18/05/2026
Tanzeemulmadaris.Ahlesunnat Gen.
مدارس اہل سنت کی مساعی کو یکجا کرنے اور تعلیمی وامتحانی سرگرمیوں کے ربط و نظم کا مشترکہ پلیٹ فارم
18/05/2026
20/04/2026
علم و حکمت کا اِک چراغ اور بجھا اور بڑھی تاریکی!
آہ !!!
مفتی محمد الیاس رضوی اشرفی
انا للہ وانا الیہ راجعون
جامعہ نضرۃ العلوم کراچی کے بانی و مہتمم ، امتحانی بورڈ تنظیم المدارس کے وائس چیئرمین ، مرجع مفتیانِ کرام ،کہنہ مشق استاذ و شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی محمد الیاس رضوی اشرفی رحمۃ اللہ علیہ اپنی تعلیمی و تدریسی اور تنظیمی خدمات انجام دیتے ہوئے اچانک داغ مفارقت دے گئے ، آپ کی رحلت سے اہل سنت بالعموم اور امتحانی بورڈ تنظیم المدارس ایک عظیم مفکر و جہاں دیدہ شخصیت کے وجود مسعود کی برکتوں سے محروم ہو گئے۔
تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کی قیادت اور مجلس عاملہ حضرت مفتی صاحب علیہ الرحمۃ کے سانحہ ارتحال کو اہل سنت کے لیے بڑا المیہ سمجھتے ہوئے بلندئی درجات کے لیے دعاگو ہیں ۔ آپ کی شخصیت میں علمی و عملی حسین امتزاج تھا، لومۃ لائم کی پراہ کئے بغیر حق بات کا اظہار کرنے میں مسلّم حیثیت کے حامل تھے ، شرعی و فقہی مسائل میں گہرائی و گیرائی میں یدطولیٰ رکھتے تھے ، تنظیمی و تدریسی میدان کے شہسوار ہونےکے ساتھ ساتھ تصوف و طریقت اور تزکیہء نفس میں بھی اپنی مثال آپ تھے ۔
اللہ تعالیٰ حضرت کے درجات بلند فرمائے ، جملہ پسماندگان و تلامذہ کو صبر جمیل اور اہل سنت کو ان کا بدیل عطا فرمائے ۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ
اللھم اغفرلہ وارحمہ واعف عنہ ،اللھم تقبل جمیع حسناتہ واعف عنہ سیئاتہ وارفع درجاتہ وادخلہ الجنۃ مع عبادک الصالحین
شیخ الحدیث ابوالخیر سید حسین الدین شاہ (سرپرست اعلیٰ)
مفتی منیب الرحمن (صدر)
شیخ الحدیث علامہ سید ارشد سعیدکاظمی (سینئر نائب صدر)
صاحبزادہ محمد عبد المصطفیٰ ہزاروی (ناظم اعلیٰ)
حافظ محمد عبد الستار سعیدی (چیئرمین امتحانی بورڈ )
20/04/2026
انتقال پُرملال
انا للہ وانا الیہ راجعون
15/04/2026
سالانہ امتحانات 2026ء (طالبات)
دارالحکومت اسلام آباد کی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی خوش نصیب طالبات
طالبات اور ان کی معلمات و منتظمین جامعات کو مبارک باد
ایڈمن
شعبہ تعلقات عامہ
15/04/2026
سالانہ امتحانات 2026ء (طالبات)
صوبائی سطح پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی خوش نصیب طالبات
طالبات اور ان کی معلمات و منتظمین جامعات کو مبارک باد
ایڈمن
شعبہ تعلقات عامہ
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Address
Lahore
54000