایسے نا جانے سینکڑوں اشتھار آپ کی نظروں سے گزرے ہوں گے .
دعوے لاکھوں ، کروڑوں کمانے كے پر حاصل صفر .
آپ میں سے کچھ نے شائد ہزاروں روپے برباد بھی کیے ہوں پر کامیابی ندارد .
زندگی کا ایک سنہری اصول یاد رکھیے " ہر انسان ہر کام كے لیے نہیں بنا ہوتا "
دوسرا " پیسہ کمانا دنیا کا مشکل ترین کام ہے "
اگر پیسہ کمانا اتنا ہی آسان ہوتا توسبھی دولتمند ہو جاتے اور کاروبار زندگی مفلوج ہو جاتا .
شروع میں بیان کیے اشتہاروں کی صداقت جانیں تو عموماً کِلک کیجئیے ، فارم بھریئے ، ڈیٹا انٹری ، ویب سائٹ وزٹ اور ایسے ہی فضول کام کرنے کو کہا جاتا ہے .
جو كے نا صرف غیر اخلاقی بلکہ فراڈ اور غیر قانونی بھی ہوتے ہیں . ایسے پیسہ کمایا جا بھی نہیں سکتا ہاں آپ کا کافی سارا وقت برباد ضرور ہو گا اور آخر میں ملے گا کچھ بھی نہیں .
اب سوال کیا آن لائن کچھ کركے پیسہ کمایا جا سکتا ہے ؟
بلکل کمایا جا سکتا ہے . اور لاکھوں لوگ کما بھی رہے ہیں . کچھ تو اتنے کامیاب ہیں كے آپ تصور بھی نہیں کر سکتے .
کامیابی کی تکون میں تین چیزیں ہوتی ہیں محنت ، ذہانت اور قسمت .
ویب یا انٹرنیٹ کی دنیا میں روزانہ کتنے پیسے کا کاروبار ہوتا ہے اعداد و شمار جان كے آپ کا سَر چکرا جائے گا .
ہزاروں ، لاکھوں نہیں کروڑوں بھی نہیں بلکہ اربوں روپے کا روزانہ .
اورسالانہ 1,32,625,000,000,000 روپے کا . یہ بڑے محتاط اعداد و شمار ہیں .
اور ہر سال اس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے .
اب اگلا سوال اگر آن لائن اتنا کاروبار اور پیسے کا لین دین ہوتا ہے تو آن لائن ارننگ كے دعوے والے تقریبآ سب لوگ جھوٹ کیوں بولتے ہیں ؟ جعلی کاموں میں کیوں الجھاتے ہیں ؟
کیوں کے وہ خود نوسیکھئے ہوتے ہیں . وہ خود پیسہ کمانے کو ترس رہے ہوتے ہیں ، زیادہ علم یا تجربہ ہوتا نہیں تو سپنے بیچنا شروع کر دیتے ہیں .
جو لوگ واقعی کامیاب ہوتے ہیں ، وہ اپنا علم یا تجربہ بانٹنا نہیں چاھتے . اِس لیے نئے لوگوں کو سہی گائیڈ لائن نہیں مل پاتی .
یاد رکھیےانٹرنیٹ پہ دس ہزار ذرائع سے پیسہ کمایا جا سکتا ہے اور مزید بیس ہزار ذرائع پیدا کیے جا سکتے ہیں.
ہم DrWebWorks (Pvt.) Ltd.
کئی سالوں سے رجسڑڈ ایک آئی ٹی انٹرپرائز ہے . ہم ویب کی ہر طرح کی سروسز کو ڈیل کرتے ہیں .
كاشف اسماعیل کمپنی كے سی ای او ہیں . وہ 17 سال سےآئی ٹی كے شعبے سے وابستہ ہیں اور اِس فیلڈ کی ہر ٹیکنیک ، باریکی کو سمجھتے ہیں .
کروڑوں روپے آئی ٹی اور انٹرنیٹ سے کما چکے ہیں . ان کے کئی جرنلز چھپ چکے ہیں ، کافی عرصہ بیرون ملک مقیم رہے ہیں ، دُنیا كے 30-35 ممالک گھوم چکے ہیں .
وہ ایک سوشل ایکٹوسٹ بھی ہیں ، والدین کی تحریک كے بانی اور کئی تحریکوں كے سرگرم ركن بھی .
سر كاشف اسماعیل كے ٹی وی میڈیا ، نیوز پپرز میں انٹرویوز آتے رہتے ہیں . لاکھوں لوگ ان کے آرٹیکلز پڑھتے ہیں .
یہ قدم بھی انکا تعلیم ، شعور اور آگاہی كے فروغ كے لیے ہے .
یہ کوئی آن لائن کوچنگ کلاسز نہیں جہاں آپ سب کو ایک لکھا کتابچہ تھما دیا جائے گا.
یہ سیشنز آپ کے سر کاشف اسماعیل کے روبرو انکے آفس میں ہوں گے. یہ کوچنگ کلاسسز وہ خود دیں گے .
اِس سنہری موقع کو ہرگزنا گنوائیں . وہ اپنا 17 سال کا سارا تجربہ آپ لوگوں میں بانٹنا چاھتے ہیں .
ابھی اپنی رجسٹریشن کروائیں .
:: رجسٹریشن کیسے کروائیں ؟
- ان کوچنگ کلاسز کی مدت 4 ماہ ، اور فیس انتہائی مناسب ھوگی .
- اپنے سارے سوال کمنٹس یا ان باکس کریں.
- نیچے دیئے لنک سے ایڈمیشن فارم ڈائون لوڈ کریں اور اُس میں دی ہدایات پہ عمل کریں .
http://www.drwebworks.com/form.rtf
--
DrWebWorks (Pvt.) Ltd.
Suite #305, Sajjad Centre, H-3 Block
Johar Town, Opposite Expo Centre
LAHORE
25/11/2018